دلِ بے خبر ترے ہاتھ سے مرے سب قرار چلے گئے ۔ از : ناعمہ عزیز

عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت خوب بھئی واہ واہ
کیا شاعری کی ہے ۔۔۔واہ واہ واہ :p

کونسی والی چوٹی ؟ پہاڑ کی کہ جو عائشہ اپنے سر پہ بناتی ہے اس کی ۔۔
عائشہ کی چوٹی والی شاعر نہیں بننا مجھے، اور پہاڑ ذرا اونچا ہوتا ہے نا تو ڈر لگے گا وہ بھی نہیں بننا ۔۔۔ باقی آپ کے اترانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ، جی بھر کے اترائیں ہی ہی ہی
جی لالہ وہ ٹائپو تھی "چاند پار" ہی ہے :)
:rollingonthefloor:
 
ابن رضا

لائبریرین
بڑی خوب تر ہے یہ شاعری کہ یہ شعر دل میں اتر گئے
ترے حرف سارے ہی ناعمہ رگِ جاں کے پار چلے گئے

بہت عمدہ غزل، شاد و آباد رہیں
 
شمشاد

لائبریرین
بہت خوب بھئی واہ واہ
کیا شاعری کی ہے ۔۔۔ واہ واہ واہ :p:rollingonthefloor:

بہت خوب بھئی واہ واہ - کیا شاعری کی ہے ۔۔۔ واہ واہ
بہت اچھی شاعری کی ہے۔ بہت داد قبول کرو۔

اب اسے چھپنے کے لیے کسی جریدے میں بھیج دو۔

اعجاز بھائی آپ کو یہاں آنے کی دعوت دی جاتی ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
غزل پڑھ کر تو مجھے لگا کہ کہیں میں نے غلطی تو نہیں کر دی ناعمہ کو خود غزل لکھنے پر اکسا کر کہ اگر یہ ایسے ہی اتنا اچھا لکھنے لگ گئی تو ہماری سیٹ تو گئی ہاتھ سے۔۔۔ ہماری شاعری کون پڑھے گا پھر
 
فاتح

لائبریرین
ناعمہ، بہت سی مبارک باد بھئی تم نے بلا شبہ کمال کیا ہے۔۔۔ اور اگر تم یہ بھی لکھ دیتیں یہاں کہ یہ اشعار صرف آدھے گھنٹے کی مار ہیں تو شاید کوئی ماننے کو تیار نہ ہوتا۔
 
ناعمہ عزیز

آدھے گھنٹے کی نہیں تھی لالہ ، 7 سے 10 منٹ لگے تھے ، پھر لکھ کے پڑھا ، پہلے "طرح مصرع" 99 بار پڑھا
پھر اپنی غزل کے تین اشعار لکھے ، ان کو پڑھا پھر ایک لکھا ، پھر چار اشعار پڑھے اور گنے ، پھر آخری لکھا اور ساری غزل کو 4 بار پڑھا ، خوشی سے جا کے عائشہ اور امی کو سنایا ، ایک بار پھر پڑھا اور اور جب یہ لگا کہ یہ کچھ ھیک ہے ، تو فیس بک کھولی اور سوچا کہ آپ کو بھیجوں، لیکن 2 بار پھر پڑھ کے خود کو تسلی دی کہ آپ نے کہا تھا جیسے بھی ہوں لکھ کے بھیج دینا تو آپ کو بھیج دیئے :p
 
آخری تدوین:

ناعمہ عزیز

لائبریرین
غزل پڑھ کر تو مجھے لگا کہ کہیں میں نے غلطی تو نہیں کر دی ناعمہ کو خود غزل لکھنے پر اکسا کر کہ اگر یہ ایسے ہی اتنا اچھا لکھنے لگ گئی تو ہماری سیٹ تو گئی ہاتھ سے۔۔۔ ہماری شاعری کون پڑھے گا پھر

کل یہ حال تھا کہ ہماری ایک سینئر پروفیسر نے کہا ناعمہ آپ کیسی شاعر سے لکھوا لو، کیونکہ جو نئے شاعر ہوتے ہیں غزل لکھنا ان کے لئے مشکل کام ہے، تو کل سارا دن میرے ذہن میں یہی بات گھومتی رہی " میں نہیں کر سکتی بابا مشکل کام ہے مشکل کام ہے تیرے عہد میں دلَ زار کے سبھی اختیار چلے گئے ہممم مشکل کام ہے " اور شام کو تھک ہار کے سوچا آپ سے کہہ ہی دوں ۔۔ اور جب آپ نے کہا کہ تم کر لو گی تو ایک بار ہی خود سے یہ کہا ہاں کر تو سکتی ہوں ، کر لوں گی ، چلو اور کچھ نہیں تو کوشش تو کرنی چاہئے ، اور پھر معلوم بھی نہیں پڑا یہ کیسے لکھے گئے :p
 
بہت ہی عجیب پروفیسر ہے وہ۔۔۔ ان سینیر پروفیسر کو میری طرف سے کہنا شاواشے بھئی۔۔۔ بچوں کو غلط راہ پر لگا رہی ہیں آپ
 
فاتح

لائبریرین
آدھے گھنٹے کی نہیں تھی لالہ ، 7 سے 10 منٹ لگے تھے ، پھر لکھ کے پڑھا ، پہلے "طرح مصرع" 99 بار پڑھا
پھر اپنی غزل کے تین اشعار لکھے ، ان کو پڑھا پھر ایک لکھا ، پھر چار اشعار پڑھے اور گنے ، پھر آخری لکھا اور ساری غزل کو 4 بار پڑھا ، خوشی سے جا کے عائشہ اور امی کو سنایا ، ایک بار پھر پڑھا اور اور جب یہ لگا کہ یہ کچھ ھیک ہے ، تو فیس بک کھولی اور سوچا کہ آپ کو بھیجوں، لیکن 2 بار پھر پڑھ کے خود کو تسلی دی کہ آپ نے کہا تھا جیسے بھی ہوں لکھ کے بھیج دینا تو آپ کو بھیج دیئے :p
اووووووہ صرف 15 بار؟؟؟؟؟؟؟؟
میں نے تو 100 بار پڑھنے کو کہا تھا نا۔۔۔ یہ بے ایمانی کی ہے تم نے
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
بہت خوب بھئی واہ واہ - کیا شاعری کی ہے ۔۔۔ واہ واہ
بہت اچھی شاعری کی ہے۔ بہت داد قبول کرو۔

اب اسے چھپنے کے لیے کسی جریدے میں بھیج دو۔

اعجاز بھائی آپ کو یہاں آنے کی دعوت دی جاتی ہے۔
آداب عرض ہے ، حوصلہ افزائی کرتے رہیں ہی ہی ہی
ایک تو مجھے یہ نہیں معلوم کون سے جریدے میں بھیجوں چاچو ! آپ ہی بتائیں نا ؟
 
فاتح

لائبریرین
شاعر مشرق تو اقبال کے نام ہو گیا اور مغربی ہم تمہیں کہنا نہیں چاہتے۔۔۔ اب دو ہی سمتیں بچتی ہیں شمال اور جنوب۔۔۔ ان میں کوئی ایک چن لو یا دونوں ہی لے لو اور شاعرۂ شمال جنوب کا لقب رکھ لو :laughing:
 
اتنا لمبا لقب نہیں لینا مجھے سچی والا لقب بنا کے دیں ،اور اب یہ نا کہیے گا کہ تم خود لکھو اپنا لقب :p
 
Top