اب آتے ہیںدوسرے سوال پر: یعنی امریکیوں کا بھولا پن۔ اگر واقعی امریکہ انتہائی خوفناک و جدید ٹیکنالوجی پر وعبور رکھتا ہے تو خود اسکا استعمال کیوںنہیںکر پاتا۔
جواب: اسکے لئے آپکو امریکہ کے معاشی، اقتصادی، سماجی ، سیاسی نظام کی سوجھ بوجھ حاصل کرنا ہوگی۔ امریکہ پچھلی صدی سے بلاوجہ کی کئی جنگیں دوسرے ممالک میں لڑ چکا ہے۔ جسمیں اسکا اربوں، کھربوں ڈالر یقیناً لگا ہوگا۔ اسکے باوجود وہ دنیا کی سوپر پاور ہے؟ حالانکہ زیادہ جنگیںکرنے سے تو اچھے بھلے ملک دیوالیہ ہو جاتے ہیںپر امریکہ حضور کو کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔ الٹا دوسری جنگ عظیم نے امریکہ کی ناکام معیشت کو واپس کھڑا کر دیا؟ مطلب دال میںکالا ہے۔
نیز قدرتی آفات تو امریکہ میں بھی آتی ہیں۔ لیکن وہ لوگ جلد ہی دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جاتے ہیں، حد سے زیادہ درآمداد کی وجہ سے؟ اور جو فوجی دوسرے ممالک میں اپنے وطن کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسکا کتنا فائدہ پرائیویٹ ملٹی نیشل کارپوریشنز کو ہوتا ہے۔ اسپر بھی غور کیجئے! یہ دنیا اتنی سادہ نہیں ہے جناب!