درجہ حرارت

قیصرانی

لائبریرین
شام کے ساڑھے چھ بجے، Toijala, Finland میں درجہ حرارت 7 ڈگری ہے اور وقفے وقفے سے بارش اور سورج آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں :)
 

عمر سیف

محفلین
منامہ کا آج کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہا
اس وقت درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ابھی یہاں 7 ڈگری ہے، رات کو 4 تک جائے گا۔ ریئل فیل 4 اور ایک، بالترتیب۔ بارش تو بائی ڈیفالٹ ہی سمجھئے :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بنگ ویدر کے مطابق کراچی میں اس وقت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔۔
ہم لوگوں سے کم گرمی میں رہ رہے ہیں آپ لوگ۔ اور شامیں تو وہاں ویسے بھی خوشگوارہو جاتی ہیں۔ یہاں تو صبح تا رات ایک جیسی گرمی ہوتی ہے۔
Screenshots_2014-06-22-09-57-52.png
 
جبیل - سعودی عرب
دوپہر 11 بج کر 40 منٹ
درجہ حرارت 40 سنٹی گریڈ
ہوا میں نمی کا تناسب 16فیصد
صبح سے گرد آلود جھکڑ چل رہے ہیں،
ہوا کی رفتار 31 کلومیٹر فی گھنٹہ
 

محمد امین

لائبریرین
ہم لوگوں سے کم گرمی میں رہ رہے ہیں آپ لوگ۔ اور شامیں تو وہاں ویسے بھی خوشگوارہو جاتی ہیں۔ یہاں تو صبح تا رات ایک جیسی گرمی ہوتی ہے۔
Screenshots_2014-06-22-09-57-52.png

جی ہاں۔ کراچی میں پنجاب کے مقابلے میں کم گرمی ہوتی ہے لیکن فضا چونکہ نم ہوتی ہے تو گرمی زیادہ لگتی ہے اور پسینہ بہت آتا ہے۔ شامیں خوشگوار ہوتی ہیں اور ویسے آجکل ہوا بھی چل رہی ہے لیکن بارش کا نام و نشان نہیں ہے۔۔۔
 
Top