درخواست برائے تبدیلی ِ نام

لاريب اخلاص

لائبریرین
متفق۔ متفق۔ متفق۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بہت شکریہ:)
محترم ظہیراحمدظہیر کی لغات کی معلومات بہت وسیع ہے ویسے بھی ماشاءاللہ آپ کو زبان و بیان پر عبور حاصل ہے پس ہمیں تحریر پڑھنے کو تو ملنی چاہیئے نا!
 
انتہا

محفلین
عرضی بخدمتِ عالیہ جناب میر منشی صاحب

بتوسط ہیڈ محرران بحضور عالیجناب بلند اقبال میر منشی صاحب !
خدمت عالیہ میں عرض ہیکہ فدوی عرصہ قدیم سے سرکار ِ ھٰذامیں حاضری دیتا چلاآرہا ہے ۔ بندہ گاہے بگاہے حسبِ دستور دست بستہ سر خمیدہ حاضر ہوتا ہے اور بساط بھر خوشہ چینی کے بعد شادکام اپنے غریب خانے کو لوٹا کرتا ہے ۔ عالیجناب کے عمدہ انتظام و انصرام کے طفیل بندہ کبھی خالی ہاتھ نہیں پلٹا ۔ ہمیشہ پھل پھلواری اپنے دامن میں بھر کر رخصت ہوا ہے ۔ مؤدبانہ گزارش ہے کہ اب کچھ عرصے سے یہاں کےحالات دگرگوں ہوتے جارہے ہیں ۔ یہ سرکار ایک اکھاڑے کی صورت اختیار کرچکی ہے ۔ ہر طرف اردو املا اور گرامر باہم دست و گریبان نظر آتے ہیں ۔ صوبۂ طنز و مزاح میں آوارہ اور بد ذوق لطیفے سرعام دندناتے پھر تے ہیں اوردن دھاڑے حسِ لطیف پر حملہ کررہے ہیں ۔ اور تو اور اضلاعِ سخن میں بھی کچھ شعراء نے شورہ پشتی کو شعار بنالیا ہے ۔ کم و بیش ہر لڑی میں انا کی دھواں دھار لڑائی جاری ہے جس سے فضا مکدر ہوگئی ہے ۔ کچھ لوگ سیاسی اور سائنسی اکھاڑوں میں ایک دوسرے کے بدن پر ذاتی کیچڑ مل مل کر باہم اکھاڑ پچھاڑ میں مصروف ہیں ۔ اعتدال پسندی کسی دھوبی پاٹ کی زد میں آکر چاروں شانے چت ہوچکی ہے ۔ رواداری بھی ایک اڑنگے سے لڑکھڑا کرشدید مجروح ہوئی اور اس ہڑبونگ میں شگفتگی اپنی ہنسلی کی ہڈی تڑوا بیٹھی ہے ۔ بعض دفعہ یوں گمان گزرتا ہے کہ یہ سرکار ایک بہت بڑا کچرا گھربنتی جارہی ہے کہ جس کا جی چاہے دنیا بھر سے غلاظت چن چن کریہاں لا کر ڈھیر کردیتا ہے ۔
بہ ایں حالات صاحبانِ اختیار و اقتدار سے درخواست ہے کہ اردو محفل کا نام تبدیل کرکے اردو دنگل رکھ دیا جائے ۔ فدوی صاحبانِ حل و عقدسے مسئلۂ مذکور میں شنوائی کی امید رکھتا ہے اور جناب کی بلند اقبالی کے لئے دعاگو ہے۔

عرضی گزار

خاکسار ظہیر احمد
ویسے اگر محترم ظہیر احمد بھائی کی اس تحریرِ پُر لطف کو قبلہ محمد امین صدیق اپنی دل فریب آواز میں محفوظ فرما کر محفلین کے گوش گزار کروائیں تو مزا ویسے ہی دوبالا ہو جائے گا جیسے ضیاء محی الدین کی آواز سن کر ہوا کرتا ہے۔
 
برادرم انتہا کی فرمائش کے آگے سرتسلیم خم کرتے ہوئے مابدولت نے محترم ظہیراحمدظہیر صاحب کے سحرطراز انداز نگارش کو سعیء مقدور سے اپنی آواز میں بیاں کرنے کی جسارت کی ہے اور شاید انصاف نا کرپائے ہوں ، تاہم پیارے اور وسیع الذہن و قلب محفلین سے امید شرف پسندیدگی کے ساتھ اپنی اس کاوش کوتاہ کو محفلین کی سماعتوں کی نذر کرتے ہوئے مسرت محسوس کرتے ہیں ۔:):)

عرضی منجانب ظہیر احمد ۔۔ صداکار ۔ محمد امین صدیق
 
آخری تدوین:

وسیم

محفلین
خواہر معزز انتہا کی فرمائش کے آگے سرتسلیم خم کرتے ہوئے مابدولت نے محترم ظہیراحمدظہیر صاحب کے سحرطراز انداز نگارش کو سعیء مقدور سے اپنی آواز میں بیاں کرنے کی جسارت کی ہے اور شاید انصاف نا کرپائے ہوں ، تاہم پیارے اور وسیع الذہن و قلب محفلین سے امید شرف پسندیدگی کے ساتھ اپنی اس کاوش کوتاہ کو محفلین کی سماعتوں کی نذر کرتے ہوئے مسرت محسوس کرتے ہیں ۔:):)

سبحان الله۔
 
ہمیں بھی ایسے صدا کاری کی تھوڑی سی تربیت دے دیں۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
خواہر معزز انتہا کی فرمائش کے آگے سرتسلیم خم کرتے ہوئے مابدولت نے محترم ظہیراحمدظہیر صاحب کے سحرطراز انداز نگارش کو سعیء مقدور سے اپنی آواز میں بیاں کرنے کی جسارت کی ہے اور شاید انصاف نا کرپائے ہوں ، تاہم پیارے اور وسیع الذہن و قلب محفلین سے امید شرف پسندیدگی کے ساتھ اپنی اس کاوش کوتاہ کو محفلین کی سماعتوں کی نذر کرتے ہوئے مسرت محسوس کرتے ہیں ۔:):)

عرضی منجانب ظہیر احمد ۔۔ صداکار ۔ محمد امین صدیق
امین بھائی ، جیسے ہی موقع ملا ضرور سنوں گا۔ شاید آج رات ہی فرصت مل جائے سننے کی۔
صداکاری کی داد سماعت کے بعد۔ :):):)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت شکریہ:)
محترم ظہیراحمدظہیر کی لغات کی معلومات بہت وسیع ہے ویسے بھی ماشاءاللہ آپ کو زبان و بیان پر عبور حاصل ہے پس ہمیں تحریر پڑھنے کو تو ملنی چاہیئے نا!
بہت بہت شکریہ لاریب! لغات پر عبور تو نہیں بس ابتدائی عمر کا پڑھا لکھا اب تک کچھ کچھ یاد ہے ۔ خوش قسمتی سے اسکول کالج کے دنوں میں مطالعہ کرنے کا موقع مل گیا اور تب کتب بھی دستیاب ہوتی تھیں ۔ اب تو نہ فرصت ہے اور نہ کتابیں ۔ کشاکشِ روز وشب کچھ اس طرح سے نچوڑ لیتی ہے کہ اب ان سرگرمیوں کے لئے توانائی بھی کم ہی بچتی ہے ۔ اردو بھی اب صرف بیگم سے اور فون پر چند ایک دوستوں ہی سے بولنے کا موقع ملتا ہے ۔ بعض دفعہ تو مناسب اردو لفظ یاد کرنے کے لئے ذہن پر خاصا زور ڈالنا پڑتا ہے ۔ جلدی سے یاد نہیں آتا تو مجبوراً انگریزی کا ورڈ ہی استعمال کرنا پڑتا ہے ۔ :):):)
 
انتہا

محفلین
خواہر معزز انتہا کی فرمائش کے آگے سرتسلیم خم کرتے ہوئے مابدولت نے محترم ظہیراحمدظہیر صاحب کے سحرطراز انداز نگارش کو سعیء مقدور سے اپنی آواز میں بیاں کرنے کی جسارت کی ہے اور شاید انصاف نا کرپائے ہوں ، تاہم پیارے اور وسیع الذہن و قلب محفلین سے امید شرف پسندیدگی کے ساتھ اپنی اس کاوش کوتاہ کو محفلین کی سماعتوں کی نذر کرتے ہوئے مسرت محسوس کرتے ہیں ۔:):)

عرضی منجانب ظہیر احمد ۔۔ صداکار ۔ محمد امین صدیق
بہت خوب محمد امین صدیق بھائی، آپ نے عاجز کی درخواست پر اپنی صداکاری کے فن سے تحریر پر لطف کو حسن بخشا۔
بس اتنی درخواست اور ہے کہ اس خواہر کو اگر برادر سے مبدل فرما لیں تو بندے پر مزید احسان ہو گا۔
 
مابدولت برادرم انتہا سے اس سہو کے لیے بہ معیت احساس شرمندگیء شدید ، معذرت خواں ہیں ۔ اور مابدولت کی کاوش کی پسندیدگی پر مشکور ہیں۔ تاہم مراسلے کے لفظ معترضہ کی تدوین کردی ہے۔ سدا خوش رہیں ۔:):)
 
آخری تدوین:

لاريب اخلاص

لائبریرین
بہت بہت شکریہ لاریب! لغات پر عبور تو نہیں بس ابتدائی عمر کا پڑھا لکھا اب تک کچھ کچھ یاد ہے ۔ خوش قسمتی سے اسکول کالج کے دنوں میں مطالعہ کرنے کا موقع مل گیا اور تب کتب بھی دستیاب ہوتی تھیں ۔ اب تو نہ فرصت ہے اور نہ کتابیں ۔ کشاکشِ روز وشب کچھ اس طرح سے نچوڑ لیتی ہے کہ اب ان سرگرمیوں کے لئے توانائی بھی کم ہی بچتی ہے ۔ اردو بھی اب صرف بیگم سے اور فون پر چند ایک دوستوں ہی سے بولنے کا موقع ملتا ہے ۔ بعض دفعہ تو مناسب اردو لفظ یاد کرنے کے لئے ذہن پر خاصا زور ڈالنا پڑتا ہے ۔ جلدی سے یاد نہیں آتا تو مجبوراً انگریزی کا ورڈ ہی استعمال کرنا پڑتا ہے ۔ :):):)
اللہ جی آپ کے علم اور قلم میں برکت اور طاقت عطا فرمائے آمین۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
برادرم انتہا کی فرمائش کے آگے سرتسلیم خم کرتے ہوئے مابدولت نے محترم ظہیراحمدظہیر صاحب کے سحرطراز انداز نگارش کو سعیء مقدور سے اپنی آواز میں بیاں کرنے کی جسارت کی ہے اور شاید انصاف نا کرپائے ہوں ، تاہم پیارے اور وسیع الذہن و قلب محفلین سے امید شرف پسندیدگی کے ساتھ اپنی اس کاوش کوتاہ کو محفلین کی سماعتوں کی نذر کرتے ہوئے مسرت محسوس کرتے ہیں ۔:):)

عرضی منجانب ظہیر احمد ۔۔ صداکار ۔ محمد امین صدیق
امین بھائی ، بہت ہی اچھا لگا سن کر ۔ ماشاء اللہ آپ کی آواز ریڈیو وائس ہے ۔ جہاں تک مجھے علم ہے اردو آپ کی مادری زبان نہیں لیکن اس کے باوجود آپ کا اردو کا لہجہ بے نقص ہے ۔ ماشاء اللہ ۔ بہت ہی اعلیٰ!
تین الفاظ کا تلفظ البتہ کچھ گڑبڑا گئے آپ ۔ ایک تو یہ کہ "بتوسط" میں سین مضموم پڑھا جائے گا ۔ بتوسط یعنی کسی کے توسُّط سے۔ دوسرے "خمیدہ" میں خ پر فتحہ ہے ضمہ نہیں ہے ۔ یہ لفظ خَم سے بنا ہے ۔ خمیدہ یعنی جھکا ہوا ، خم کھایا ہوا ۔ اور لفظ ہنسلی میں نون غنہ ہے سو اسے پسلی کے وزن پر پڑھا جائے گا ۔ :)
 
مابدولت اپنی اس کاوش کا محترم ظہیراحمدظہیر جیسے ہستیء ذی علم سے سند پسندیدگی کے اعزاز پراز افتخار کے حصول پر مسرت سے سرشار ہیں ۔ اور جن خامیوں کی جانب محترم جناب نے نہایت خلیق پیرائے میں اشارات ماہرانہ کیے ہیں ، مابدولت انہیں بسروچشم قبول کرتے ہوئے مع صد شکریہ اصلاح کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔:):)
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
بہ ایں حالات صاحبانِ اختیار و اقتدار سے درخواست ہے کہ اردو محفل کا نام تبدیل کرکے اردو دنگل رکھ دیا جائے ۔ فدوی صاحبانِ حل و عقدسے مسئلۂ مذکور میں شنوائی کی امید رکھتا ہے اور جناب کی بلند اقبالی کے لئے دعاگو ہے۔
بھیا بہت خوب پر ہم جیسے جاہلوں کو تو ایک لغت نہیں کم از کم چار رکھنا پڑیں تب جا کہ بھی کچھ پلے نہ پڑا۔۔۔۔ اڑتیس سال جس نے صرف
Letter of Credit Documents.
Air Waybill
Bill of Exchange.Bill of Lading
Certificate of Origi
.Insurance Policy
Road Transport Document
Negotiable Instruments Act

کے سیکشنز سمجھنے میں گذاری ہو اور جسکی کبھی دفتری اور کبھی زندگی کی گتھیاں سلجھانے میں گزر گئی وہ آخر میں یہی کہتا ہے ؀
چاہتا ہوں میں منیر اس عمر کے انجام پر
ایک ایسی زندگی جو اس طرح مشکل نہ ہو
بہت ڈھیر ساری دعائیں سلامت رہیے ۔۔ظہیر بھائی آپ بہت اچھے شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ پائےکے نثر نگار بھی ہیں ۔
شاد و آباد رہیے آپ کی باکمال شخصیت اُردو محفل کی جان ہے ۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بھیا بہت خوب پر ہم جیسے جاہلوں کو تو ایک لغت نہیں کم از کم چار رکھنا پڑیں تب جا کہ بھی کچھ پلے نہ پڑا۔۔۔۔ اڑتیس سال جس نے صرف
Letter of Credit Documents.
Air Waybill
Bill of Exchange.Bill of Lading
Certificate of Origi
.Insurance Policy
Road Transport Document
Negotiable Instruments Act

کے سیکشنز سمجھنے میں گذاری ہو اور جسکی کبھی دفتری اور کبھی زندگی کی گتھیاں سلجھانے میں گزر گئی وہ آخر میں یہی کہتا ہے ؀
چاہتا ہوں میں منیر اس عمر کے انجام پر
ایک ایسی زندگی جو اس طرح مشکل نہ ہو
بہت ڈھیر ساری دعائیں سلامت رہیے ۔۔ظہیر بھائی آپ نہ صرف بہت اچھے شاعر ہی نہیں اعلیٰ پائےکے نثر نگار ہیں ۔شاد و آباد رہیے آپ کی باکمال شخصیت کے اُردو محفل کی جان ہے ۔۔۔۔۔۔۔
حسنِ ظن اور دعاؤں کے لئے بہت شکریہ آپا ۔
اردو محفل کی اصل رونق اور جان تو آپ لوگ ہیں جو یہاں باقاعدگی سے آتے ہیں اور اس کے مختلف گوشے سجاتے ہیں ۔ میں تو گرانیِ روز و شب سے ذرا فرار حاصل کرنے کے لئے ہفتے دس دن میں چکر لگالیتا ہوں ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے ، ہر مشکل پریشانی سے دور رکھے ۔ دین و دنیا کی فلاح نصیب فرمائے ! آمین ۔
 
Top