داعش کا منشور پاکستان میں بھی تقسیم

سید ذیشان

محفلین
اگر حکومت اقتدار بچانے کے علاوہ کسی اور کام میں دلچسپی لے تو اس گاڑی کے مالک کو فوراً حراست میں لینا چاہیئے اور ہر اس شخص کو جو اس طرح کھلے عام دہشت گردی کی حمایت کرتا نظر آئے

پھر تو پاکستان کے کچھ حساس اداروں کو بھی گرفتار کرنا پڑے گا۔ :sneaky:
 
صائمہ شاہ

محفلین
داعش ایک اسلامی نظریہ ہے - اور نظریات کو نظریات سے ہی مارا جاتا ہے - جو لوگ داعش کی باتوں اور ان کے افعال و کردار سے ناخوش ہیں انہیں چاہئے کہ اپنی ایک نظریاتی جماعت تشکیل دیں اور اسلام میں داخل کر دی گئی بے بنیاد باتوں کی نفی کریں - اگر وہ غلط ہیں تو ہمیں خود کو صحیح ثابت کرنے کے لئے صحیح ہونا ہوگا - - اللہ بہتر جاننے والا ہے -
یہ اسلام کا کونسا ورژن ہےجو نہتے اور بےگناہ لوگوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کرنے کی اجازت دیتا ہے؟
 
ابن رضا

لائبریرین
یہ اسلام کا کونسا ورژن ہےجو نہتے اور بےگناہ لوگوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کرنے کی اجازت دیتا ہے؟
یہ نظریہ ضرورت کے تحت امریکہ نے ایجاد کیا ہے بالکل طالبان کی طرح۔انہوں نے سوچا کہ اسامہ کو تو ہم مار کر سمندر کی مچھلیوں کی نذر کر چکے ہیں اب اس تنظیم کی وہ دہشت نہیں رہی اس لیے ایک نئی قوت پیدا کی جائے تاکہ ان کے مفادات کا تحفظ یقینی ہو
 
عظیم

محفلین
یہ اسلام کا کونسا ورژن ہےجو نہتے اور بےگناہ لوگوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کرنے کی اجازت دیتا ہے؟

آپ کسی کو اسلام سے خارج قرار دینے کا اختیار رکهتی ہیں تو انہیں خارج ٹهہرا دیجئے - ہم تو اتنا جانتے ہیں کو جو شخص کلمہ گو ہے اس کو اس دنیا میں مسلمان ہی مانا جائے گا - اللہ بہتر جاننے والا ہے !
 
ابن رضا

لائبریرین
مگر اسلام کے نام پر اس نظریے کا پرچار ؟؟؟
انہوں نے سوچا کہ اسامہ کو تو ہم مار کر سمندر کی مچھلیوں کی نذر کر چکے ہیں اب اس تنظیم کی وہ دہشت نہیں رہی اس لیے ایک نئی قوت پیدا کی جائے تاکہ ان کے مفادات کا تحفظ یقینی ہو
 
ابن رضا

لائبریرین
یہ اسلام کا اوریجنل ورژن ہے۔ نقالوں سے ہوشیار رہیں، اور جہاں ملیں ان کے سر قلم کر دیں۔
ہماری پہنچ میں تو ابھی تک ایسا اسلام نہیں آیا (اللہ نہ کرے کہ آئے) جب آئے گا تو آپ سے مزید تفصیلات کے لیے رجوع کا وعدہ رہا :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
آپ کسی کو اسلام سے خارج قرار دینے کا اختیار رکهتی ہیں تو انہیں خارج ٹهہرا دیجئے - ہم تو اتنا جانتے ہیں کو جو شخص کلمہ گو ہے اس کو اس دنیا میں مسلمان ہی مانا جائے گا - اللہ بہتر جاننے والا ہے !
جی نہیں کسی کے بھی ایمان کا فیصلہ صرف اللہ کی ذات کر سکتی ہے مگر داعش تو اپنے عقیدے کے مخالف ہر مسلمان کا سر قلم کرنے میں ماہر ہے اور دوسرے عقیدے کی عورتوں کو اغوا کرنا یہ بھی انہی کا منشور ہے کسی بھی مسلمان کو یہ باتیں زیب نہیں دیتیں اور نہ ہی کوئی حقیقی مسلمان ایسی حرکات کرتا ہے
 
تو کہیں سے مومنین کو لے آئیے محترمہ ان کی اصلاح کے لئے -
 
صائمہ شاہ

محفلین
آپ کسی کو اسلام سے خارج قرار دینے کا اختیار رکهتی ہیں تو انہیں خارج ٹهہرا دیجئے - ہم تو اتنا جانتے ہیں کو جو شخص کلمہ گو ہے اس کو اس دنیا میں مسلمان ہی مانا جائے گا - اللہ بہتر جاننے والا ہے !
اور یہ بھی بتا دیجیے کہ ہر کلمہ گو کی کیا ذمہ داری ہوتی ہے دوسرے مذاہب کی طرف
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
اور یہ بھی بتا دیجیے کہ کیا ہر کلمہ گو کی کیا ذمہ داری ہوتی ہے دوسرے مذاہب کی طرف

ہر کلمہ گو کی تو نہیں بتا سکتا مگر اپنا بتا دوں میں دوسروں کے مذاہب اور ان کی رسومات کی قدر کرتا ہوں - اور چاہتا ہوں کہ کسی کا ناحق خون مت بہے - پانچ وقت کی نماز نہیں پڑهتا روزے نہیں رکهتا - مگر کلمہ گو ہوں - اور مجهے اسلام سے خارج قرار دینے کا اختیار ماسوائے اللہ کے اور کسی کو حاصل نہیں -
 
عظیم

محفلین
فتح کرنے کو آ گئے فاتح
ہم کو نیچا دکها گئے فاتح

پوچهئے تو جناب کس خاطر
میری دهجیاں اڑا گئے فاتح
 
حسینی

محفلین
داعش کا سب سے پہلے نام ہم نے شام میں سنا۔۔۔ اور اب یہ عراق میں بہت فعال ہے۔ اس تنظیم کی پہچان اس کی خونخواری، بے رحمی اور انسانیت سوز مظالم ہیں۔ ہزار دو ہزار لوگوں کو اک دفعہ میں گولی مارنا ان کے لیے معمولی سی بات ہے۔
عراق کے بہت سارے علاقے اب بھی ان کے قبضے میں ہے۔ ان کی قساوت کا اندازہ یہاں سے کیا جا سکتا ہے کہ دوسری دہشت گرد تنظیمیں بھی اس کا نام سن کر کانپتی ہیں۔
ایزدی فرقے کی ہزاروں خواتین کو کنیز بنا کر سر عام صرف سو سو ڈالر میں فروخت کیا گیا۔ عورت کا ذرہ برابر احترام نہیں ان کے نزدیک۔
لیکن اب تک عراقی حکومت نے بہت حد تک اس کو کنٹرول کر لیا ہے۔۔۔ اب یہ شام اور عراق میں ہی اپنی موت آپ مرے گی۔
پاکستان تک پہنچنا اور قبضہ کرنا ان کا اک خواب ہی ہو سکتا ہے۔۔۔۔ انشاء اللہ کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگی۔۔۔
 
Top