وجی

لائبریرین
کل ٹیم کے ہارنے کے بعد ایک کھلاڑی جو ایک معروف شخصیت کے بھانجے ہیں، اُن پر سفارشی ہونے کا گمان ہوا۔ اچھی بھلی تقریر / مراسلہ تیار کر لیا مگر جب اُن کی ون ڈے ایوریج دیکھی تو اڑتالیس تھی، اس لیے پورا مراسلہ حذف کرنا پڑ گیا۔ اب کسی اور کھلاڑی کی تلاش میں ہوں جس پر غصہ اتارا جا سکے۔
مصباح کا جو کہنا تھا کہ ہم نمبر 1 چھوٹی ٹیموں سے ساتھ میچ جیتنے کی وجہ سے بنے ہیں
تو آپ پوری ٹیم پر اپنا غصہ نکال سکتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
آج مورخہ 24 اکتوبر کو بین الاقوامی ایک روزہ میچوں کی سیریز کا میچ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان Wankhede Stadium ممبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔

یہ اس سیریز کا 23واں میچ ہے۔

جنوبی افریقہ نہ ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے اب تک 5 میچ کھیلے ہیں، جن میں سے 4 جیتے اور ایک ہارا ہے، جبکہ بنگلہ دیش نے اب تک 4 میچ کھیلے ہیں، جن میں سے ایک جیتا اور 3 ہارے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
33 کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ گر گئی۔
Reeza Hendricks b Shoriful Islam 12 (19b 1x4 0x6) SR: 63.15
 
شمشاد

لائبریرین
36 کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ گر گئی۔
Rassie van der Dussen lbw b Mehidy Hasan Miraz 1 (7b 0x4 0x6) SR: 14.28
 
علی وقار

محفلین
شروع ہو گیا کام ۔۔۔ :)

ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟

گروپ اسٹیج کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی/فوٹوبشکریہ کرک انفو

14 اکتوبر کو بھارت سے ٹاکرے میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے ورلڈکپ میں پیر ایسے لڑکھڑائے کہ اب صورتحال یہ ہے کہ ٹیم کا سیمی فائنل تک کی رسائی کا سفر ایک بار پھر دوسری ٹیموں کی ہار یا جیت یا پھر اگر مگر پر منحصر ہوگیا ہے۔
پاکستان کی افغانستان سے شکست کے بعد ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو بھارت پہلے ،نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر موجود ہے جب کہ شکست کے باوجود پاکستان کا نمبر پانچواں ہے، ہاں پاکستان کے خلاف تاریخی فتح کے بعد افغانستان چھلانگ لگا کر چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گروپ اسٹیج کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی

لیکن اب سوال یہ بنتا ہے کہ پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی کا کوئی راستہ بچتا ہے یا نہیں؟
تو پاکستان اب بھی سیمی فائنل تک رسائی کرسکتا ہے لیکن اس کیلئے پاکستان اب مزید کسی بھی میچ میں شکست برداشت نہیں کرسکتا ۔
پاکستان کے بقیہ اگلے 4 میچز میں پہلا میچ 26 اکتوبرکو جنوبی افریقا، 31 اکتوبر کو بنگلادیش، 4 نومبر کو نیوزی لینڈ اور 11 نومبر کو انگلینڈ سے ہوگا، سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان کو یہ چاروں میچز لازمی جیتنے ہوں گے، جس کے بعد گروپ اسٹیج پر پاکستان کے پوائنٹس 12 ہوں گے۔

کرک انفو

اگر پاکستان اپنے بقایا تمام میچز جیت بھی جائے تو پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کیلئے نیوزی لینڈ کو کم از کم جنوبی افریقا اور آسٹریلیا سے شکست کھانی ہوگی، کیوں کہ اس طرح ان کے 10 پوائنٹس ہوں گے اور پاکستان کے 6 میچز میں فتح کے بعد 12 پوائنٹس ہوسکیں گے۔
جنوبی افریقا کی اپنے اگلے میچز میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا فائدہ بھی پاکستان کو ہوگا، اسی طرح جنوبی افریقا کے 5 میچز جیتنے کے بعد 10، پاکستان کے 6 میچ جیتنے کے بعد 12 پوائنٹس ہوجائیں گے۔
دوسری صورت اگر پاکستان اب اگلے چار میچز میں سے کوئی بھی ہار جاتا ہے تو یہ شکست پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے خطرات مزید بڑھادے گی کیوں کہ پھر انگلینڈ اور بنگلادیش کے پاکستان سے فتح حاصل کرنے کے بعد پوائنٹس پاکستان سے اوپر چلے جائیں گے، لیکن اگر پاکستان اگلے میچز میں سے ایک سے زائد میچ میں شکست کھا گیا تو سیمی فائنل تک رسائی کے سارے راستے بند ہوجائیں گے۔
اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کی اور بھی صورتیں ہیں لیکن کوئی بھی صورت خطرے سے خالی نہیں۔
 
محمد وارث

زیادہ رد وقدح کی ضرورت نہیں پڑے گی، اسی جمعرات کو ساؤتھ افریقہ والے فاتحہ کا بندوبست کر دیں گے!
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے تو پہلے ہی لکھ دیا تھا کہ اب چونکہ چنانچہ کہ گویا کہ البتہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ بقول زیک، جنوبی افریقہ کے میچ میں فیصلہ ہو جائے گا۔
اور میں نے 23 ستمبر کو لکھا تھا کہ اس اسکواڈ کے ساتھ پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکتی۔
 
کچھ لوگوں نے تو پچھلے ورلڈ کپ کے ساتھ ہی لکھ دیا ہوگا!
 
علی وقار

محفلین
پاکستانیوں کو اب ہر میچ میں دلچسپی محسوس ہونے لگ گئی ہے۔ مثلاًآج خواہ مخواہ جی چاہ رہا ہے کہ ڈھاکہ کے شیر جنوبی افریقہ کو ہرا دیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
167 کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ گر گئی۔
Aiden Markram c Litton Das b Shakib Al Hasan 60 (69b 7x4 0x6) SR: 86.95
 
یہ میچ تو سربسر یکطرفہ لگ رہا ہے یعنی ساؤتھ افریقہ ہی آج کا فاتح ہےتاہم یہ کرکٹ ہے اور کوئی بھی اپ سیٹ کبھی بھی ممکن ہے، فی الحال توصورتحالات یہ ہے بنگلہ ڈیش 56پر 4آؤٹ اور وہ سامنے افریقہ کا تیارکردہ ماؤنٹ ایورسٹ ہے:
لذتِ زندگی مبارکباد۔۔۔۔کل کی کیا فکر ہر چہ بادآباد۔!
 
آخری تدوین:
بنگلہ دیش 382کے ہدف کو پانے کی جستجومیں 7 چراغ گل کرکے 124 رنزپر کھڑا ہے جبکہ 30 اوورز گھل چکے ہیں اور 120گیندیں باقی ہیں :
لاکھ ہو باعثِ آزار جنونِ الفت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حق تو یہ ہے کہ بغیر اس کے گزارا بھی نہیں​
 
بنگلہ دیش اپنی تگ وتاز میں 23۔4 کا رن ریٹ ہی برقرار رکھ پایا ہے جبکہ اُسے جیت کے لیے4۔13کا رن ریٹ مہیاکرنا ہے اور یہ اِس وقت ممکن نظر نہیں آتا:
اُس کی بے چارگی کا کیا کہنا
۔۔۔۔۔۔۔۔جس کی آہیں بھی کچھ اثر نہ کریں​
 
یہ میچ دیکھنا بھی ہمت کی بات ہے شکیل بھائی۔
 
Top