خالد محمود چوہدری
محفلین
ایک دلہن بمعہ گھر کے فروخت کے لئے دستیاب ہے۔ ملاحظہ کیجئے
گھر برائے فروخت، ساتھ میں بیوی مفت
11 مارچ 2015 (17:46)
چالیس سالہ خاتون وینا لائی نے پراپرٹی ایجنٹ کمپنی روما ڈیجوال کے ذریعے اشتہار دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک خوبصورت گھر 50ہزار برطانوی پاؤنڈ (تقریباً 76 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت کے لئے پیش کیا جارہا ہے اور اس کے ساتھ مالکن بھی دستیاب ہے جو کہ گھر خریدنے والے کے ساتھ شادی کرے گی۔ اس اشتہار کو اتبدائی طور پر ایک مذاق سمجھا گیا لیکن جب مقامی ٹی وی چینل ’’میٹرو ٹی وی‘‘ نے خاتون سے بات کی تو انہوں نے وضاحت کی کہ یہ مذاق نہیں ہے بلکہ انہوں نے واقعی یہی اشتہار دیا ہے کہ وہ خریدار کے ساتھ شادی کریں گے۔
جکارتہ (نیوز ڈیسک) انڈونیشیا کی ایک خاتون نے اپنا گھر فروخت کرنے کے لئے اشتہار دیا تو ساتھ ہی خود کو بھی فروخت کے لئے پیش کردیا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے خاوند سال 2000ء میں وفات پاگئے جس کے بعد وہ تنہائی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اگر گھر خریدنے والے کے ساتھ ان کی شادی ہوجائے تو وہ گھر کی فروخت کے باوجود اس میں رہ سکیں گی۔ خریدار کے لئے ضروری ہے کہ وہ تنہا ہو اور موجودہ مالکن کے ساتھ شادی کرکے ایک سنجیدہ اور ذمہ دار خاوند کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہو۔
حق مہر یا جو بھی ان لوگوں کا کنٹریکٹ ہوتا ہے میں واپس یہ گھر ہونے والی بیوی کے نام کر نا ہوگا۔ ویسے بھی وہاں بیوی شوہر کی آدھی جائیداد کی قانوناً وارث ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔