آسٹریلیا کے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔چلو پھر ٹانگ ٹھیک ہونے کی خوشی میں دھاگے میں شریک محفلین کے تجسس کے پیش نظر تھوڑ اسا سسپنس کم کر دیتے ہیں ۔
فائنل جیتنے والی ٹیم انڈیا یا اسٹریلیا میں سے کوئی ہوسکتی ہے ۔
شمشاد بھائی، کیا یاد کروادیا، کیا اننگز تھی۔ شاندار۔پھر اکیلے میکس ویل نے 201 اسکور کا اضافہ کر دیا تھا۔
ڈیوڈ ملر نے یادگار اننگز کھیلی۔ شروع کے دس اوورز سے میچ کی سمت کافی حد تک واضح ہو جانے کا امکان ہے۔ اگر دو تین وکٹیں گر گئیں تو میچ کانٹے دار، وگرنہ بور اور شاید یک طرفہ ہو جائے گا۔213 کا ہدف، اتنا بُرا نہیں تو اتنا اچھا بھی نہیں ہے۔
اب دیکھتے ہیں کہ کنگروز کیا کرتے ہیں۔
یہ ایک کڑوا سچ ہے لیکن جو جیتا وہ سکندریہ تو آپ جانتے ہیں کہ ورلڈ کپ کا فائنل انڈیا جیتے گی. لیکن پھر بھی خود کو دھوکہ دے رہے ہیں. یا شاید آپ کی یہ خواہش ہے کہ ہم تو گئے ہی گئے کم سے کم فائنل میں بھارت ہار جائے.
کچھ تو حقيقت پسند بن جایئے.😃😃😃
کنگروز جمپس لگانا بند کریں گے تو ہی شاید جیتیں گے۔61 پر آسٹریلیا کی دوسری وکٹ گر گئی۔
ٹانگیں ٹھیک ہوں تو بڑی جمپیں لگیں گی۔کنگروز جمپس لگانا بند کریں گے تو ہی شاید جیتیں گے۔