درخواست برائے تبدیلی ِ نام

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
عرضی بخدمتِ عالیہ جناب میر منشی صاحب

بتوسط ہیڈ محرران بحضور عالیجناب بلند اقبال میر منشی صاحب !
خدمت عالیہ میں عرض ہیکہ فدوی عرصہ قدیم سے سرکار ِ ھٰذامیں حاضری دیتا چلاآرہا ہے ۔ بندہ گاہے بگاہے حسبِ دستور دست بستہ سر خمیدہ حاضر ہوتا ہے اور بساط بھر خوشہ چینی کے بعد شادکام اپنے غریب خانے کو لوٹا کرتا ہے ۔ عالیجناب کے عمدہ انتظام و انصرام کے طفیل بندہ کبھی خالی ہاتھ نہیں پلٹا ۔ ہمیشہ پھل پھلواری اپنے دامن میں بھر کر رخصت ہوا ہے ۔ مؤدبانہ گزارش ہے کہ اب کچھ عرصے سے یہاں کےحالات دگرگوں ہوتے جارہے ہیں ۔ یہ سرکار ایک اکھاڑے کی صورت اختیار کرچکی ہے ۔ ہر طرف اردو املا اور گرامر باہم دست و گریبان نظر آتے ہیں ۔ صوبۂ طنز و مزاح میں آوارہ اور بد ذوق لطیفے سرعام دندناتے پھر تے ہیں اوردن دھاڑے حسِ لطیف پر حملہ کررہے ہیں ۔ اور تو اور اضلاعِ سخن میں بھی کچھ شعراء نے شورہ پشتی کو شعار بنالیا ہے ۔ کم و بیش ہر لڑی میں انا کی دھواں دھار لڑائی جاری ہے جس سے فضا مکدر ہوگئی ہے ۔ کچھ لوگ سیاسی اور سائنسی اکھاڑوں میں ایک دوسرے کے بدن پر ذاتی کیچڑ مل مل کر باہم اکھاڑ پچھاڑ میں مصروف ہیں ۔ اعتدال پسندی کسی دھوبی پاٹ کی زد میں آکر چاروں شانے چت ہوچکی ہے ۔ رواداری بھی ایک اڑنگے سے لڑکھڑا کرشدید مجروح ہوئی اور اس ہڑبونگ میں شگفتگی اپنی ہنسلی کی ہڈی تڑوا بیٹھی ہے ۔ بعض دفعہ یوں گمان گزرتا ہے کہ یہ سرکار ایک بہت بڑا کچرا گھربنتی جارہی ہے کہ جس کا جی چاہے دنیا بھر سے غلاظت چن چن کریہاں لا کر ڈھیر کردیتا ہے ۔
بہ ایں حالات صاحبانِ اختیار و اقتدار سے درخواست ہے کہ اردو محفل کا نام تبدیل کرکے اردو دنگل رکھ دیا جائے ۔ فدوی صاحبانِ حل و عقدسے مسئلۂ مذکور میں شنوائی کی امید رکھتا ہے اور جناب کی بلند اقبالی کے لئے دعاگو ہے۔

عرضی گزار

خاکسار ظہیر احمد
 
علی وقار

محفلین

:ROFLMAO:
 
محمد امین صدیق صاحب
یہ نامہ دراصل آپ کے لیے آیا ہے۔ تشریف لائیے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
رواداری بھی ایک اڑنگے سے لڑکھڑا کرشدید مجروح ہوئی اور اس ہڑبونگ میں شگفتگی اپنی ہنسلی کی ہڈی تڑوا بیٹھی ہے ۔
جس تن لگیاں اوہ ای جانے
ہم دعاگو ہیں کہ حسب ضرورت جراحی سے رواداری اور شگفتگی اپنی اصلی حالت میں واپس لوٹیں۔
بہ ایں حالات صاحبانِ اختیار و اقتدار سے درخواست ہے کہ اردو محفل کا نام تبدیل کرکے اردو دنگل رکھ دیا جائے ۔
اردو دنگل کا عامر خان کون ہو گا؟؟؟ :D
 
محمد امین صدیق صاحب
یہ نامہ دراصل آپ کے لیے آیا ہے۔ تشریف لائیے۔
برادرم چوہدری کے ندائے رفیقانہ پر مابدولت کشاں کشاں مراسلۂ ہذا پر قدم رنجہ ہوئے ، تاہم مدعائے بلاوا کو بنظر غائر ملاحظہ کرکے اپنے جثۂ ناتواں میں سرا یت پذیر خوف کی اس تھرتھری کو بدقت تمام روک پائے جو جدیدو قدیم الفاظ کے اس ملغوبے پر مشتمل نامۂ گلہ و زاری کی صورت روبرو نگۂ متوحش پایا ، چنانچہ بعد از معذرت عزیزی چوہدری صاحب ، مابدولت بغرض راہ فرار کسی پتلی گلی کی تلاش میں ادھرادھر دیکھا کیے ۔:):)
 
آخری تدوین:
ہمیں غالبیائی اردو میں بچہ جان کر اتنے اوکھے اوکھے الفاظ لکھ دئیے تھے ۔۔۔۔ اب آئیں نا ذرا میدان میں :cool2:
ساڈے پائین آ گئے نیں :warzish:

ظہیراحمدظہیر بھائی
برادرم چوہدری کے ندائے رفیقانہ پر مابدولت کشاں کشاں مراسلۂ ہذا پر قدم رنجہ ہوئے ، تاہم مدعائے بلاوہ کو بنظر غائر ملاحظہ کرکے اپنے جثۂ ناتواں میں سرا یت پذیر خوف کی اس تھرتھری کو بدقت تمام روک پائے جو جدیدو قدیم الفاظوں کے اس ملغوبے پر مشتمل نامۂ گلہ و زاری کی صورت روبرو نگۂ متوحش پایا ، چنانچہ بعد از معذرت عزیزی چوہدری صاحب ، مابدولت بغرض راہ فرار کسی پتلی گلی کی تلاش میں ادھرادھر دیکھا کیے ۔:):)
شکریہ پائین۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
یہ سرکار ایک بہت بڑا کچرا گھربنتی جارہی ہے کہ جس کا جی چاہے دنیا بھر سے غلاظت چن چن کریہاں لا کر ڈھیر کردیتا
مجھے تو بس یہی غم کھائے جا رہا ہے کہ ہمارا کام۔۔۔۔
یعنی چوتھے لفظوں میں خاکروب کا رتبہ دے دیا گیا ہے۔
حق ہا!
ہے کوئی دلاسہ دینے والا۔
اب ایک غمناک چھٹی تو بنتی ہے!
 
علی وقار

محفلین
جو کچھ مراسلے میں سمجھ آیا، اس حساب سے بس میں پتلی گلی کا راستہ ہی بتا سکتا ہوں۔
narrow-street_gg56000540.jpg
 
جاسمن

لائبریرین
ایک تو ظہیر بھائی ہمیں احساس کمتری میں مبتلا کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں لیکن ہم نے بھی انہیں ناکام کرنا ہے۔ دیکھیں تو میری سلیس/معصوم اردو کی درخواست کے مقابلے میں جناتی اردو والی درخواست ٹانگ دی ہے۔
:):):)
 
Top