اور باقی آرزوئیں مِل گئیں سب خال میں اِک تمہاری آرزو ہے، جو ابھی تک دل میں ہے
عبدالجبار محفلین نومبر 5، 2006 #21 اور باقی آرزوئیں مِل گئیں سب خال میں اِک تمہاری آرزو ہے، جو ابھی تک دل میں ہے
عاصم ملک محفلین نومبر 5، 2006 #22 یہی بہت ہے کہ دل اسکو ڈھونڈ لایاہے کسی کے ساتھ ہی سہی وہ نظر تو آیا ہے
حجاب محفلین نومبر 5، 2006 #23 کوئی بے سبب سا ملال تھا کوئی رنج تھا کوئی بال تھا میرے دل کے شیشے میں آگیا یونہی فاصلے بڑھا گیا ( صندل میں سانسیں جلتی ہیں ) بشریٰ رحمان۔
کوئی بے سبب سا ملال تھا کوئی رنج تھا کوئی بال تھا میرے دل کے شیشے میں آگیا یونہی فاصلے بڑھا گیا ( صندل میں سانسیں جلتی ہیں ) بشریٰ رحمان۔
عمر سیف محفلین نومبر 5، 2006 #24 دلِ بےتاب یہ ہلچل، یہ قیامت کیسی آج کچھ ان سے ملاقات نئی بات نہیں سیف الدین سیف
شمشاد لائبریرین نومبر 5، 2006 #25 نسمِ صبح گلشن میں گلوں سے کھیلتی ہو گی کسی کی آخری ہچکی کسی کی دل لگی ہو گی (سیماب اکبر آبادی)
عمر سیف محفلین نومبر 5، 2006 #26 دل میں مچلتی ہے انجان خواہش آباد بدن کی ہے ویران خواہش ترکِ تعلق ہے ناہید مشکل ہوتی نہیں ہے یہ آسان خواہش ناہید ورک
دل میں مچلتی ہے انجان خواہش آباد بدن کی ہے ویران خواہش ترکِ تعلق ہے ناہید مشکل ہوتی نہیں ہے یہ آسان خواہش ناہید ورک
شمشاد لائبریرین نومبر 5، 2006 #27 دل جس سے زندہ ہے وہ تمنا تمہی تو ہو ہم جس میں بس رہے ہیں وہ دنیا تمہی تو ہو
عمر سیف محفلین نومبر 6، 2006 #30 سب بےنیاز ہوں کوئی ناز آفریں نہ ہو اے دل وہاں چلیں کہ جہاں یہ زمیں نہ ہو صوفی تبسم
عبدالجبار محفلین نومبر 6، 2006 #31 جس قدر ہم نے مٹائے تِری یادوں کے نقوش دلِ بے تاب نے اُتنا ہی تجھے یاد کِیا
شمشاد لائبریرین نومبر 6، 2006 #32 زخم نے داد نہ دی تنگیِ دل کی یارب تیر بھی سینہِ بسمل سے پُر افشاں نکلا (چچا)
شمشاد لائبریرین نومبر 6، 2006 #33 دل میں پھر گریہ نے اک شور اٹھایا “ غالب “ آج جو قطرہ نہ نکلا تھا سو طوفاں نکلا
شمشاد لائبریرین نومبر 6، 2006 #34 سادگی پر اس کی مر جانے کی حسرت دل میں ہے بس نہیں چلتا کہ پھر خنجر کفِ قاتل میں ہے (چچا)
شمشاد لائبریرین نومبر 6، 2006 #35 دیکھنا تقریر کی لذت کہ جو اس نے کہا میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے (چچا)
شمشاد لائبریرین نومبر 6، 2006 #36 ہے دلِ شوریدہِ “ غالب “ طلسمِ پیچ و تاب رحم کر اپنی تمنا پر کہ کس مشکل میں ہے (چچا)
شمشاد لائبریرین نومبر 6، 2006 #37 شکایتیں کرتا ہوں دل پر غیر سے غافل ہوں میں ہے کیا اچھائی کہیں ظالم ہوں میں جاہل ہوں میں (علامہ)
شمشاد لائبریرین نومبر 6، 2006 #38 سمجھ میں نہیں آتا کہ دل کی خُو کیا تھی سفر تو آٹھ پہر کا تھا جستجو کیا تھی (شہزاد احمد)
شمشاد لائبریرین نومبر 6، 2006 #39 سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے دیکھنا ہے زور کتنا بازوِ قاتل میں ہے (بسمل الہ آبادی)
شمشاد لائبریرین نومبر 6، 2006 #40 وقت آنے دے بتا دیں گے تجھے اے آسماں ہم ابھی سے کیا بتائیں کیا ہمارے دل میں ہے (بسمل الہ آبادی)