دعاؤں کی درخواست

عرفان سعید

محفلین
الحمدللہ آج میرا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔ والد صاحب کا ٹیسٹ ریزلٹ کل متوقع ہے۔
دوسرا ٹیسٹ بھی ہوگا۔ اگر وہ بھی نیگیٹو آیا تو صحمتمند قرار دیا جائے گا
الحمداللہ
انشاءاللہ آپ کے والد محترم بھی مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ تھریڈ ابھی میری نظر سے گزرا ہے اور پڑھ کر نہایت تشویش ہوئی ہے۔
جویریہ، اللہ تعالی آپ کو آپ کے گھر والوں کو اپنی حفاظت میں رکھے، آمین۔ اپنی خیریت سے آگاہ کرتی رہیں۔
کیا اس بات کا تعین ہو پایا ہے کہ کس طرح خاندان کے افراد یکایک اس وبا کا شکار ہو گئے؟
 
زیک

مسافر
الحمدللہ آج میرا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔ والد صاحب کا ٹیسٹ ریزلٹ کل متوقع ہے۔
دوسرا ٹیسٹ بھی ہوگا۔ اگر وہ بھی نیگیٹو آیا تو صحمتمند قرار دیا جائے گا
اچھی بات ہے کہ آپ اب بہتر ہیں۔

دوبارہ اور تیسری بار ٹیسٹ کا مقصد سمجھ نہیں آیا۔ پہلے ٹیسٹ کے پازیٹو آنے کے بعد تو symptoms پر انحصار ہونا چاہیئے یا اینٹی باڈی ٹیسٹ کیا جائے۔ خاص طور پر جب پاکستان میں ٹیسٹس کی کمی ہے
 
جاسم محمد

شکر اللہ کا کہ آپ سب خیریت سے ہیں۔ چین میں بہت سے لوگ انفیکشن ختم ہو جانے کے بعد بھی اندرونی طور پر بیمار رہے تھے لیکن بظاہر ٹھیک تھے۔ اس لئے زیک کی تجویز کے مطابق اپنا اینٹی باڈی ٹیسٹ کروا ہی لیں تو بہتر ہے۔ تاکہ حتمی طور پر کنفرم ہو جائے کہ آپ اب ہر لحاظ سے صحت مند ہیں۔
 
جیہ

لائبریرین
تمام اہل محفل کی شکر گزار ہوں کہ دعاؤں میں یاد رکھا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
والد صاحب ٹیسٹ ابھی تک نہیں آیا۔
 
جیہ

لائبریرین
اچھی بات ہے کہ آپ اب بہتر ہیں۔

دوبارہ اور تیسری بار ٹیسٹ کا مقصد سمجھ نہیں آیا۔ پہلے ٹیسٹ کے پازیٹو آنے کے بعد تو symptoms پر انحصار ہونا چاہیئے یا اینٹی باڈی ٹیسٹ کیا جائے۔ خاص طور پر جب پاکستان میں ٹیسٹس کی کمی ہے
جی زیک! محکمہ صحت والے جب آئے تھے گھر میں تو بابا نے پوچھا تھا اس بارے میں۔ انہوں نے نیو زی لینڈ سے آئی خاتون کا بتایا جو کہ ہسپتال میں ایڈمیٹ ہے، اور ان کا ایک ٹیسٹ نیگیٹو آیا مگر اس کے بعد مسلسل تین ٹیسٹ پایٹیو آ ئے۔ حالانکہ خاتون بظاہر صحتیاب لگ رہی ہیں۔ شاید یہی وجہ ہو کہ دو بار ٹیسٹ نیگیٹیؤ آئے تو چھٹی ملتی ہے:bashful:
 
جیہ

لائبریرین
یہ تھریڈ ابھی میری نظر سے گزرا ہے اور پڑھ کر نہایت تشویش ہوئی ہے۔
جویریہ، اللہ تعالی آپ کو آپ کے گھر والوں کو اپنی حفاظت میں رکھے، آمین۔ اپنی خیریت سے آگاہ کرتی رہیں۔
کیا اس بات کا تعین ہو پایا ہے کہ کس طرح خاندان کے افراد یکایک اس وبا کا شکار ہو گئے؟
شکریہ نبیل بھائی!
تعین ہو پایا ہے ۔ بس یوں سمجھیں کہ ہمیں یہ بیماری تعلیم یافتہ جاہلوں کی وجہ سے لگی۔ 10 مارچ کو نانا کو رائے ونڈ جانے کی سوجھی۔ میرے دونوں ڈاکٹر مامؤں کو انہیں روکنے کی توفیق نہ ہوئی۔ 13 مارچ کو نانا واپس آئے۔ 20 مارچ کو ان میں بیماری کے علامات ظاہر ہوئیں۔ دونوں ڈاکٹروں نے کوئی پرواہ ہی نہیں کی۔ میں ان سے ملی تھی۔ بابا کو شاید مجھ سے بیماری لگی۔
ایک عجیب بات یہ ہوئی کہ میرا بیٹا عبد اللہ کو نانا نے بیماری کے حالت میں دونوں گالوں پر چوما تھا مگر عبد اللہ میں۔ الحمد للہ، کوئی علامت نہیں ملی بیماری کی۔
 
اللہ تعالی عبداللہ بیٹے کو اپنی حفاظت میں رکھے۔
اور اللہ تعالی ہم سب کو اس فتنے سے بھی محفوظ رکھے۔ آمین۔
 
شکریہ نبیل بھائی!
تعین ہو پایا ہے ۔ بس یوں سمجھیں کہ ہمیں یہ بیماری تعلیم یافتہ جاہلوں کی وجہ سے لگی۔ 10 مارچ کو نانا کو رائے ونڈ جانے کی سوجھی۔ میرے دونوں ڈاکٹر مامؤں کو انہیں روکنے کی توفیق نہ ہوئی۔ 13 مارچ کو نانا واپس آئے۔ 20 مارچ کو ان میں بیماری کے علامات ظاہر ہوئیں۔ دونوں ڈاکٹروں نے کوئی پرواہ ہی نہیں کی۔ میں ان سے ملی تھی۔ بابا کو شاید مجھ سے بیماری لگی۔
ایک عجیب بات یہ ہوئی کہ میرا بیٹا عبد اللہ کو نانا نے بیماری کے حالت میں دونوں گالوں پر چوما تھا مگر عبد اللہ میں۔ الحمد للہ، کوئی علامت نہیں ملی بیماری کی۔
اللہ صحت دے نانا کو
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور بات جویریہ بہن، عبداللہ بیٹا تو انشاءاللہ محفوظ رہے گا، لیکن احتیاط ضروری ہے کہ انہیں باقیوں سے کچھ عرصے تک دور رکھا جائے، خاص طور پر عمر رسیدہ افراد سے۔ متعلقہ شعبے کے ماہر غالبا اس بارے میں بہتر بتا سکتے ہیں۔
 
جیہ

لائبریرین
اپدیٹ
میرے نانا صحت یاب ہو کر ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔ میرا ٹیسٹ پہلے بتایا گیا کہ نیگیٹو آیا ہے اب کہتے ہیں کہ پازیٹیو ہے۔ سہ بارہ ٹیسٹ آج متوقع ہے
خاندان کے تین افراد کا بھی دوبارہ ٹیسٹ نیگیٹو ہے۔ سہ بارہ ٹیسٹ لیا جائے گا
 
جاسمن

لائبریرین
الحمدللہ آپ کے نانا جان صحت یاب ہو گئے۔ اللہ کرے آپ سب لوگ بالکل صحت مند رہیں۔ کوئی مسئلہ نہ ہو۔ اللہ اپنی امان میں رکھے۔ آمین!
 
جاسم محمد

محفلین
میرا ٹیسٹ پہلے بتایا گیا کہ نیگیٹو آیا ہے اب کہتے ہیں کہ پازیٹیو ہے۔ سہ بارہ ٹیسٹ آج متوقع ہے
خاندان کے تین افراد کا بھی دوبارہ ٹیسٹ نیگیٹو ہے۔ سہ بارہ ٹیسٹ لیا جائے گا
یہ بہتر ہے۔ ہو سکتا ہے پچھلی ٹیسٹنگ کٹ میں کوئی مسئلہ ہو۔
 
جیہ

لائبریرین
آج صبح 4 بجے جب فجر کی آذان ہو رہی تھی، محکمہ صحت والوں کا فون آیا اور خوش خبری دی کہ خاندان بھر کے ٹیسٹ نیگیٹیو آئے ہیں اور آج سہ بارہ ٹیسٹ لئے جائیں گے ۔ میرا چونکہ روزہ رکھنے کا ارادہ نہیں تھا اس وجہ سے سحری نہیں کی تھی۔ مگر روزہ رکھا۔
سہ بارہ ٹیسٹ آج 11 بجے لئے گئے۔ ریزلٹ پیر کو متوقع ہیں
 
محمداحمد

ماشاء اللہ!

اللہ تعالیٰ سب پر اپنی رحمتیں برکتیں نازل فرمائے۔ آمین۔
 
Top