ظفری

لائبریرین
پاکستان ڈی ایس ایل کے تحت 10 رنز آگے ہے ۔ اگر میچ نہیں ہوسکا تو پاکستان ٹیم فاتح قرار قرار پائے گی ۔۔۔۔ تو پا جی دعا کریں کہ میچ نہ ہو ۔ :praying:
 
اب دیکھنا یہ ہے کہ نمناک پچ،گیلے گراؤنڈ اور مرطوب فضاء کا بیٹس مین پر کیا اثر پڑتا ہے اور بالنگ کو یہ سب چیزیں کتنا متاثرکرتی ہیں ، کرتی ہیں یا نہیں۔لیکن یہ تو ممکن نہیں کہ بارش کے بعد وہ پہلے والا ٹمپو فوراً بحال ہوجائے گا حالانکہ بارش ہلکی تھی اوراِس کا دورانیہ طویل نہ تھا مگر پھر بھی بریک تو آیاہے،ٹیمپو متاثر تو ہوا ہے ، ہوا میں نمی کا تناسب بڑھا تو ہے اور اِس پر وقت شام کے بعد اور شب کی آمدآمد کا ہے ، خدا خیر کرے۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
تقریباً20 اوورز میں 182 رن درکار ہیں، نو وکٹ باقی۔ یہ ٹی ٹونٹی میچ بن گیا ہے۔
درکار رن ریٹ نو کے قریب ہے، زیادہ وکٹیں گرنے پر یہ دس گیارہ فی اوور بھی ہو سکتا تھا۔
پاکستان کو یہ فائدہ ہوا ہے کہ کم اوورز ہو گئے اور ایوریج تقریباًاتنی ہی ہے۔
نیوزی لینڈ کو پاکستان کا مومینٹم ٹوٹنے کا فائدہ ہوا ہے جو کہ اسے ایک وکٹ گرنے پر بھی ہو سکتا تھا۔
اعصاب کی جنگ ہے!
 

علی وقار

محفلین
آثار سے لگ رہا ہے کہ مزید میچ ہونا کافی مشکل ہے۔ اگر پاکستان آج نیوزی لینڈ کو ہرا دیتا ہے تو اسے سیمی فائنل میں آنے کے لیے انگلستان کو ہرانا ہو گا لیکن اگر نیوزی لینڈ سری لنکا سے اگلا میچ جیت جاتی ہے تو ایشوز بنیں گے۔ نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پاکستان سے کافی زیادہ ہے اور سری لنکا کے ساتھ میچ میں وہ رن ریٹ کو مزید بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان کو یہ ایڈوانٹج حاصل ہے کہ اس کا اگلا میچ انگلستان کے ساتھ نیوزی لینڈ، سری لنکا میچ کے بعد ہے اور پاکستان کے پاس میچ جیتنے کے لیے مطلوبہ اعداد و شمار موجود ہوں گے ۔
اور، اگر پاکستان کسی طور سیمی فائنل میں پہنچ گیا تو یہ ایک طرح کا معجزہ ہی ہو گا۔ امکان غالب ہے کہ سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ ہندوستان سے ہو گا۔
 
Top