جاویداقبال
محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
575:ہم سے ا سمعیل بن عبداللہ نے بیان کیاکہامجھ کومیرے بھائی عبدالحمیدنے خبردی انہوںنے ابن ابی ذئب سے انہوںنے سعیدبن ابی سعیدمقبری سے انہوںنے ابوہریرہ(رضی اللہ عنہ)سے انہوںنے آنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)سے انہوںنے کہاابراہیم علیہ السلام اپنے والدآزرکوقیامت کے دن دیکھیں گے منہ پرسیاہی گردوغبار،ان سے کہیں گے میںنے(دنیامیں)تم سے نہیں کہاتھامیری نافرمانی نہ کرو(کہامانو)آزرکہیں گے آج میں تمہاری نافرمانی نہیں کرنے کا(جوتم کہوبجالاؤں گا)اس وقت ابراہیم (علیہ السلام)(پروردگارسے)عرض کریں گے پروردگارتونے(میری یہ دعاقبول کی تھی جو(سورہ شعراء میں ہے)مجھ سے وعدہ فرمایاتھاکہ قیامت کے دن تجھ کوذلیل نہیں کروں گا۔اس سے زیادہ ذلت کونسی ہوگی ،میراباپ ذلیل ہواجوتیری رحمت سے محروم ہے۔اللہ تعالی فرمائے گامیںنے توکافروں پربہشت حرام کردی ہے پھرابراہیم(علیہ السلام)کوتسلی دینے کے لئے کہاجائے گاذرااپنے پاؤں کے تلے تودیکھووہ دیکھیں گے تو(ان کے والدکاپتہ نہیں)ایک بجوہے نجاست سے لتھڑاہواس کے پاؤں پکڑکر(فرشتے)دوزخ میں ڈال دیں گے۔
(صحیح بخاری، جلددوم، پارہ نمبر13، کتاب بدء الخلق، صفحہ نمبر301)
والسلام