اِس وقت آسٹریلیا58% اورانڈیا 42 %جیت کے امکانات لیے پنجہ آزما ہے۔ اور میرا خیال ہے آج کا کھیل آسٹریلیا کی جیت پر منتج ہوگا، واللہ اعلم بالصواب۔
 

علی وقار

محفلین
مجموعی طور پر انڈیا کی ٹیم زیادہ مضبوط ہے مگر آسٹریلیا کی ٹیم فیلڈنگ کے حوالے سے زیادہ بہتر لگی۔ ممکن ہے آج آسٹریلیا کا دن ہو مگر انڈیا کے باؤلرز فی الوقت عمدہ باؤلنگ کروا رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
47 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا نے اپنی تیسری وکٹ گنوا دی۔
Steven Smith lbw b Bumrah 4 (9b 1x4 0x6) SR: 44.44
Current RR: 6.71
• Required RR: 4.51
• Last 5 ov (RR): 19/2 (3.80)
 

علی وقار

محفلین
انڈیا کی ٹیم نے جو پہلا ورلڈ کپ 1983 میں جیتا تھا، وہ بھی باؤلنگ کے زور پر جیتا تھا۔

Final, Lord's, June 25, 1983, Prudential World Cup

India
183

West Indies
(52/60 ov, T:184) 140

India won by 43 runs
 

علی وقار

محفلین
اگر اوس (شبنم) نے پڑنا ہے تو اس کا وقت یہی ہے۔ اگر اوس پڑ گئی تو شاید انڈیا کے ارمانوں پر بھی اوس پڑ جائے۔ بصورت دیگر کینگروز کو بہت زیادہ مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ انڈیا کی ٹیم آسانی سے ہار ماننے والی نہیں ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا کے کھلاڑی بڑی تحمل مزاجی سے اسکور کو بڑھا رہے ہیں، کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لے رہے۔
یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے انہوں نے جنوبی افریقہ کے ساتھ کھیلتے ہوئے میچ جیتا تھا۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
آسٹریلیا کے کھلاڑی بڑی تحمل مزاجی سے اسکور کر بڑھا رہے ہیں، کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لے رہے۔
یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے انہوں نے جنوبی افریقہ کے ساتھ کھیلتے ہوئے میچ جیتا تھا۔
اب انہیں سمجھ آگیا لگتا ہے ۔
 

علی وقار

محفلین
انڈین فینز اب کافی میچور ہو چکے ہیں کیونکہ ایک میچ جو وہ ایک زمانہ قبل ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف، شاید 1996 میں، سیمی فائنل، ہارے تھے تو بہت سے ایشوز بن گئے تھے۔
 
Top