داستانِ امیر حمزہ کی ٹائپنگ

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کون ٹائپ کر رہا ہے طلسم ہوش ربا۔۔۔۔۔
ہم بقائم ہوش و حواس اسکو ٹائپ کرنے کا بیڑا اُٹھا سکتے ہیں تنِ تنہا۔ جلد اول تا جلد ہفتم
ایک ایک کر کے دیتے جائیں اور لیتے جائیں واپس :D
 
دیکھ لیں ، بہت بھاری پتھر ہے۔
ایسا کیا جا سکتا ہے کہ عید کے بعد اسے سب مل کر ایک جلد سے شروع کرتے ہیں تاکہ ٹائپ ہونے میں شک نہ رہے اور مزید جلدوں کے ٹائپ ہونے کی راہ بھی ہموار ہو۔
 
بھاری تو ہے ۔۔۔ طلسم ہوش ربا کے علاوہ اگر شاہدِ رعنا جیسی یا اس سے کچھ زیادہ ضحامت کی کتاب ہو تو فی الحال تیار رکھئے گا ۔ عید تو ابھی بہت دوووووووووووووووووووووووووووووور ہے۔
 
بالکل ایسی کتابیں تو بے شمار ہیں۔ میں نے ایک ادھوری فہرست رکھی بھی ہوئی تھی، اس کے علاوہ محمد شعیب سے بھی صلاح کر لیتے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کون ٹائپ کر رہا ہے طلسم ہوش ربا۔۔۔۔۔
ہم بقائم ہوش و حواس اسکو ٹائپ کرنے کا بیڑا اُٹھا سکتے ہیں تنِ تنہا۔ جلد اول تا جلد ہفتم
ایک ایک کر کے دیتے جائیں اور لیتے جائیں واپس :D
داستان امیر حمزہ اور فسانۂ آزاد کو ابھی صرف درج فہرست کیا گیا ہے تاکہ ان کی ٹائپنگ کا خیال ہمارے ذہنوں سے محو نہ ہو اور ان کی ٹائپنگ شروع کرنے سے قبل اردو کی دوسری اہم کلاسیکی داستانیں ٹائپ ہو کر یونی کوڈ میں منتقل ہو جائیں۔
 
بالکل ایسی کتابیں تو بے شمار ہیں۔ میں نے ایک ادھوری فہرست رکھی بھی ہوئی تھی، اس کے علاوہ محمد شعیب سے بھی صلاح کر لیتے ہیں۔
تاریخ وقائع حج کے متعلق کیا خیال ہے؟ اسے مقدس اپی نے کہیں اپلوڈ کیا تھا۔ اس کے کچھ صفحات کے عکس گُلِ یاسمیں کو دکھا کر ان کا ارادہ معلوم کیا جا سکتا ہے۔
 
اس کتاب کو ایک ساتھ ٹائپ کرنا کافی مشکل کام ہو جائے گا البتہ اسے پانچ یا چھ حصوں میں تقسیم کرکے وقفے وقفے سے ٹائپنگ ہو تو ٹائپ کرنا آسان رہے گا وگرنہ کتاب بھی بڑی ہے اور اسے پڑھنا بھی آسان نہیں۔ ویسے اس کتاب کو میں نے بھی گوگل ڈرائیو پر اپلوڈ کر رکھا ہے۔ :)
 
مولانا ظفر علی خان اور خواجہ حسن نظامی کی کتابوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
عید کے بعد طلسم ہوشربا اور فسانہ آزاد کو شروع کیا جا سکتا ہے۔
 
داستان امیر حمزہ اور فسانۂ آزاد کو ابھی صرف درج فہرست کیا گیا ہے تاکہ ان کی ٹائپنگ کا خیال ہمارے ذہنوں سے محو نہ ہو اور ان کی ٹائپنگ شروع کرنے سے قبل اردو کی دوسری اہم کلاسیکی داستانیں ٹائپ ہو کر یونی کوڈ میں منتقل ہو جائیں۔
فسانہ آزاد یا داستان امیر حمزہ کی کوئی ایک جلد شروع کی جا سکتا ہے عید کے بعد تاکہ زیادہ بوجھ بھی نہ پڑے اور کسی قدر کام بھی شروع ہو جائے۔
 
بقیہ گفتگو نئی کتاب کے چناؤ والی لڑی میں کرتے ہیں۔ یہ دھاگا امیر حمزہ کی ٹائپنگ سے متعلق ہے۔
 
محمد عمر آپ نے کل چھیالیس جلدوں کو علاحدہ علاحدہ صفحہ پر اپلوڈ کیا ہے۔ کیا انھیں یکجا کرکے ایک ہی صفحہ پر اپلوڈ کر سکتے ہیں؟ تاکہ ویکیپیڈیا وغیرہ پر ربط دینا آسان ہو۔
 
Top