سنا ہے اس کو محبت دعائیں دیتی ہے جو دل پہ چوٹ تو کھائے مگر گلہ نہ کرے قتیل شفائی
زیرک محفلین نومبر 9، 2018 #61 سنا ہے اس کو محبت دعائیں دیتی ہے جو دل پہ چوٹ تو کھائے مگر گلہ نہ کرے قتیل شفائی
زیرک محفلین نومبر 9، 2018 #62 یہ ہم محبت میں لا تعلق سے ہو رہے ہیں تو دیکھ لینا دعائیں تو خیر کون دے گا سلام ممکن نہیں رہے گا
زیرک محفلین نومبر 10، 2018 #63 لاکھ گِرد اپنے حفاظت کی لکیریں کھینچو ایک بھی ان میں نہیں ماں کی دعاؤں جیسی
زیرک محفلین نومبر 12، 2018 #64 اِس طرح اُس کو لگی شہرِ جدائی کی ہوا جیسے لگتی ہے کسی ماں کی دُعا شام ڈھلے
زیرک محفلین نومبر 13، 2018 #67 میں وہ درویشِ دعا گو ہوں کہ سب حرفِ دعا آئیں ہونٹوں پہ تو تسبیح کے دانے ہو جائیں سلیم کوثر
زیرک محفلین نومبر 18، 2018 #69 دعائیں یاد کرا دی گئی تھیں بچپن میں سو زخم کھاتے رہے اور دعا دئیے گئے ہم
لاریب مرزا محفلین نومبر 18، 2018 #70 ہوتی نہیں قبول دعا ترکِ عشق کی دل چاہتا نہ ہو تو زباں میں اثر کہاں حالی
زیرک محفلین نومبر 18، 2018 #71 کہاں اب دعاؤں کی برکتیں، وہ نصیحتیں وہ ہدایتیں یہ مطالبوں کا خلوص ہے، یہ ضرورتوں کا سلام ہے
زیرک محفلین نومبر 20، 2018 #73 اتنا بھی اندھیرا نہ بڑھاؤ کہ کسی روز بجھ جائے چراغوں کی طرح حرفِ دعا بھی امید فاضلی
زیرک محفلین نومبر 23، 2018 #74 آج جمیل الدین عالی جی کا یومِ وفات ہے، مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کیجئے گا۔ اب ایسی حیرت و وارفتگی کو کیا کہیے دعا کو ہاتھ اٹھائے، اٹھا کے بھول گیا
آج جمیل الدین عالی جی کا یومِ وفات ہے، مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کیجئے گا۔ اب ایسی حیرت و وارفتگی کو کیا کہیے دعا کو ہاتھ اٹھائے، اٹھا کے بھول گیا
زیرک محفلین نومبر 24، 2018 #75 کیوں وہ بے سمت ہوا، جب میں نے اس کے بازو پہ دعا باندھی تھی آج خوشبو اور نازک احساسات کی ترجمان پروین شاکر کا جنم دن ہے
کیوں وہ بے سمت ہوا، جب میں نے اس کے بازو پہ دعا باندھی تھی آج خوشبو اور نازک احساسات کی ترجمان پروین شاکر کا جنم دن ہے
زیرک محفلین نومبر 25، 2018 #76 زخم کھا کر تو دعائیں نہیں دے سکتا میں معذرت! مجھ سے اداکاری نہیں ہوتی ہے میثم علی آغا
زیرک محفلین دسمبر 2، 2018 #77 لگے ہوئے ہو مجھے بھلانے کی کوششوں میں مِری دعا ہے، خدا تجھ کو کامیاب کرے
زیرک محفلین دسمبر 9، 2018 #78 وہ لطف، وہ احساں کر، اے چرخ! مِرے ساتھ دوں میں بھی دعا تجھ کو مرا دل بھی دعا دے
زیرک محفلین دسمبر 11، 2018 #79 مانا کہ دوا اور دعا دونوں نہیں ہیں اس شہر میں کیا درد سنا بھی نہیں جاتا
عبدالرحمن آزاد محفلین دسمبر 11، 2018 #80 دعا میں ذکر کیوں ہو مدعا کا کہ یہ شیوہ نہیں اہل رضا کا حسرت موہانی