درخواست برائے تبدیلی ِ نام

نیرنگ خیال

لائبریرین
مجھے معلوم ہے کہ آپ کی یہ بات ایک خندۂ دل کشاسے زیادہ نہیں ۔ :)
آپ کی چھٹی کی درخواست کے شگفتہ رنگ کو دیکھتے ہوئے میں نے بھی ماحول کی سنجیدگی اور کبیدگی کو ذرا کم کرنے کے لئے ہلکے پھلکے انداز میں کچھ لکھ دیا ۔ لیکن کیا کروں دل ابھی تک سن ۱۸۵۵ کی دِلّی میں بستا ہے ۔ کوشش ہوتی ہے کہ کسی بہانے کسی قدیم روایت کو زندہ کرنے کی کوشش کی جائے ۔ عرائض نویسی ایک باقاعدہ فن ہوا کرتا تھا کہ جسے انگریزی زبان کھا گئی ۔ اب تو عرائض نویس کہیں نظر بھی نہیں آتے ہوں گے ۔ پہلے تو کورٹ کچہری وغیرہ کے باہر ٹھیا لگائے بیٹھا کرتے تھے ۔ میں نے عرضی لکھنے کی کوشش کی تو وہ الفاظ اور پیرائے یاد ہی نہیں آئے کہ جنہیں بچپن میں پڑھا تھا ۔ لگتا ہے کہ کسیری حلوہ کھانا پڑے گا ۔ :):):)
باقی رہی آپ کی چھٹی کی درخواست تومجھے یقین ہے کہ تمام پڑھنے والے آپ کے مراسلے کی روح تک بہ آسانی پہنچ گئے ہیں ۔ جو بات آپ نے سادہ سے لفظوں اور عام سی زبان میں کہہ دی وہ بھلا کوہِ قاف کی سرکاری زبان میں کیسے کہی جاسکتی ہے ۔ :D
:redheart:
 

جاسمن

لائبریرین
مشتاق احمد یوسفی اور ابن انشاء تک آپکی یہ عرضی پہنچی ہے۔ وہ کہتے ہیں سچ تو یہ ہے کہ حکومتوں کے علاوہ کوئی بھی اپنی موجودہ ترقی سے مطمئن نہیں ہوتا۔ اصل میں ہمارے یہاں مولویوں اور بعض لکھنے والوں کا ذہنی ارتقا ایک ہی خطوط پر ہوا ہے اس لیے آپکو ایسی صورتحال کا سامنا ہے۔ آپ یہ بھی جانتے ہوں گے کہ جو ملک جتنا غربت زدہ ہوگا اتنا ہی آلو، بدذوق لطیفوں اور مذہب کا چلن زیادہ ہوگا۔ اضلاعِ سخن میں جس شورہ پشتی کا آپکو سامنا ہے اسکی بنیادی وجہ انڈا ہے۔ دنیا میں یہ بحث ہمیشہ سے چلی آرہی ہے کہ انڈا پہلے یا مرغی۔ کچھ لوگ کہتے ہیں انڈا۔ کچھ کا کہنا ہے مرغی۔ بعض نووارد شعراء شعر کو انڈا اور شاعری کو مرغی سمجھتے ہیں۔ چنانچہ وہ باوجود سمجھانے کے بھی مرغی کے بجائے انڈے پر توجہ دیتے ہیں۔

کچھ لوگ سیاسی زمروں میں ایک دوسرے کے بدن پر ذاتی کیچڑ مل مل کر باہم اکھاڑ پچھاڑ میں مصروف ہیں سو اسکی وجہ پاکستان ہے۔ ایران میں ایرانی رہتے ہیں۔ انگلستان میں انگریز رہتے ہیں۔ لیکن پاکستان میں سندھی رہتے ہیں، پنجابی رہتے ہیں، بلوچی رہتے ہیں۔ آپ کہیں گے کہ سندھی اور پنجابی تو ہندوستان میں بھی رہتے ہیں پھر پاکستان کیوں بنایا؟ تو جواب ہے کہ غلطی ہو گئی آئیندہ نہیں بنائیں گے۔

سائنسی زمروں کی فضا آپکو مکدر دکھائی دی اسکی وجہ مثلث ہے۔ انگریزوں کے یہاں مثلث تکون کو کہتے ہیں۔ ہمارے یہاں مثلثیں کئی طرح کی ہوتی ہیں۔ مثلا عشق کی مثلث عاشق، محبوب اور رقیب۔ فلم میں بھی یہی مثلث ہوتی ہے لیکن وہاں ان تینوں کو پیسے ملتے ہیں۔ رقابت سے لے کر شادی سب فلم شاز کے خرچ پر ہوتی ہے۔ ان وجوہات کی بناء پر اکثر یہ بحث رہتی ہے کہ مثلث کے چاروں اضلاع کیوں برابر نہیں ہوتے ہیں؟ یہی کیفیت مادے کی تین حالتوں یعنی ٹھوس، مایع اور گیس کے متعلق رہتی ہے۔ زور زیادہ تر ٹھوس دلائل پر رہتا ہے۔ :D
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
اردو محفل پہ درخواستیں دینے کا موسم آیا چاہتا ہے۔
ویسے سر آپ نے صحت مند اردو لکھ کے ہمارے تو چودہ طبق روشن کر دیئے۔:)
 

لاریب مرزا

محفلین
عرصہ بعد اردوئے معلیٰ کی کوئی تحریر نہایت پُرلطف معلوم ہوئی. :) لیکن زمرہ دیکھ کے اندازہ ہو رہا ہے کہ ظہیراحمدظہیر صاحب کی اس پُرلطف کاوش کا پس منظر نہایت سنجیدہ ہے. :) خیر ہمارے لیے تو اتنا ہی کافی ہے کہ بے شمار نئے الفاظ و محاورات سیکھنے کو مل گئے. اس طرح کی عرضیاں لکھتے رہیے اور ہمارے ذوق کا سامان کرتے رہیے. :)

اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی سے بھرپور عمرِ دراز عطا فرمائے. آمین
 

وسیم

محفلین
نا جی نا۔۔۔ یہ ساری جناتی الفاظ ظہیر پائین کے سو فیصد ذاتی ہیں۔ میں تو بس انھیں برت رہا ہوں۔
توبہ توبہ۔۔ پہلی بار پڑھ کر تو کانوں سے دھواں نکل آیا تھا۔ محفل اچھی خاصی شارٹ سرکٹ ہو گئی تھی۔

دھواں نکلنا بند ہوا ہے یا اینٹیں بننے کا عمل جاری ہے؟ :unsure:
 

وسیم

محفلین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اردو محفل پہ درخواستیں دینے کا موسم آیا چاہتا ہے۔
ویسے سر آپ نے صحت مند اردو لکھ کے ہمارے تو چودہ طبق روشن کر دیئے۔:)
اچھی بات ہے ۔ کبھی کبھی معمول سے ہٹ کر بھی کوئی تحریر ہونا چاہیئے لاریب بیٹا ۔ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
خیر ہمارے لیے تو اتنا ہی کافی ہے کہ بے شمار نئے الفاظ و محاورات سیکھنے کو مل گئے. اس طرح کی عرضیاں لکھتے رہیے اور ہمارے ذوق کا سامان کرتے رہیے. :)
یہ ہم سب کی محفل ہے اور ہم سب ہی اس سے مستفید ہوتے ہیں ۔ کبھی کبھی جب گاڑی پٹری سے اترنے لگتی ہے تو ذرا سا کھینچ کر واپس پٹری پر لانے کی کوشش کرنا بہتر ہوتا ہے ۔ ہلکے پھلکے انداز میں دوستوں کو ٹہوکا دینے میں کوئی ہرج نہیں ۔:)
جی چاہتا ہے کہ اردو محفل اور فیس بک وغیرہ میں امتیاز باقی رہے۔ درست املا ، گرامر ، صاف ستھری زبان ، شائستگی اور شگفتگی اردو محفل کا طرۂ امتیاز رہے ہیں اور اس خصوصیت کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔
لیکن زمرہ دیکھ کے اندازہ ہو رہا ہے کہ ظہیراحمدظہیر صاحب کی اس پُرلطف کاوش کا پس منظر نہایت سنجیدہ ہے. :)
زمرے کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے :)
 

وسیم

محفلین
نہیں میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ مراسلے پڑھنے میں ضائع کر دوں۔
سب ملا کر آپ اپنے ہی کریں طبق روشن!

شاید سڑیل ہونا آپ کی نیچر ہے۔ معاف کیجیے گا، فورم کے نئے ممبر کے ساتھ ایسی بدلحاظی پہ آپ کو تھوڑی سی شرم کرنی چاہیے۔
مجھے نہیں پتہ تھا کہ میرا سادہ سا مراسلہ آپ کو اتنا برا لگے گا
 
آخری تدوین:
Top