جزاک اللہ۔
یہ تراجم لگا کر دیکھتا ہوں۔ اگر مناسب لگے تو ٹھیک ورنہ دوبارہ آپ کو تنگ کرنے آ جاؤں گا۔
ایک اور سوال یہ ہے کہ PHP image library اور PHP image documentation کا کچھ ترجمہ ہو سکتا ہے یا اسے چھوڑ دوں؟
ویسے آپس کی بات ہے۔ چند دن قبل میں سوچنے لگا کہ ترجمہ اتنے عرصے سے مکمل کیوں نہیں ہو رہا۔ چنانچہ سطور (strings) کی کل تعداد گنی تو انکشاف ہوا کہ تقریباً ڈھائی ہزار سطور ہیں۔
وہ کہتے ہیں نا کہ "سر منڈواتے ہی اولے پڑے"۔ تو یوں سمجھ لیں کہ میرے ساتھ بھی کچھ اسی طرح کا واقعہ ہوا ہے۔ پہلا پہلا باقاعدہ ترجمے کا پراجیکٹ ہے اور دوسروں کی نسبت دو سے تین گنا زیادہ کام سر پر آن پڑا ہے۔ اور اوپر سے پچھلی بار کیا گیا تھوڑا بہت ترجمہ بھی ضائع ہو گیا ہے۔
اور کوئی مدد کو بھی تیار نہیں۔ بس اکیلا ہی چلا جا رہا ہوں۔
اسے کہتے ہیں "اصلی اولے"، جن کی شدت کے باعث میری ٹنڈ شریف میں سوراخ پڑ گئے ہیں۔