محمد وارث

لائبریرین
پیچوں کا مسئلہ ہے ۔ اور کوئی بعید نہیں کہ انڈیا نے اس دفعہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیئے ہر طرح کی پلاننگ کی ہے ۔ اسی طرح کی کہیں اور پیچز بنا کر خوب بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کرتے ہونگے۔ :notworthy:
ایمانداری کی بات تو یہ ہے کہ پاکستان کی ابھی تک کی پرفارمنس میں چیمپئن یا فائنلسٹ والی کوئی جھلک، کوئی ایک آدھ بھی نظر نہیں آئی۔ دوسری طرف، انڈیا، ساؤتھ افریقہ، نیوزی لیند اور اب آسٹریلیا جس طرح کھیل رہے ہیں وہ قابلِ صد آفرین ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
23 کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کی دوسری وکٹ گر گئی۔
Kusal Mendis c †Buttler b Willey 11 (12b 2x4 0x6) SR: 91.66
Current RR: 4.31
• Required RR: 3.00
• Last 5 ov (RR): 18/2 (3.60)
 
محمد وارث

لائبریرین
12 اوورز میں 69 پر 2 آؤٹ ہیں اور سری لنکا والے اس وقت ٹھیک حکمت عملی سے کھیل رہے ہیں اور جلد از جلد میچ جیت کر اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وہ اگر یہ میچ 30، 32 اوورز تک جیت لیتے ہیں تو پاکستان سے پانچویں پوزیشن چھین لیں گے۔
 
علی وقار

محفلین

یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی (ہماری طرف بھی)۔
 
علی وقار

محفلین
اپ ڈیٹ
سری لنکا آٹھ وکٹ سے جیت گیا۔ چھبیسویں اوور میں ہی ہدف پوراکر لیا گیا۔ لنکن ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر آ گئی۔
 
شمشاد

لائبریرین
156 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
Mark Wood st †Mendis b Theekshana 5 (6b 1x4 0x6) SR: 83.33
 
شمشاد

لائبریرین
TEAMSMWLTN/RPTNRR

INDIA
5​
5​
0​
0​
0​
10​
1.353​
SOUTH AFRICA
5​
4​
1​
0​
0​
8​
2.370​
NEW ZEALAND
5​
4​
1​
0​
0​
8​
1.481​
AUSTRALIA
5​
3​
2​
0​
0​
6​
1.142​
SRI LANKA
5​
2​
3​
0​
0​
4​
-0.205​
PAKISTAN
5​
2​
3​
0​
0​
4​
-0.400​
AFGHANISTAN
5​
2​
3​
0​
0​
4​
-0.969​
BANGLADESH
5​
1​
4​
0​
0​
2​
-1.253​
ENGLAND
5​
1​
4​
0​
0​
2​
-1.634​
NETHERLANDS
5​
1​
4​
0​
0​
2​
-1.902​
 
وجی

لائبریرین
میرا مطلب یہ تھا کہ اگر پاکستان اپنے تمام میچز نہیں جیتی تو اس سے پاکستان کے سیمی فائنل میں آنے کے چانسز نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ چاہے دوسری ٹیموں کے رن ریٹ کا تناسب کیاہے ۔ اگر کسی ٹیم کا رن ریٹ پاکستان کی ٹیم سے کم بھی ہے ۔ اور دوسری طرف پاکستان آئند ہ کی میچز میں ہارتی ہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس ٹیم( آسٹریلیا)کا رن ریٹ کیا ہے ۔ اگر وہ جیت رہی ہے ۔ :atwitsend:
پاکستان کو پہلے سے ہی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنا چاہیئے تھا۔
جس انداز سے پاکستان نے افغانستان کے خلاف پرسکون بلےبازی کی تھی اس کے باوجود کہ پاکستان کی بولنگ نہیں چل رہی تو آگے کی کر لینا اینا نے۔
 
امید پر دُنیا قائم ہے۔
 
علی وقار

محفلین
پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے چاروں میچز جیتنے ہوں گے۔ تین جیت گئے تو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے دیگر ٹیموں کی کارکردگی کے مرہون منت رہنا ہو گا۔ فی الوقت تو یہ صورت حال ہے۔ دو میچز مضبوط ٹیموں کے خلاف ہیں یعنی جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ۔ بقیہ میچز بنگلہ دیش اور انگلستان کے ساتھ ہیں۔
 
پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ۔
اگرچہ پچ رپورٹ میں رسل آرنلڈ نے 260 پار سکور بتایا ہے لیکن شاہینو کو 300+ لازمی کرنا چاہیے ۔

پچھلے میچ میں افغانستان نے اس گراؤنڈ پر بہت آسانی سے چیس کیا تھا اسلئے بابر پہلے فیلڈنگ کے لئے جا سکتے تھے لیکن بہتر فیصلہ لیا پہلے بیٹنگ کا۔ اب بس ایک بڑا شتک بھی جڑ دیں۔
 
پاکستان کو اپنےچاروں میچز جیتنے چاہیے سیمی فائنل میں پہنچے یا نہیں۔ خاص طور پر کل جو کرکٹ بور ڈ نے پریس کانفرس ریلیز کی ہے اور بورڈ اینڈ کمپنی نے خود کوبلکل ٹیم سے الگ کر لیا جو کہ شدید چول حرکت ہے۔ بابر اینڈ کو اب واقعی ہی گراؤنڈ میں جواب دینا ہوگا۔
 
علی وقار

محفلین
پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ۔
اگرچہ پچ رپورٹ میں رسل آرنلڈ نے 260 پار سکور بتایا ہے لیکن شاہینو کو 300+ لازمی کرنا چاہیے ۔

پچھلے میچ میں افغانستان نے اس گراؤنڈ پر بہت آسانی سے چیس کیا تھا اسلئے بابر پہلے فیلڈنگ کے لئے جا سکتے تھے لیکن بہتر فیصلہ لیا پہلے بیٹنگ کا۔ اب بس ایک بڑا شتک بھی جڑ دیں۔
یہ وہ نہیں جنہیں چار سو کا کہا جائے تو تین سو کریں گے، یہ وہ ہیں جنہیں کہا جائے کہ 200 کر لو تو بڑی بات ہے، سب توقعات کا بوجھ ان کے کندھوں سے اتار دیں، پھر شاید چار سو بنا ڈالیں۔
 
ظفری

لائبریرین
پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ۔
اگرچہ پچ رپورٹ میں رسل آرنلڈ نے 260 پار سکور بتایا ہے لیکن شاہینو کو 300+ لازمی کرنا چاہیے ۔

پچھلے میچ میں افغانستان نے اس گراؤنڈ پر بہت آسانی سے چیس کیا تھا اسلئے بابر پہلے فیلڈنگ کے لئے جا سکتے تھے لیکن بہتر فیصلہ لیا پہلے بیٹنگ کا۔ اب بس ایک بڑا شتک بھی جڑ دیں۔
انڈیا نے پیچیز ہی ایسی تیار کیں ہیں کہ اگر اسکور 320 یا 330 سے کم ہوگا تو دوسری ٹیم کو ہدف حاصل کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی ۔
 
شمشاد

لائبریرین
آج مورخہ 27 اکتوبر کو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا 26واں میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چنائی میں کھیلا جا رہا ہے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
جنوبی افریقہ نے اب تک 5 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 4 جیتے اور ایک ہارا ہے، جبکہ پاکستان نے بھی اب تک 5 ہی میچ کھیلے ہیں جن میں سے 2 جیتے اور 3 ہارے ہیں۔
 
Top