آپ نے محفل کے سویونیئر (ارمغانِ محفل) کے لیے جن فانٹس کو منتخب کیا ہے ان کے انتخاب کے لیے کیا معیار مقررہ کیا ہے؟
وہ فانٹس جو تاحال مکمل ہو چکے ہیں اور خاص نستعلیقی اردو لکھنے کیلئے تخلیق کئے گئے۔
کیا اس میں وہ فانٹس شامل ہونگے جو محفل کے پلیٹ فارم سے تیار کیے گئے اور افادہ عامہ کے لیے ریلیز کیے گئے ؟
ظاہر ہے۔
یا وہ فانٹ بھی شامل ہونگے جو تجارتی مقاصد کے لیے تیار کیے گئے اور آج تک ریلیز نہیں ہوئے یا جن کو ریلیز کرنے کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح بات سامنے نہیں آئی ہے کہ انہیں ریلیز بھی کیا جائے گا یا نہیں؟
انہیں بھی شامل کیا جائے گا۔ جیسے پاک نوری نستعلیق، مہر نستعلیق وغیرہ۔ ہم چاہتے ہیں کہ پچھلے 10 سالوں میں اردو ٹائپوگرافی پر کہیں بھی، جتنا بھی کام ہوا ہے، اسکا ذکر خیر ضرور کیا جائے اور صرف محفل کے پلیٹ فارم پر بننے والے فانٹس تک محدود نہ رہا جائے۔
کیا اس میں صرف نستعلیق فانٹس ہی شامل ہونگے یا نسخ فانٹس کو بھی اہمیت دی جائے گی؟
اصل اہمیت تو نستعلیق فانٹس ہی کو دیں گے۔ اگر ضرورت پڑی تو دیگر رسم الخط جیسے کوفی، ثلث، نسخ، برصغیر قرآنی فانٹس کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
اوپر دی گئی فہرست میں علوی نستعلیق فانٹ کا ذکر نہیں اس کو کس بنا پر شامل نہیں کیا گیا؟
کیونکہ ہمارا اسکے خالق
علوی امجد سے ایک لمبا عرصہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق انکی آنکھوں کا آپریشن ہوا تھا۔ اسلئے ہم انہیں اس بابت مزید تکلیف میں نہیں ڈالنا چاہتے۔ ہاں اگر یہ ذمہ داری وہ خود اٹھاتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض بھی نہیں۔
اردو محفل پر فونٹ سازی کے سلسلہ می کی جانے والی ابتدائی کاوشیں
اس بارہ میں میری معلومات صفر ہیں۔ یہ میری محفل پر تشریف آوری سے پہلے کی بات ہے۔ اسپر آپ زیادہ دسترس رکھتے ہیں۔
اور ان کاوشوں کو بھر پور انداز میں سراہنے والے اور فونٹ سازی کے شعبہ کی طرف لوگوں کو مائل کرنے والے ارکانِ محفل کا تذکرہ جن میں
الف عین مہوش علی نبیل اور ایسے ہی کئی دوسرے افراد شامل ہیں
ضرور۔ اگر آپ ان ابتدائی کاوشوں پر مبنی دھاگوں کو ٹٹول کر معلومات اکٹھی کر سکتے ہیں تو مشکور ہوں گا۔ یہ مواد بعد ازاں تجرباتی طور پر بھی کام آ سکتا ہے۔
ابتدائی نوعیت کی کاوشوں کا ذکر جن میں عربی اور فارسی فانٹس میں اردو لکھنے کی اہلیت شامل کرکے نسخ فونٹس کی فراہمی وغیرہ اور ان فانٹ کو پیش کرنے والے لوگوں کا ذکر
زبردست۔ یہ یقیناً اردو ٹائپوگرافی کا ورثہ ہے۔ اسپر بھی کام ہونا چاہئے۔
نسخ فانٹس کے بعد باقاعدہ نستعلیق سازی کی طرف توجہ اور منصوبوں کا آغاز جس میں محفل پر شروع کیا جانے والا نستعلیق پروجیکٹ جس کی نگرانی محسن شفیق حجازی کر رہے تھے۔ ضمنا مقتدہ کے پاک نستعلیق کا ذکر بھی ہوگا۔
اس پراجیکٹ پر کام کہاں تک ہوا۔ اسمیں سے کیا حاصل ہوا۔ سب کا ذکر خیر ضرور ی ہے۔
اگلے مرحلہ میں ان پیج کے نوری نستعلیق کو آزاد کرنے کی کاوشیں آئیں گی جن میں نوری نستعلیق کے ترسیموں کو ان پیج سے حاصل کر کے فونٹ پیش کیے گئے
میری یاداشت تو یہیں سے شروع ہوتی ہے۔ اس سے پہلے کیا کچھ ہو تا رہا ، اسپر کچھ لکھنا ہمارے بس کی بات نہیں
ان میں بالترتیب سب سے پہلےعلوی نستعلیق
جمیل نوری نستعلیق
علوی لاہوری نستعلیق (یہاں علوی نستعلیق اور علوی لاہوری کے فرق کو بھی ظاہر کیا جائے گا)
فیض لاہوری نستعلیق
کا ذکر آئے گا
بالکل درست۔ اگر آپ کا
علوی امجد سے رابطہ ہو جائے تو انہیں ہماری طرف سے پیغام دے دیں کہ علوی نستعلیق کی تخلیق پر ایک جامع مضمون اگر ممکن ہو تو فراہم کر دیں۔
اس کے بعد ان فانٹس کا ذکر ہونا چاہیئے جن کے ترسیمے ان پیج سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ ان ترسیموں کے لیے یا تو نئے سرے سے کوئی کیریکٹر بیسڈ فانٹ تیار کیا گیا یا ان پیج کے علاوہ کسی اور فانٹ سے اس کے ترسیمے جنریٹ کروائے گئے
جی ایسا ہی ہے۔ جیسا کہ سعد نستعلیق اور مہر نستعلیق لگیچر۔
تاج نستعلیق اور نفیس کی مدد سے تیار کروائے گئے ترسیموں پر مبنی فونٹ سعد نستعلیق کا ذکر ہوگا
یہاں القلم جوہر نستعلیق کا ذکر بھی کیا جا سکتا ہے۔
ایک اہم بات میں بھول رہا ہوں کہ نستعلیق فونٹ سازی کی طرف کاوشوں کے آغاز میں ہی اردو محفل کے ایک رکن جواد کی جانب سے ایرانی عماد نستعلیق فونٹ میں اردو اہلیت داخل کرنے پر اردو عماد فونٹ سامنے آیا تھا۔ اور راقم کی تحریک پر جواد اس کا سورس کوڈ بھی ریلیز کرنے پر تیار ہو گئے تھے اس فونٹ نے بھی بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی تھی ارمغان محفل اس کے تذکرہ اور جواد کی کاوشوں سے خالی نہیں ہونا چاہیئے
عماد نستعلیق پر تو بلکہ ابھی کافی کرنا باقی ہے۔
نبیل کی خواہش تھی کہ ہم اس فانٹ پر مبنی ایک ترسیمہ فانٹ بھی بنائیں۔ البتہ اب تک جو کام ہو چکا ہے، اسکو بیان کرنا چاہئے۔
قرآنی فانٹس سے متعلق علیحدہ عنوان کے تلے ان فانٹس کا ذکر ہونا بہت ضروری ہے جو افادہ عامہ کے لیے مفت ریلیز ہوئے
ان میں القلم قرآن، القلم قرآن مجید، القلم قرآن پبلشر، المصحف، نور ہدایت، نور حرا ، محمدی قرآنی فانٹ وغیرہ شامل کئے جا سکتے ہیں۔
محفل پر موجود فونٹ سازوں کا تعارف و تذکرہ بھی اس ارمغان کا لازمی حصہ ہونا چاہیئے لیکن میرے خیال میں صرف ان فانٹ سازوں کو ترجیح دی جائے جو محفل میں بطور رضا کار کام کرتے رہے ہوں اور ان کے فانٹس افادہ عامہ کے لیے ریلیز کیے جاتے رہے ہوں
ترجیح تو سب ہی کو دینی چاہئے۔ ویسے بھی کونسا اردو فانٹ سازوں کی تعداد ہزاروں میں ہے
محسن حجازی ،
جمیل نوری نستعلیق ٹیم کے ارکان کا تعارف
عبدالمجید
امجد علوی
عارف کریم اور دیگر
جمیل نوری نستعلیق ٹیم کے تمام اراکین کا تعارف تو شاید ممکن نہ ہو سکے۔ بہر حال اب جیسے جیسے ماحول بنتا جا رہاہے تو مزید لوگ سامنے آتے جائیں گے۔
فونٹ سازی کے سلسلہ میں فونٹ سازوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے والے اطلاقیہ سازوں کا ذکر بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے
اسکے لئے
ابرارحسین اور
نبیل کے اطلاقیوں کا ذکر کرنا بھولنا نہیں چاہئے!