انڈین فینز اب کافی میچور ہو چکے ہیں کیونکہ ایک میچ جو وہ ایک زمانہ قبل ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف، شاید 1996 میں، ہارے تھے تو بہت سے ایشوز بن گئے تھے۔
طلسمِ خوابِ زلیخا۔و ۔دامِ بُردہ فروش
ہزار طرح کے قصے سفر میں ہوتے ہیں!
 
آسٹریلیا نہیں کرکٹ جیت رہا ہے ،کھیل کی اسپرٹ جیت رہی ہے ،کھیل کا ذوقِ سلیم فتح یاب ہورہا ہے ۔۔۔۔۔۔
اے محبت زندہ باد ،دولت کی زنجیروں سے تُو رہتی ہے آزاد، زندہ باد زندہ باد!​
 
شمشاد

لائبریرین
239 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا نے اپنی چوتھی وکٹ گنوا دی۔
Travis Head c Shubman Gill b Mohammed Siraj 137 (120b 15x4 4x6) SR: 114.16
Current RR: 5.57
• Required RR: 0.27
• Last 5 ov (RR): 27/1 (5.40)
 
شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کا عالمی مقابلہ 6 وکٹوں سے جیت لیا، جبکہ ابھی 7 اوور باقی تھے۔
 
علی وقار

محفلین
خوش آئند امر انڈین کراؤڈ کا رویہ ہے۔ شکست کو وقار کے ساتھ قبول کرنا چاہیے۔ اس مرتبہ ایسا ہی ہوا۔ ویل ڈن۔
 
شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا انڈیا کی سرزمین پر دوسری مرتبہ عالمی چمپئین بنا ہے۔اس سے پہلے 1987 میں کولکتہ میں عالمی چمپئین بنا تھا۔
مجموعی طور پر آسٹریلیا چھٹی مرتبہ عالمی چمپئین بنا ہے۔
 
آسٹریلوی محفلین کو پیشگی مبارک باد۔
ابھی حال ہی میں فٹ بال کا ورلڈ کپ منعقدہ دوحہ قطردنیا کے لیے سامنے کی مثال ہےکہ دوحہ نے بطورمیزبان اِس عالمی ایونٹ کو بلاتمیزِ رنگ و نسل ، بلاتخصیصِ عقائد و مذہب ، بلاتفریقِ ملک و ملت اور بلا تعصبِ این و آں دنیا بھر کے لیے خوشیوں ، مسرتوں ، محبتوں اوراتفاق ویگانگت سے لب ریز ایک شاندار،جاندار، یادگاراور پائیدارفیسٹول بنادیا تھا۔آغاز سے اختتام تک ہرآنکھ اِ س کے مناظر اپنی نظر سے دیکھنے میں آزاد تھی اور بالآخرہمیشہ کے لیے اِس بات کی شاہد و گواہ ہوگئ کہ محبت ایک چیز ہے اور سیاست ایک اور ہی چیز ہے جس کا فٹ بال یا کرکٹ کے ورلڈ کپ سے دور کا بھی واسطہ اور تعلق نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
نگہ بلند ،۔ نظر دل نواز ،۔۔۔ جاں پُرسوز
یہی ہے رختِ سفر میرِ کارواں کے لیے
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
سوشل میڈیا پر ایک فقرہ بہت مقبول ہو رہا ہے اور وہ یہ ہے کہ

شعیب ملک کے سالے ہار گئے اور وسیم اکرم کے سالے جیت گئے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ابھی حال ہی میں فٹ بال کا ورلڈ کپ منعقدہ دوحہ قطردنیا کے لیے سامنے کی مثال ہےکہ دوحہ نے بطورمیزبان اِس عالمی ایونٹ کو بلاتمیزِ رنگ و نسل ، بلاتخصیصِ عقائد و مذہب ، بلاتفریقِ ملک و ملت اور بلا تعصبِ این و آں دنیا بھر کے لیے خوشیوں ، مسرتوں ، محبتوں اوراتفاق ویگانگت سے لب ریز ایک شاندار،جاندار، یادگاراور پائیدارفیسٹول بنادیا تھا۔آغاز سے اختتام تک ہرآنکھ اِ س کے مناظر اپنی نظر سے دیکھنے میں آزاد تھی اور بالآخرہمیشہ کے لیے اِس بات کی شاہد و گواہ ہوگئ کہ محبت ایک چیز ہے اور سیاست ایک اور ہی چیز ہے جس کا فٹ بال یا کرکٹ کے ورلڈ کپ سے دور کا بھی واسطہ اور تعلق نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
نگہ بلند ،۔ نظر دل نواز ،۔۔۔ جاں پُرسوز
یہی ہے رختِ سفر میرِ کارواں کے لیے
نوٹیفکیشن میں آپ کا نام دیکھ کر میں خوش ہو گیا کہ اب ورلڈ کپ کا اختتام اچھی اچھی شاعری پر ہوگا۔

لیکن آپ نے تو فقط ایک ہی شعر پر ٹرخا دیا۔ 😂
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں اب پاکستان کا آسٹریلیا کا دورہ اگلے ماہ سے شروع ہو رہا ہے۔ 14 دسمبر کو پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہو گا، اس پر بات کریں گے۔
 
علی وقار

محفلین
چلیں اب پاکستان کا آسٹریلیا کا دورہ اگلے ماہ سے شروع ہو رہا ہے۔ 14 دسمبر کو پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہو گا، اس پر بات کریں گے۔
لڑی تو عاطف بھائی نے شروع کی تھی مگر اس کو چلانے اور مسلسل اپ ڈیٹس دینے میں آپ کا کلیدی کردار رہا۔ :)
 
Top