درخواست برائے تبدیلی ِ نام

نہیں ملتی تو بھی کوئی بات نہیں۔ ایک مشورہ دے رہا ہوں، پر کسی نوں دسنا نہیں۔
ایک آئی ڈی اور بنا لیں۔ پھپھے ۔۔۔۔ ، ماسی مصیبتے، خالہ شکوراں وغیرہ کے نام سے اور ۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
جو کچھ مراسلے میں سمجھ آیا، اس حساب سے بس میں پتلی گلی کا راستہ ہی بتا سکتا ہوں۔
narrow-street_gg56000540.jpg
بغرض راہ فرار برائے مابدولت ایک کوچۂ پرپیچ و دقت العبور کا عندیۂ جانفزا بہ وساطت عکس چسپاں بالا مرحمت فرمانے پر مابدولت برادرم علی وقار کا شکریۂ قلبی ادا کرنا اپنے تئیں ازبس ضروری گردانتے ہیں ۔:):)
 
ایک تو ظہیر بھائی ہمیں احساس کمتری میں مبتلا کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں لیکن ہم نے بھی انہیں ناکام کرنا ہے۔ دیکھیں تو میری سلیس/معصوم اردو کی درخواست کے مقابلے میں جناتی اردو والی درخواست ٹانگ دی ہے۔
کچھ عرصہ پہلے بھی انھوں نے صدولے کا اسکامچہ اور کوری مٹی کی سنگیالی میں ایک کسیری حلوہ بنایا تھا ۔ اب یہ پھر شگن بادیہ اور کسیرہ ڈال کر دافگیر سے کساٹنا چاہ رہے ہیں۔ :tongueout:
 
فاخر رضا

محفلین
میرے خیال میں اس خط کے نفس مضمون کو سنجیدگی سے لے کر اس محفل کے معیار کو بلند کرنے کی شعوری کوشش کی جانی چاہیئے
اس حوالے سے مدیران کی ذمے داری سب سے بڑھ کے ہے. انہیں ایسے محفلین کی تلاش کرنی چاہیئے جو یہ کام سرانجام دے سکیں.
 
علی وقار

محفلین
بغرض راہ فرار برائے مابدولت ایک کوچۂ پرپیچ و دقت العبور کا عندیۂ جانفزا بہ وساطت عکس چسپاں بالا مرحمت فرمانے پر مابدولت برادرم علی وقار کا شکریۂ قلبی ادا کرنا اپنے تئیں ازبس ضروری گردانتے ہیں ۔:):)
ایک واقعہ یاد آ گیا۔
ایک مرتبہ پنجاب کے سکھ دہقانوں کا ایک وفد اپنے مسائل کی ایک فہرست لے کر مولانا ابوالکلام آزاد کی خدمت میں حاضر ہوا۔ مولانا نے شرف باریابی بخشا۔ پہلے تو خاموشی کا طویل وقفہ رہا۔ دہقان شاید آپ کے پاس ادب سے چپ رہے اور مولانا منتظر تھے کہ وہ خود ہی سلسلہ کلام شروع کریں۔ پھر مولانا نے پہل کی۔''سنایئے! امسال تمہاری کشت ہائے زرعی میں نزول باراں ہوا یا نہیں؟'' کسانوں نے سوالیہ نظروں سے ایک دوسرے کی جانب دیکھا '' کیوں بھائی! کسی کی سمجھ میں کچھ آیا؟'' سب کے چہرے سپاٹ تھے۔ وہ مؤدب اور سرنگوں بیٹھے رہے، مولانا پھر گویا ہوئے۔ ''نزول باراں عطیہ ہے رحمت باری تعالیٰ کا اس سے اثمار و اناج نشوونما پاتے ہیں اور فضائے بسیط کی کثافت دور ہوتی ہے۔'' وفد میں جو قدرے سمجھ دار تھا اٹھا اور باقی افراد کو بھی اٹھنے کا اشارہ کیا۔ سب لوگ مولانا کی طرف پیٹھ کئے بغیر الٹے پیروں واپس آگئے۔ دانا شخص نے بتایا: ''اس وقت مولانا عبادت میں ہیں اور شاید کوئی وظیفہ پڑھ رہے ہیں۔"
 
علی وقار

محفلین
کچھ عرصہ پہلے بھی انھوں نے صدولے کا اسکامچہ اور کوری مٹی کی سنگیالی میں ایک کسیری حلوہ بنایا تھا ۔ اب یہ پھر شگن بادیہ اور کسیرہ ڈال کر دافگیر سے کساٹنا چاہ رہے ہیں۔ :tongueout:
:p آپ بھی اثر کی لپیٹ میں آ گئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
:p آپ بھی اثر کی لپیٹ میں آ گئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نا جی نا۔۔۔ یہ ساری جناتی الفاظ ظہیر پائین کے سو فیصد ذاتی ہیں۔ میں تو بس انھیں برت رہا ہوں۔
توبہ توبہ۔۔ پہلی بار پڑھ کر تو کانوں سے دھواں نکل آیا تھا۔ محفل اچھی خاصی شارٹ سرکٹ ہو گئی تھی۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ایک تو ظہیر بھائی ہمیں احساس کمتری میں مبتلا کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں لیکن ہم نے بھی انہیں ناکام کرنا ہے۔ دیکھیں تو میری سلیس/معصوم اردو کی درخواست کے مقابلے میں جناتی اردو والی درخواست ٹانگ دی ہے۔
:):):)
مجھے معلوم ہے کہ آپ کی یہ بات ایک خندۂ دل کشاسے زیادہ نہیں ۔ :)
آپ کی چھٹی کی درخواست کے شگفتہ رنگ کو دیکھتے ہوئے میں نے بھی ماحول کی سنجیدگی اور کبیدگی کو ذرا کم کرنے کے لئے ہلکے پھلکے انداز میں کچھ لکھ دیا ۔ لیکن کیا کروں دل ابھی تک سن ۱۸۵۵ کی دِلّی میں بستا ہے ۔ کوشش ہوتی ہے کہ کسی بہانے کسی قدیم روایت کو زندہ کرنے کی کوشش کی جائے ۔ عرائض نویسی ایک باقاعدہ فن ہوا کرتا تھا کہ جسے انگریزی زبان کھا گئی ۔ اب تو عرائض نویس کہیں نظر بھی نہیں آتے ہوں گے ۔ پہلے تو کورٹ کچہری وغیرہ کے باہر ٹھیا لگائے بیٹھا کرتے تھے ۔ میں نے عرضی لکھنے کی کوشش کی تو وہ الفاظ اور پیرائے یاد ہی نہیں آئے کہ جنہیں بچپن میں پڑھا تھا ۔ لگتا ہے کہ کسیری حلوہ کھانا پڑے گا ۔ :):):)
باقی رہی آپ کی چھٹی کی درخواست تومجھے یقین ہے کہ تمام پڑھنے والے آپ کے مراسلے کی روح تک بہ آسانی پہنچ گئے ہیں ۔ جو بات آپ نے سادہ سے لفظوں اور عام سی زبان میں کہہ دی وہ بھلا کوہِ قاف کی سرکاری زبان میں کیسے کہی جاسکتی ہے ۔ :D
 
جاسمن

لائبریرین
ظہیر بھائی!
اردو محفل آپ جیسے اردو دانوں کے دم قدم سے آباد ہے۔ ہم تو آپ پہ رشک کرتے ہیں۔ ماشاءاللہ اور الحمدللہ کہ آپ یہاں ہیں۔
آپ کی مایوسی کی باتیں کیفیت نامہ میں پڑھیں تو بہت اداسی محسوس ہوئی۔
حالات خواہ کیسے بھی ہوں، اپنے اپنے حصے کی شمع جلاتے رہنا چاہیے۔
آپ جیسے محفلین اگر اسی طرح مایوس ہو کے خدانخواستہ جانے لگے تو پھر پیچھے میرے جیسے گلابی اردو والے لوگ رہ جائیں گے۔ اب آپ خود محفل کے "تابناک" مستقبل کی تصویر ذہن میں لائیں تو تھرا اٹھیں گے۔:D
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
مجھے تو بس یہی غم کھائے جا رہا ہے کہ ہمارا کام۔۔۔۔
یعنی چوتھے لفظوں میں خاکروب کا رتبہ دے دیا گیا ہے۔
حق ہا!
ہے کوئی دلاسہ دینے والا۔
اب ایک غمناک چھٹی تو بنتی ہے!

دوسرے لفظوں میں آپ کو صفائی پسند کہا گیا ہے اور تیسرے لفظوں میں محنت کش!
؎ کام مشکل ہے صفائی کا مگر کرنا ہے

لیجئے تالیفِ قلب کے لئے ایک پرانا لطیفہ پھر سے سن لیجئے ۔ تقسیم سے پہلے جن دنوں تحریکِ پاکستان زوروں پر تھی ان دنوں کا واقعہ ہے کہ دو دیسی کرسچن خاکروب لاہور کی ایک سڑک پر جھاڑو دے رہے تھے کہ وہاں سے مسلم لیگیوں کا ایک جلوس انگریزوں کے خلاف نعرے لگاتا ہوا گزرا ۔ جلوس گزر چکا تو ایک خاکروب نے دوسرے کے پاس آکر سوال کیا۔ " اوئے پیٹر ، اے لوکی کی چانہدے نیں ۔ انہاں دا کی مسلہ ہے؟" ۔ جس پر دوسرے نے سگریٹ کا ایک کش لگا کر گمبھیر لہجے میں سنجیدگی سے جواب دیا: " اوئے ایڈورڈ ، اے لوکی اجادی منگدے نیں تے اسی دیندے نئی آں۔ " :)

پانچویں لفظوں میں یہ کہ چھٹی آپ کو نہیں ملے گی ۔ :):):)
 
یاسر شاہ

محفلین
ظہیر بھائی یہ دیکھیے فی البدیہہ کچھ منظوم نقشہ کھینچا ہے مکمل دنگل کا۔

دنگل

یاوہ گوئی شورَہ پُشْتی
ہَلاّ گُلاّ۔۔ دھینگا مُشتی

مرد تماشا دیکھ رہے تھے
عورت عورت کی تھی کشتی

واعظ _خشک تھے کچھ کچھ نالاں
پبلک تو بے چاری خوش تھی

خوب بھگایا ہم نہیں بھاگے
بلی بھگانے کی سی "ہش ہش" تھی

سائیں کا خادم ہے جوں سائیں
بش کی پبلک بھی تو بش تھی

ایک دھماکے میں سب چوپٹ تھا
ان کی نصیحت کیا خود کش تھی

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی یہ دیکھیے فی البدیہہ کچھ منظوم نقشہ کھینچا ہے مکمل دنگل کا۔
ہا ہاہا ہاہاہاہ !!!!
واہ واہ! خوب! آپ نے تو منگل میں دنگل کردیا یاسر! :)

اللہ کریم ہنستا مسکراتا رکھے آپ سب لوگوں کو ۔ یونہی مسکراہٹیں بکھیرتے رہیے۔
 
وسیم

محفلین
ایک تو ظہیر بھائی ہمیں احساس کمتری میں مبتلا کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں لیکن ہم نے بھی انہیں ناکام کرنا ہے۔ دیکھیں تو میری سلیس/معصوم اردو کی درخواست کے مقابلے میں جناتی اردو والی درخواست ٹانگ دی ہے۔
:):):)

زناتی اردو اور جناتی اردو میں فرق تو پھر ہو گا

:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 
یاسر شاہ

محفلین
ہا ہاہا ہاہاہاہ !!!!
واہ واہ! خوب! آپ نے تو منگل میں دنگل کردیا یاسر! :)

اللہ کریم ہنستا مسکراتا رکھے آپ سب لوگوں کو ۔ یونہی مسکراہٹیں بکھیرتے رہیے۔
ظہیر بھائی!مجھے تو خدشہ تھا آپ لاحول پڑھیں گے ۔آپ نے جس عالی ظرفی کا مظاہرہ کیا اپنے اندر شائستگی اور شگفتگی لانی پڑے گی۔جزاک اللہ خیر۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مجھے تو بس یہی غم کھائے جا رہا ہے کہ ہمارا کام۔۔۔۔
یعنی چوتھے لفظوں میں خاکروب کا رتبہ دے دیا گیا ہے۔
حق ہا!
ہے کوئی دلاسہ دینے والا۔
اب ایک غمناک چھٹی تو بنتی ہے!
آج ہی سیما علی اپیا نے میرے فیس بک کے ایک کیفیت نامے پر یہ شعر لکھا ہے۔۔۔
اس کے الفاظ تسلی نے رلایا مجھ کو
کچھ زیادہ ہی دھواں آگ بجھانے سے اٹھا

اب سوچ رہا ہوں کہ تسلی دوں یا نہ دوں۔۔۔
 
Top