راکاپوشی 7788 میٹر سلسلہ قراقرم
وادی نگر ، گلگت بلتستان
یہ انتہائی خوبصورت چوٹی دنیا کی 27ویں جبکہ پاکستان کی 12 بلند ترین چوٹی ہے۔
اسکے متعلق مشہور ہے کہ یہ کئی مقام سے پائے سے ٹاپ تک دیکھی جا سکتی ہے جو کہ شائد ہی کسی اور چوٹی کی خصوصیت ہو۔۔

34209821573_02977c67c0_c.jpg
 

لاریب مرزا

محفلین
یہاں تصاویر کچھ گڈ مڈ ہو گئی ہیں۔ بہرکیف مجھے جیسے یاد ہیں میں ویسے ہی بتاتا رہا ہوں۔ باقی یاز بھائی کنفرم کر دیں گے۔۔۔
وادی گلگت سے ہی

34209930153_0b81620466_c.jpg
کیا خوبصورت نظارہ ہے۔

ایسی عُمدہ سڑک پنجاب کے ہموار میدانوں میں بھی چیدہ چیدہ ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔۔

34980605966_d67264175f_c.jpg
زبردست!! زبردست!!
 
راکاپوشی کے بلکل مخالف دیکھیں تو پہاڑ ایسے دکھائی دیتے ہیں۔ ان سے بھی راکاپوشی کی خوبصورتی اور منفردیت کا اندازہ ہو سکتا ہے۔۔

34907104961_27b00824ea_c.jpg
 
بہرکیف ایک دفعہ پھر چائے کا دور چلا اور راکاپوشی کو الوداعی سلام کہا اور وعدہ کیا کہ آئندہ برس گر کرومبر جھیل کو نہ گئے تو انشاءاللہ تمہارے پائے مبارک کو چومنے جھومتا چلا آؤں گا۔۔

34907039391_4bb8958c65_c.jpg
 
یہ پوسٹ آخری تصویر میں جو پانی آبشار دکھائی دے رہے اسمیں پڑی بوتلوں اور ریپئرز کے المیے کو بیان کرنے کے لئے ہے۔

تصویر حاضر ہے۔!!!

34926553831_8b460fd3ba_z.jpg
 
آخری تدوین:
ہنزہ تقریبآ عصر کے وقت پہنچ گئے تھے چونکہ وقت قلیل تھا اسلئے اس بات پر غور کیا گیا کہ جو گھنٹہ ہے اسمیں کیا کیا جائے؟
میرا ووٹ تو بلتت قلعہ کی طرف تھا۔ البتہ ڈرائیور کےمشورے پر ہنزہ ٹاپ جسے ایگل ویو پوائنٹ بھی کہتے ہیں پر جانے کا فیصلہ ہوا۔ اس مقام کی چند تصاویر۔۔۔

34651560610_d547b9822d_c.jpg
 
لیڈی فنگر پیک، 6000 میٹر ، التر سر، سلسلہ قراقرم
اور یہ رہی جی اس مقام کی سب سے اونچی اور دلچسپ چوٹی "لیڈی فنگر پیک"۔
اسکی خصوصیت آپ دیکھ ہی سکتے ہیں کہ ایک تو اس پر برف نہیں ہے۔ اور دوسرا اسکی ترچھی ادائیں۔

اس سے ایک لوک داستان بھی جڑی ہے جو کہ یقینی سے بات ہے کہ عام شہزادوں کی کہانیوں کی ذہنی اختراع ہے لیکن آپ کہیں تو بتلائے دیتا ہوں۔

34633174610_dbe999de06_c.jpg
 
Top