دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
پرانے کلام سے ایک اور غزل احبابِ محفل کی خدمت میں پیش ہے ۔ خوشخبری یہ ہے کہ اب پانچ چھ پرانی غزلیں اور بچی ہیں اور ان سب کی داد اور بیداد بھی تابش بھائی کے حصے میں جائے گی ۔ میں بری الذمہ ہوں ۔

٭٭٭

زہر کی ہے یہ لہو میں کہ دوا کی تیزی
دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

اُس کے چھونے سے مرے زخم ہوئے رشکِ گلاب
بس گئی خون میں اُس رنگِ حنا کی تیزی

بھاوٴ بڑھتے ہی گئے عشقِ طلب گار کے اور
راس آئی اُسے بازارِ وفا کی تیزی

پھر کسی رخصتِ تازہ کی خبر دیتی ہے
سرد موسم کے تناظر میں ہوا کی تیزی

صرف ہونٹوں سے جو نکلے تو صدا ہے رسمی
دل سے نکلے تو ہے برّاق دعا کی تیزی

شہر عادی ہے یہ سرگوشیاں سننے کا ظہیرؔ
کہیں بھونچال نہ بن جائے صدا کی تیزی

٭٭٭

ظہیر ؔاحمد ۔۔۔۔۔۔۲۰۰۴
 
کیا کہنے ظہیر بھائی۔ لاجواب غزل۔
یہ اشعار تو خاص طور سے پسند آئے۔ :)
پھر کسی رخصتِ تازہ کی خبر دیتی ہے
سرد موسم کے تناظر میں ہوا کی تیزی

صرف ہونٹوں سے جو نکلے تو صدا ہے رسمی
دل سے نکلے تو ہے برّاق دعا کی تیزی

شہر عادی ہے یہ سرگوشیاں سننے کا ظہیرؔ
کہیں بھونچال نہ بن جائے صدا کی تیزی
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
خوشخبری اس صورت میں ہو سکتی ہے اگر اس کے بعد مزید تازہ کلام سننے کو ملے۔ :)
ورنہ تو دکھ کی خبر ہے۔
تابش بھائی اس کے بعد تازہ غزلیں ہیں چند ۔ :) ایک نسبتاً طویل نظم پر کچھ عرصے سے کوشش کررہا ہوں لیکن مکمل ہی ہو کر نہیں دیتی۔ سنجیدہ اور اہم موضوع ہے۔ شاید آنے والی چھٹیوں میں مکمل ہوجائے ۔ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ یہ نظم آپ کو بہت پسند آئے گی ۔
دوسری خبر یہ ہے کہ ایک ہفتے پہلے شعری مجموعے کا مسودہ اعجاز بھائی کو بھیج دیا ۔ اعجاز بھائی آج کل بہت مصروف ہیں ۔ ایک تفسیر پر کام کررہے ہیں اور بہت ساری دوسری کتابیں بھی اپنی باری کی منتظر ہیں ۔ ان کا اندازہ ہے کہ میرے مجموعے کی باری آنے میں دیر لگ جائے گی ۔ سو جہاں اتنی دیر میری طرف سے ہوئی وہاں کچھ دیر اور سہی ۔ اللہ کریم اعجاز بھائی کے وقت اور توانائی میں برکت دے ۔ آمین ۔
 
تابش بھائی اس کے بعد تازہ غزلیں ہیں چند ۔ :) ایک نسبتاً طویل نظم پر کچھ عرصے سے کوشش کررہا ہوں لیکن مکمل ہی ہو کر نہیں دیتی۔ سنجیدہ اور اہم موضوع ہے۔ شاید آنے والی چھٹیوں میں مکمل ہوجائے ۔ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ یہ نظم آپ کو بہت پسند آئے گی ۔
دوسری خبر یہ ہے کہ ایک ہفتے پہلے شعری مجموعے کا مسودہ اعجاز بھائی کو بھیج دیا ۔ اعجاز بھائی آج کل بہت مصروف ہیں ۔ ایک تفسیر پر کام کررہے ہیں اور بہت ساری دوسری کتابیں بھی اپنی باری کی منتظر ہیں ۔ ان کا اندازہ ہے کہ میرے مجموعے کی باری آنے میں دیر لگ جائے گی ۔ سو جہاں اتنی دیر میری طرف سے ہوئی وہاں کچھ دیر اور سہی ۔۔
ماشاء اللہ۔ زبردست خبر ہے یہ تو۔
اللہ کریم اعجاز بھائی کے وقت اور توانائی میں برکت دے ۔ آمین ۔
آمین
 
الف عین

لائبریرین
واہ کیا تیزی ہے غزل میں ماشاء اللہ!
کیا یہ غزل مسودے میں شامل ہے ای بک کے؟ یہ پوچھنا بھول گیا تھا کہ تازہ مسودے اور پچھلی ای بک میں 2019، 2020 کے اضافے اور نثری اضافہ کے علاوہ اور کچھ تبدیلیاں تو نہیں، یعنی پچھلی ای بک کی مکمل تدوین کر چکا ہوں میرے حساب سے درست کمپوزنگ کے ساتھ!
 
بہت خوب۔ ہمیشہ کی طرح نادر زمین میں عمدہ کلام ۔۔۔
غزل کی زمین دیکھ کر یونہی خیال آیا کہ کہیں یہ کسی اسٹاک ایکسچینج کی زمین پر تو نہیں کہی گئی؟ :):D
 
سید عاطف علی

لائبریرین

بابا-جی

محفلین
احباب کو بہت پسند آئی مگر یِہ غزل مجھ ایسے سُست الوجود پر زیادہ اثر نہ کر سکی۔ مُجھے یقین ہے بُرا نہیں مانیں گے۔ اب جو پانچ چھ بچ رہی ہیں، وُہ پیش کر دیں تاکِہ جینوئن تعریف یا تنقید کر سکوں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ٹھیک ہے ۔ابھی خبر کرتا ہوں ذوالقرنین کو ۔ وہ بتائیں گے کہ بیداد کیسی ہوتی ہے ۔:):):)
وہ کیا شعر تھا۔۔۔ دیتے رہے داد بھی کرتے رہے بیداد بھی۔۔۔ لیکن یہ تو شاعر کا کلام ہے۔ ذوالقرنین بیچارہ تو سبھی کو داد دیتا رہتا ہے۔ تابش بھائی استاد طبیعت کے آدمی ہیں۔ اور ایسی طبیعت سے افتاد طبع اکثر گریزاں رہتی ہے۔ سو حکم کیجیے کہ باہر سے کیا کیا لکھ کر بھیجوں ان کو۔۔۔ یوں بھی جلد ملاقات متوقع نہیں۔ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
زہر کی ہے یہ لہو میں کہ دوا کی تیزی
دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی
اس قدر کوچہ مخالف شعر ہے۔۔۔۔ کہ اللہ اللہ۔۔۔ مطلب یہ لفظ بھی ہمارے ہاں ممنوع ہے۔۔۔ محمداحمد بھائی نے سن لیا تو وہی لیٹے لیٹے گھور لیں گے۔۔۔ فلک شیر بھائی تو اس سے بھی گئے اب۔۔۔

اُس کے چھونے سے مرے زخم ہوئے رشکِ گلاب
بس گئی خون میں اُس رنگِ حنا کی تیزی
فشار خون بلند ہونےلگا ہے مریض کا۔۔۔ کیا ہی جراحی طبع شعر ہے۔۔۔ ادھر جراح (مونث جراح) بھی بغیر دستانے چڑھائے جراحت کرتی نظر آرہی ہیں۔۔۔

بھاوٴ بڑھتے ہی گئے عشقِ طلب گار کے اور
راس آئی اُسے بازارِ وفا کی تیزی
کاروبار دنیا پر بھی نظر ہے۔۔۔

پھر کسی رخصتِ تازہ کی خبر دیتی ہے
سرد موسم کے تناظر میں ہوا کی تیزی
شام کو خبریں بھی سنی جا رہی ہیں۔۔۔

صرف ہونٹوں سے جو نکلے تو صدا ہے رسمی
دل سے نکلے تو ہے برّاق دعا کی تیزی
اور شرم بھی دلائی جا رہی ہے۔۔۔ اللہ اللہ۔۔۔۔

شہر عادی ہے یہ سرگوشیاں سننے کا ظہیرؔ
کہیں بھونچال نہ بن جائے صدا کی تیزی
آخر میں ظہیر بھائی نے ذوالقرنین کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ میاں اس غزل مسلسل کی تشریح کرنے کا وقت آگیا ہے۔۔۔ جلدی کرو۔۔۔ (اگرچہ یہ جلدی کرو طنزیہ بھی ہوسکتا ہے۔)
اور ذوالقرنین نے ظہیر بھائی کی باتوں میں آکر اس غزل کی تشریح کرنے کا سوچ لیا ہے۔۔۔

ظہیر ؔاحمد ۔۔۔۔۔۔۲۰۰۴
شکر ہے پیش کرنے میں "تیزی" نہیں کی۔ ورنہ میرا اعتبار ہی اٹھ جاتا دنیا سے۔۔۔
 
اس قدر کوچہ مخالف شعر ہے۔۔۔۔ کہ اللہ اللہ۔۔۔ مطلب یہ لفظ بھی ہمارے ہاں ممنوع ہے۔۔۔ محمداحمد بھائی نے سن لیا تو وہی لیٹے لیٹے گھور لیں گے۔۔۔ فلک شیر بھائی تو اس سے بھی گئے اب۔۔۔

فشار خون بلند ہونےلگا ہے مریض کا۔۔۔ کیا ہی جراحی طبع شعر ہے۔۔۔ ادھر جراح (مونث جراح) بھی بغیر دستانے چڑھائے جراحت کرتی نظر آرہی ہیں۔۔۔

کاروبار دنیا پر بھی نظر ہے۔۔۔

شام کو خبریں بھی سنی جا رہی ہیں۔۔۔

اور شرم بھی دلائی جا رہی ہے۔۔۔ اللہ اللہ۔۔۔۔

آخر میں ظہیر بھائی نے ذوالقرنین کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ میاں اس غزل مسلسل کی تشریح کرنے کا وقت آگیا ہے۔۔۔ جلدی کرو۔۔۔ (اگرچہ یہ جلدی کرو طنزیہ بھی ہوسکتا ہے۔)
اور ذوالقرنین نے ظہیر بھائی کی باتوں میں آکر اس غزل کی تشریح کرنے کا سوچ لیا ہے۔۔۔

شکر ہے پیش کرنے میں "تیزی" نہیں کی۔ ورنہ میرا اعتبار ہی اٹھ جاتا دنیا سے۔۔۔

ظہیراحمدظہیر بھائی، نین بھائی تو پنجابی والی سجی دکھا کر کھبی مار گئے ہیں۔ :)
بلوچی ہوتی تو ہم بھی شریک ہو جاتے۔
اب فری کیا ہے تو بھگتیں۔ :p
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ کیا تیزی ہے غزل میں ماشاء اللہ!
کیا یہ غزل مسودے میں شامل ہے ای بک کے؟ یہ پوچھنا بھول گیا تھا کہ تازہ مسودے اور پچھلی ای بک میں 2019، 2020 کے اضافے اور نثری اضافہ کے علاوہ اور کچھ تبدیلیاں تو نہیں، یعنی پچھلی ای بک کی مکمل تدوین کر چکا ہوں میرے حساب سے درست کمپوزنگ کے ساتھ!
الف عین اعجاز بھائی، نیا مسودہ پرانے والے سے کئی لحاظ سے مختلف ہے ۔ نہ صرف یہ کہ اس میں ۲۰۱۹ اور ۲۰۲۰ کی شاعری بھی شامل ہے بلکہ غزلوں کی ترتیب بھی زمانی اعتبار سے قائم کردی ہے ۔ ۹۰ کی دہائی سے شروع کرکے آخر میں ۲۰۲۰ کی غزلیں رکھ دی ہیں ۔ تابش بھائی کے مشورے پر یہ بلا کی تیزی والی غزل اس میں شامل کردی تھی اور اس کے علاوہ بھی پانچ چھ غزلیں اور شامل کی ہیں جو ابھی تک اردو محفل پر پوسٹ نہیں ہوئیں لیکن عنقریب پوسٹ کرنے کا ارادہ ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب۔ ہمیشہ کی طرح نادر زمین میں عمدہ کلام ۔۔۔
غزل کی زمین دیکھ کر یونہی خیال آیا کہ کہیں یہ کسی اسٹاک ایکسچینج کی زمین پر تو نہیں کہی گئی؟ :):D
بہت شکریہ راحل بھائی ! بہت نوازش! قدرافزائی پر بہت ممنون ہوں ۔ یہ ابتدائی دور کا کچھ ناپختہ سا کلام ہے ۔ آپ سب دوستوں کی کی محبت کہ اسے بھی سراہتے ہیں ۔ اللہ خوش رکھے۔
 
Top