میں پیدائشی اور نسلاً پاکستانی ہوں۔ کویت میں 11 سال سے زائد عرصے سے رہ رہا ہوں۔ اور یہاں کی آب و ہوا اور خوراک میں جسم میں اثر انداز ہوچکی ہے۔ اس لئے جب بھی پاکستان جاتا ہوں وہاں کی آپ و ہوا میں رچنے بسنے کے دوران جسمانی طور پر ذرا ان فٹ محسوس کرتا ہوں۔ لیکن اپنے وطن پہنچتے ہی دل و دماغ تازہ ہوجاتے ہیں اور یوں لگتا ہے کہ روح ہشاش بشاش ہوگئی۔
اردو ، پنجابی، انگریزی اور عربی بول اور لکھ لیتا ہوں۔
پاکستانیوں والی ساری خوبیاں اور خرابیاں مجھ میں موجود ہیں۔
قومیت صرف پاکستانی ہے
سب سے اہم بات پاکستان کی ساری کمزوریوں اور برائیوں اور ناکامیوں کے باوجود۔
مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے