داعش نے موصل میں حضرت یونس علیہ السلام کے مزار کو مسمار کر دیا

صرف علی

محفلین
وھابیون نے اسلامی مقدس مقامات کو شرک کے نام سے مسمار کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا تھا وہ آج بھی جاری ہے ابہی کچہ ہی دن قبل مسلمانوں کے نبی ص کے گھرکو مسمارکیا اب داعش نے موصل میں حضرت یونس ع کے مزار کو مسمار کر دیا
 
داعش نے حضرت یونس علیہ السلام کا مزار شہید کردیا
25 جولائی 2014 (10:12)
بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق اور شام میں سرگرم جنگجو تنظٰیم داعش نے نینویٰ میں جلیل القدر پیغمبر خدا حضرت یونس علیہ السلام کے مزار کو شہید کر دیا۔عرب نیوز کے مطابق داعش کے جنگجوﺅں نے مشرقی موصل میں حضرت یونس کے مزار اور اس سے ملحقہ مسجد پر مکمل قبضے کے بعد مسجد کو نمازیوں کے لیے بند کرنے کے بعد مزار کو بارودی مواد رکھ کر اڑا دیا جبکہ مزار سے متصل 138 ھجری میں تعمیر کی گئی جامع مسجد بھی منہدم ہوگئی، جنگجوﺅں نے موصل میں جامع حسینہ اور امام ابوالعلی کا مزار بھی دھماکوں سے تباہ کر دیا جبکہ اس کے علاوہ الفیصلیہ کے مقام پر امام بارگاہ فاطمیہ اور اہل تشیع کی جامع مسجد کو بھی دھماکوں سے تباہ کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز داعش کے شدت پسندوں نے موصل میں پیغمبر حضرت دانیال علیہ السلام کے مزار کو بھی دھماکوں سے تباہ کر دیا تھا ، چند روز قبل بھی مغربی موصل میں امام یحییٰ ابو القاسم کے مزار کو بھی دھماکا خیز مواد رکھ کر تباہ کیا گیا،داعش کے جنگجوعسکریت پسندوں کی جانب سے مذہبی منافرت کو ہوا دینے کے لئے یکے بعدیگرے اہل تشیع مکتبہ فکر کے مقدس مقامات کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے،۔واضح رہے کہ داعش کے جنگجوﺅں نے جون کے اواخر میں عراق کے دوسرے سب سے بڑے شہر موصل سمیت کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا ۔
http://dailypakistan.com.pk/international/25-Jul-2014/126506
 
داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھوں اللہ کے گھر،صحابہ اکرام ، پیغمبروں اور اولیا اللہ کے مزار بھی محفوظ نہ ہیں۔ اس طرح کے اقدامات غیر اسلامی ہیں۔ قرآن مجید، مخالف مذاہب اور عقائدکے ماننے والوں کو صفحہٴ ہستی سے مٹانے کا نہیں بلکہ ’ لکم دینکم ولی دین‘ اور ’ لااکراہ فی الدین‘ کادرس دیتاہے اور جو انتہاپسند عناصر اس کے برعکس عمل کررہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ، اس کے رسول سلم ، قرآن مجید اور اسلام کی تعلیمات کی کھلی نفی کررہے ۔اسلام مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا، چاہے وہ دیگر مذاہب کے ہی کیوں نہ ہوں۔
الداعش کی ان کارروائیوں کو کسی طور اسلام کی خدمت قرار نہیں دیا جا سکتا، اس کی بجائے اس سے ہمارے مذہب کا تصور داغدار ہو رہاہےاور اس سے امت مسلمہ میں پھوٹ پڑ جائے گی حالانکہ اس وقت اسے اتحاد اور ہم آہنگی کی سخت ضرورت ہے ۔داعش کی کارروائیاں اسلام اور اس کے ماننے والوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔ الداعش کے اراکین حقیقی مسلمان ہوتے تو وہ مختلف عقائد کے ماننے والوں کا احترام کرتے۔ دوسروں پر مذہبی عقائد زبردستی مسلط کرنے سے لوگ اسلام کے قریب آنے کی بجائے اس سے دور بھاگتے ہیں۔الداعش کا سب سے ہولناک جرم حضرت یونس کے مزار اور شامی شہر الرقہ میں حضرت اویس القرنی رضی اللہ تعالٰی عنہہ کے مزار کو بم دھماکے سے اڑانا ہے۔ اس سے تمام مسلمانوں کے دلوں کو سخت صدمہ پہنچا ہے۔
 

صرف علی

محفلین
آئی ایس آئی ایس کے جنگجوﺅں نے حضرت شیث (علیہ السلام) کا مزار شہید کر دیا
26 جولائی 2014 (23:05)
news-1406395369-6092.jpg

بغداد،دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں’’ خلافت اسلامیہ ‘‘کے قیام کے دعویدار شدت پسند گروپ آئی ایس آئی ایس (داعش)نے موصل میں واقعہ حضرت شیث (علیہ السلام) کا مزار شہید کر دیا جبکہ جنگجو ئوں سے جھڑپوں کے دوران شامی فوج نے داعش کو شکست دے کر ایک گیس فیلڈ پر قبضہ کر لیاہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق موصل پر قبضے کے لئے پیش قدمی کے دوران جنگجو گروپ آئی ایس آئی ایس نے مارٹر گولوں کے ذریعے اللہ کے نبی حضرت شیث(علیہ السلام) کا مزار تباہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب دہشت پسند گروپ داعش کے خلاف بر سر پیکا ر شامی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے جنگجو ﺅں کو شکست دے دی ہے اور دمشق کے قریب واقعہ گیس فیلڈ پر قبضہ کر لیا ہے ۔و اضح رہے کہ داعش نامی اس جنگجو گروپ نے کچھ عرصہ قبل بھی مختلف برگزیدہ ہستیوں کے مزارات کو تباہ کر دیا تھا جن میں حضرت یونس (علیہ السلام) کا مزار بھی شامل ہے۔داعش نامی اس جنگجو گروپ کے سربراہ ابو بکر البغدادی نے کچھ عرصہ قبل عراق اور شام کے کچھ علاقوں پر قبضہ کرتے ہوئے یہاں” خلافت اسلامیہ “کے قیام کا اعلان کردیا تھا اور تمام دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کفر کے خلاف اور خلافت اسلامیہ کے قیام کے لئے داعش کی حمایت کریں اور ابوبکر البغدادی کی اطاعت کو قبول کر لیں۔
http://dailypakistan.com.pk/international/26-Jul-2014/126893
 

قیصرانی

لائبریرین
آج ایک خبر کسی نے شریک کی تھی کہ داعش کا لیڈر ابوبکر بغدادی اصل میں امریکی و اسرائیلی ایجنٹ ہے
میں نے بھی یہ خبر فیس بک پر پڑھی تھی تو ظاہر ہے کہ اس پر کیا یقین کرنا۔ ویسے حرکات تو مجھے عربوں والی لگ رہی ہیں، ورنہ کون سا عرب ملک ہے جو اسے خطرہ سمجھتا تو چپ رہتا؟
 
میں نے بھی یہ خبر فیس بک پر پڑھی تھی تو ظاہر ہے کہ اس پر کیا یقین کرنا۔ ویسے حرکات تو مجھے عربوں والی لگ رہی ہیں، ورنہ کون سا عرب ملک ہے جو اسے خطرہ سمجھتا تو چپ رہتا؟
فیس بک جیسی افواہی خبر نہیں لگ رہی تھی۔
 
Top