دروپل 6 کا اردو پیکج بنانے میں مدد درکار ہے

نبیل

تکنیکی معاون
محمد سعد، آپ کا کام کہاں تک پہنچا ہے؟
میرا مشورہ ہے کہ آپ اب تک کا کیا گیا ترجمہ یہاں فراہم کر دیں تاکہ اسے ٹیسٹ کیا جا سکے۔ اس طرح یہ کچھ محفوظ بھی رہے گا۔ آپ کا پہلے کیا گیا کام ایک مرتبہ ضائع ہو چکا ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
پھیلایا ہوا منظر پورا تبصرہ دکھا دیتا ہے۔ لڑی دار منظر جوابات کو اکٹھا رکھتا ہے۔

میں نے لڑی دار کی جگہ شاخ دار کا لفظ استعمال کیا ہے کیونکہ اس کی ساخت شاخ دار ہی ہے۔ اور expanded کو کشادہ کر دیا ہے تاکہ ترجمہ ذرا خوب صورت بھی نطر آئے۔
 

محمد سعد

محفلین
محمد سعد، آپ کا کام کہاں تک پہنچا ہے؟
میرا مشورہ ہے کہ آپ اب تک کا کیا گیا ترجمہ یہاں فراہم کر دیں تاکہ اسے ٹیسٹ کیا جا سکے۔ اس طرح یہ کچھ محفوظ بھی رہے گا۔ آپ کا پہلے کیا گیا کام ایک مرتبہ ضائع ہو چکا ہے۔

ابھی تک تو بات 1100 سطور سے آگے نہیں پہنچی۔ آخر پڑھائی بھی تو کرنی ہے۔ :glasses-nerdy:
بہرحال اس حالت میں ہے کہ اسے بلاگ یا آن لائن لائیبریری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جہاں تک آن لائن رکھنے کی بات ہے تو آج یا کل میں اسے موقع ملتے ہی دروپل کی مرکزی سائٹ پر اپ لوڈ کر دوں گا تاکہ زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔ پھر اس کا ربط یہاں دے دوں گا۔ ان شاء اللہ۔
 

محمد سعد

محفلین
میں سوچ رہا ہوں کہ module کے ترجمے کے طور پر اگر "دخیلہ" کی جگہ کوئی اور لفظ استعمال کر لوں تو بہتر رہے گا۔ شاید "پرزہ" یا کوئی اور لفظ ۔۔۔ :question: کیا کسی کے پاس کوئی تجویز ہے؟
 

محمد سعد

محفلین
وی بلیٹن کے ترجمے میں ایک غلطی کا مشاہدہ کیا ہے:
اس پیغام میں آپ کی شہرت کی سطح جفت ہے۔
یہاں پر even کے ترجمے کے طور پر "برابر" یا "یکساں" کی جگہ "جفت" کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ :grin:
 

دوست

محفلین
بڑے بھائی expand پھیلانے کو کہتے ہیں۔ اردو ویب لغت سے
پھیلنا (یا) پھیلنا، کھلنا
پھیلانا ۔ کھولنا ۔ دکھانا ۔ سامنے لانا ۔ تشریح کرنا ۔ تفصیل بیان کرنا ۔ کھول کر بیان کرنا ۔ کشادہ کرنا ۔ وسعت دینا ۔ بڑھانا ۔ بڑا کرنا ۔ اضافہ کرنا ۔ ترقی پانا ۔
تشریح کرنا . پھیلانا . وسعت دینا . بڑھانا
 

محمد سعد

محفلین
جناب میں نے کتابستان کی پونے تین کلوگرام والی لغت سے مشورہ کر کے ہی "کشادہ" کا لفظ استعمال کیا ہے۔ اور سیاق و سباق کے لحاظ سے بھی ٹھیک ہے۔ اس کے علاوہ آپ نے جو تراجم نقل کیے ہیں، ان میں بھی "کشادہ" کا لفظ موجود ہے۔ شاید آپ نے غور نہیں کیا۔
 

محمد سعد

محفلین
محمد سعد، آپ کا کام کہاں تک پہنچا ہے؟
میرا مشورہ ہے کہ آپ اب تک کا کیا گیا ترجمہ یہاں فراہم کر دیں تاکہ اسے ٹیسٹ کیا جا سکے۔ اس طرح یہ کچھ محفوظ بھی رہے گا۔ آپ کا پہلے کیا گیا کام ایک مرتبہ ضائع ہو چکا ہے۔

میں نے دروپل کی ویب سائٹ پر درخواست داخل کر دی ہے۔
http://drupal.org/node/365643
اگرچہ ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی لیکن آپ اس صفحے سے اب تک ترجمہ کی گئی فائلیں حاصل کر سکتے ہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
الحمد للہ۔ آج ترجمہ شدہ سطور کی تعداد 1200 تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت مجھے ان الفاظ کے لیے تجاویز درکار ہیں۔

پیراگراف کو رکوع لکھوں یا یہ آم لوگوں کے لیے مشکل ہوگا؟

ان تمام الفاظ کا تعلق لکھے گئے متن کے ساتھ ہے۔

Strong
Emphasized
Cited
Coded
Bolded
Underlined
Italicized
Superscripted
Subscripted
Preformatted
Acronym
Block quoted
Quoted inline
Table header
Inserted
Ordered list,Unordered list
Subtitle
Tag Description
Ampersand
Greater than,Less than یہ اس لیے لکھ رہا ہوں کیوں کہ یہ لفظ سے پہلے آئے گا جس کے لیے کوئی مناسب الفاظ نہیں سوجھ رہے۔
Quotation mark
Character Description

امید ہے کہ جلد ہی جواب مل جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں یہاں صرف یہ کہنے آیا ہوں کہ اب تک کا ترجمہ فراہم کرنے کا شکریہ۔ ابھی فی الحال تو دروپل پر کام کرنے کا وقت نہیں ہے لیکن اس طرح کم از کم ترجمہ کا کام محفوظ ہو گیا ہے۔ کچھ پراجیکٹس سے فارغ ہو کر اس جانب بھی توجہ دوں گا۔
 

محمد سعد

محفلین
نبیل بھائی، اگر آپ کے پاس وقت ہو تو دروپل میں اردو پیڈ نصب کرنے کا مفصل طریقہ لکھ دیں کیونکہ اس کا ہر مہینے نیا اپڈیٹ نازل ہوتا رہتا ہے۔ چنانچہ اس طرح میں خود اس میں اردو پیڈ شامل کر لیا کروں گا۔ ایک اور بات اگر آپ کو معلوم نہ ہو تو بتا دوں۔ دروپل میں آپ ترجمے کو ڈیٹابیس میں بھی درآمد کر سکتے ہیں۔ یعنی اگر آپ صرف اردو پیڈ لگا دیں تو ترجمہ شامل کرنے کا کام بعد میں بھی نہایت آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمد سعد، میں نے کچھ عرصہ قبل دروپل میں اردو ایڈیٹر انٹگریشن کا جائزہ لیا تھا اور یہ قدرے پیچیدہ کام نظر آیا تھا۔ دروپل میں براہ راست ایچ ٹی ایم ایل کی بجائے فارم اے پی آئی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنے کے لیے کوڈ میں تبدیلی کرنی پڑے گی۔ یہ منصوبہ بھی پائپ لائن میں ہے۔ لیکن اس سے پہلے میں اردو پریس 2.7 پر کام مکمل کرنا چاہتا ہوں۔ بہرحال اگر وقت ملا تو دروپل پر بھی تجربات کرتا رہوں گا۔ آپ بھی ترجمے کا کام جاری رکھیں۔ اگر دروپل کا ترجمہ یوزر اینڈ کی حد تک بھی مکمل ہو جاتا ہے تو یہ بھی اہم پیشرفت ہوگی۔
 

محمد سعد

محفلین
میری رائے میں بہتر یہ ہوگا کہ دروپل کے پورے پیکج میں تبدیلیاں کرنے کے بجائے ایک دخیلہ (module) بنا لیا جائے۔ اس سے جو انگریزی ویب سائٹس دروپل پر چل رہی ہیں، انہیں اردو میں منتقل کرنا بھی اور زیادہ آسان ہو جائے گا اور اس کے علاوہ آپ کو ہر اپڈیٹ پر نیا پیکج بھی نہیں بنانا پڑے گا۔

کچھ دخیلے میں نے ڈھونڈے ہیں جن کا کوڈ دیکھنے کے بعد آپ کا کام بہت ہی آسان ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ۔

http://drupal.org/project/indic_script
http://drupal.org/project/tamil
http://drupal.org/project/transliteration
http://drupal.org/project/unisaraswati

بلکہ مجھے تو لگتا ہے کہ پہلے دخیلے میں ہی تھوڑی تبدیلی کر کے یہ کام کیا جا سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ محمد سعد، میں دیکھوں گا کہ یہ "دخیلے" کس حد تک کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمد سعد، بھائی میں نے کوئی مذاق نہیں اڑایا۔ آپ شاید اردو وکی پیڈیا کے دوستوں کی کمپنی میں زیادہ رہتے ہیں، اسی لیے نئی نئی اصطلاحات ایجاد کرتے رہتے ہیں۔ بہرحال اگر یہ دخیلہ ہے تو اس طرح ہی چلنے دیتے ہیں۔:)
 

محمد سعد

محفلین
محمد سعد، بھائی میں نے کوئی مذاق نہیں اڑایا۔ آپ شاید اردو وکی پیڈیا کے دوستوں کی کمپنی میں زیادہ رہتے ہیں، اسی لیے نئی نئی اصطلاحات ایجاد کرتے رہتے ہیں۔ بہرحال اگر یہ دخیلہ ہے تو اس طرح ہی چلنے دیتے ہیں۔:)

:biggrin:
اردو وکی پیڈیا والوں کا تو مجھے نہیں پتا لیکن میرا ماننا یہ ہے کہ اگر وقت کے ساتھ ساتھ زبان میں تبدیلیاں آنی ہی ہیں تو کم از کم وہ تبدیلیاں ایسی تو ہوں کہ زبان کی شناخت برقرار رہے۔ ویسے بھی ترجمے کا مقصد کسی اور زبان کی تحریر کو اپنی زبان میں ڈھالنا ہوتا ہے۔ اب اگر نئے زمانے کے تقاضوں کے مطابق کوئی نئی اصطلاح ایجاد کرنی پڑ جائے تو اس میں برا کیا ہے؟ دیگر کئی اقوام کے لوگ بھی تو ضرورت کے مطابق نئی نئی اصطلاحات ایجاد کرتے رہتے ہیں؛ لیکن اپنی زبان کی شناخت کو مٹنے نہیں دیتے۔ تو ہم کیوں اپنی قومی زبان کی شناخت کو مٹ جانے دیں؟ :battingeyelashes:
 

محمد سعد

محفلین
ایک فارسی بلاگ پر آر ایس ایس فیڈ کے لیے میں نے "مخلفات" کا لفظ دیکھا۔ اس کا لفظی مطلب کیا ہے؟
(فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ کم از کم ابھی میں اسے ترجمے میں استعمال نہیں کرنے والا :tongue: )
 

محمد سعد

محفلین
محمد سعد، بھائی میں نے کوئی مذاق نہیں اڑایا۔ آپ شاید اردو وکی پیڈیا کے دوستوں کی کمپنی میں زیادہ رہتے ہیں، اسی لیے نئی نئی اصطلاحات ایجاد کرتے رہتے ہیں۔ بہرحال اگر یہ دخیلہ ہے تو اس طرح ہی چلنے دیتے ہیں۔:)

میں نے اب اس لفظ کو قوم کے وسیع تر مفاد میں "جزو" سے بدل دیا ہے۔ :grin: اسی طرح کچھ دیگر اصطلاحات کے لیے بھی بہتر اور آسان تر الفاظ ڈالے ہیں۔ یہ لفظ "دخیلہ" میں نے شاکر عزیز کے بلاگ شریف پر پڑھا تھا۔ پھر جب ترجمے کے ابتدائی دنوں میں module کے لیے کوئی مناسب ترجمہ نہیں ملا تو یہی استعمال کر لیا۔
 
Top