Gympie-Gympie نام کا یہ پودا انسان یا جانور کو دنیا کا سب سے زیادہ تکلیف دہ درد پہنچا کر ہلاک کر سکتا ہے ۔ اگر وہ جاندار خوش قسمت ہو اور اس کی جان بچ جائے تب بھی وہ سالوں تک شدید درد میں مبتلا رہتا ہے ۔یہ پودا آسٹریلیااور انڈونیشیا میں کچھ مقامات پر پایا جاتا ہے۔اس پودے کے پتوں پر باریک کانٹے ہوتے ہیں اور اگر کوئی جاندار اس کے سوکھے پتوں کو بھی چھو لے تو بھی شدید دردکا ہونا یقینی ہے۔