حسان خان
لائبریرین
میں اس دھاگے میں تصاویر شیئر کرنے سے قبل کچھ باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں۔ میں سنی والدین کا ایک بے عقیدہ بیٹا ہوں، اس لیے ان تصاویر کا مقصد اپنے فرقے کی تبلیغ کرنا نہیں ہے۔ البتہ یہ حقیقت ہے کہ مجھے شیعیت نے بے حد متاثر کیا ہے، اور ثقافتی طور پر میں شیعیت کے بہت زیادہ نزدیک ہوں۔ لہذا اسلام کے تمام تہواروں اور رسومات میں عزاداری کے مراسم میں مجھے سب سے زیادہ جاذبیت نظر آتی ہے۔ اور میرا ان تصاویر کو شئیر کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ اپنے اس مشترکہ ورثے کے خوبصورت پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے اور دکھایا جائے کہ مسلم دنیا کے مختلف حصوں میں یہ مراسم کس طرح منائے جاتے ہیں۔ کسی کو چاہے پسند ہو نا ہو، رثائی ادب اور مراسمِ عزاداری دنیا کی مسلم ثقافت کا اہم جز رہے ہیں، اور میرے نزدیک ثقافت مذہب سے بالاتر چیز ہے۔ اس لیے لطفا اس دھاگے سے فتوے باز ملا اور شیعوں سے چڑنے والے حضرات دور رہے ہیں۔