لاریب مرزا

محفلین
جب ہاتھ دعا کو اٹھتے ہیں
الفاظ کہیں کھو جاتے ہیں
بس دھیان تمہارا رہتا ہے
اور آنسو سے آ جاتے ہیں
ہر خواب تمہارا پورا ہو
اس رب کی منت کرتے ہیں

ہم ایسی محبت کرتے ہیں
تم کیسی محبت کرتے ہو؟؟
 

یاز

محفلین
کیفی اعظمی نے درج ذیل دعا اپنی بیٹی اور مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی کی سالگرہ کے موقع پر کہی تھی
اب اور کیا ترا بیمار باپ دے گا تجھے
بس اک دعا کہ خدا تجھ کو کامیاب کرے
وہ ٹانک دے ترے آنچل میں چاند اور تارے
تو اپنے واسطے جس کو بھی انتخاب کرے
 

یاز

محفلین
لازم نہیں ہر ایک دعا مستجاب ہو
ہر آرزو کو آج سے وقفِ دعا نہ کر
(ظہیر کاشمیری)
 

یوسف سلطان

محفلین
مرے غم کی عمر دراز کر ، مرے دردِ دل کو دوام دے
میں دعا بدست ہوں اے خدا ! کوئی خاص شے مجھے عام دے
مشتاق عاجز
 

مخلص انسان

محفلین
وہ بڑا رحیم و کریم ہے مجھے یہ صفت بھی عطا کرے
تجھے بھولنے کی دعا کروں تو میری دعا میں اثر نہ ہو
 

محمد فہد

محفلین

کسی کے قُرب کی خواہش میں روز بڑھتے گئے

رکوع........ سجود.......دُعا.... ذِکر.... آہِ نیم شبی
 

محمد فہد

محفلین
ہے دعا یاد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ناحرفِ دعا یاد
اب کچھ بھی نہیں مجھ کو محبت کے سوا یاد
 

عباد اللہ

محفلین
آئیے ہاتھ اٹھائیں ہم بھی
ہم جنہیں رسمِ دعا یاد نہیں
ہم جنہیں سوزِ محبت کے سوا
کوئی بت کوئی خدا یاد نہیں
آئیے عرض گزاریں کہ نگارِ ہستی
زہرِ امروز میں شیرینئ فردا بھر دو
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
(----الخ)
فیض احمد فیض
 

زیرک

محفلین
کوئی تو پھول کھلائے دعا کے لہجے میں
عجب طرح کی گھٹن ہے ہوا کے لہجے میں
افتخار عارف
 

ام اویس

محفلین
بخش دیتا ہے وہ خطاؤں کو
ہاتھ اٹھتے ہیں جب دعاؤں کو

دل سے گرتا ہوں جب میں سجدوں میں
دور کرتا ہے سب بلاؤں کو
اتباف ابرک
 
Top