پاکستانی وقت کے مطابق اگر 7:10 منٹ تک میچ شروع نہ ہوسکا تو ڈی ایل ایس (خدا جانے یہ کیا بلا ہے)کے تحت پاکستان کی جیت کا اعلان کردیا جائے گا ، دعا کریں بار ش نہ رکے:
اے ابرِ کرم !آج اتنا برس اتنا برس کہ وہ جا نہ سکیں​
 
اب دیکھنا یہ ہے کہ نمناک پچ،گیلے گراؤنڈ اور مرطوب فضاء کا بیٹس مین پر کیا اثر پڑتا ہے اور بالنگ کو یہ سب چیزیں کتنا متاثرکرتی ہیں ، کرتی ہیں یا نہیں۔لیکن یہ تو ممکن نہیں کہ بارش کے بعد وہ پہلے والا ٹمپو فوراً بحال ہوجائے گا حالانکہ بارش ہلکی تھی اوراِس کا دورانیہ طویل نہ تھا مگر پھر بھی بریک تو آیاہے،ٹیمپو متاثر تو ہوا ہے ، ہوا میں نمی کا تناسب بڑھا تو ہے اور اِس پر وقت شام کے بعد اور شب کی آمدآمد کا ہے ، خدا خیر کرے۔۔۔۔۔۔۔۔
موسم کی ٹھنڈ دونوں طرف ہی ہوگی
بس بیٹسمین کو ٹھنڈا نا کردے
 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور سات بجکر 10منٹ ہونے میں تیرہ منٹ باقی ہیں اور مجھے تو آثار نظر نہیں آتے میچ دوبارہ شروع ہونے کے لہٰذا میری طرف سے بھی قومی کرکٹ ٹیم کی جیت پر شرکائے محفل کو مبارکباد پیش ہے ۔
 
ایسی جیت کا کیا فائدہ جو بھیک میں ملے
زندگی اتفاق ہے ہرخوشی اتفاق ہے
کل بھی اتفاق تھی آج بھی اتفاق ہے
جام پکڑبڑھا کے ہاتھ مانگ دعا گھٹے نہ رات
جانِ وفا تیری قسم کہتے ہیں دل کی بات ہم
گر کوئی میل ہوسکے آنکھوں کا کھیل ہوسکے
اپنے کو خوش نصیب جان وقت کو مہربان مان
ملتے ہیں دل کبھی کبھی ورنہ ہے سب اجنبی، میرے ہمدم میرے مہرباں!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یعنی بھیک نہیں ہے جنابِ من!
 
آخری تدوین:
بھیک نہیں ہے، اسے فضل ربی سمجھ لیجیے۔ :)
یہ فضل الحمدللہ مسلمانوں کے ساتھ ہے ہی ۔
میں نےابھی ایک ویڈیو میں سنا ہے کہ یہ وہ ہی پاکستانی کھلاڑی ہے جو پاکستانیوں کو بول رہا تھا کہ میری انجری اتنی زیادہ نہیں ہے کہ میں کھیل نہیں پاوں ۔ اور وہ اُس نے ثابت بھی کردیا ہے ۔
 
Top