دل کے موضوع پر اشعار!

ظفری

لائبریرین

مجھے کیا پڑی ھے ساجد کب پرائی آگ مانگوں
میں غزل کا آدمی ھوں میرے اپنے ہیں الاؤ
مرے چارہ گر بہت ہیں یہ خلش مگر ہے دل میں
کوئی ایسا ھو کہ جس کو ہوں عزیز میرے گھاؤ​
 

شمشاد

لائبریرین
نہ جاؤ حالِ دلِ زار دیکھتے جاؤ
کہ جی نہ چاہے تو ناچار دیکھتے جاؤ
(داغ دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
دل کے آئینے پہ نہ لکھو راز کی باتیں
آنکھ کی کھڑکی کھلی ہے عکس باہر آئے گا
 

الف عین

لائبریرین
دل ہے تو دھڑکنے کا بہانہ کوئ ڈھونڈھے
پتھر کی طرح بے حس و بے جان سا کیوں ہے
شہر یار
 

شمشاد

لائبریرین
داستانِ غمِ دل ان کو سنائی نہ گئی
بات بگڑی تھی کچھ ایسی کہ بنائی نہ گئی
(جگر مراد آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
تلخیِ مئے میں ذرا تلخیِ دل تھی گھولیں
اور کچھ دیر یہاں بیٹھ کے پی لیں رہ لیں

ہائے یہ دل کی کسک ہائے یہ آنکھوں کی جلن
نیند آ جائے اگر تو ہم بھی سو لیں
(کرشن ادیب)
 

شمشاد

لائبریرین
پھر کوئی آیا دلِ زار نہیں کوئی نہیں
راہ رو ہو گا کہیں اور چلا جائے گا
(فیض احمد فیض)
 

شمشاد

لائبریرین
تصویر تیری دل میرا بہلا نہ سکے گی
یہ تیری طرح مجھ سے تو شرما نہ سکے گی
(فیاض ہاشمی)
 

شمشاد

لائبریرین
آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا
وقت کا کیا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا
(احمد فراز)
 

عبدالجبار

محفلین
اُن کی محفل میں تو ہو ہی جائے گا اک دن گزر
وہ ہمیں دل میں جگہ دیں، یہ ہمارے دل میں ہے
دل کی باتیں پوچھنے کی ضد ہے آخر کس لئے ؟
دل ہی دل میں خود سمجھ لو، جو ہمارے دل میں‌ہے​
 

عمر سیف

محفلین
بےدم ہوئے بیمار دوا کیوں نہیں دیتے
تم اچھے مسیحا ہو شفا کیوں نہیں دیتے
بربادیِ دل جبر نہیں فیض کسی کا
وہ دشمنِ جاں ہے تو بھلا کیوں نہیں دیتے
 
Top