دورہء پاک ٹی ہاؤس

عاطف بٹ

محفلین
بہت خوب عاطف بھائی
بہت اچھی سیر کروائی ہے آپ نے
اور یہ کہ نرخ تو حیران کُن طور پر کم ہیں۔
بہت شکریہ شمشاد بھائی
جی بالکل، نرخ واقعی انتہائی مناسب ہیں۔ مال روڈ پر عرصہء دراز کے بعد کوئی ایسے چائے خانہ میسر آیا ہے جس کا ماحول انتہائی خوشگوار، چائے بہت اچھی اور نرخ بہت مناسب ہیں۔
آپ آئندہ جب بھی پاکستان آئیں لاہور چکر ضرور لگائیے گا تاکہ آپ کو پاک ٹی ہاؤس میں دعوت دی جاسکے۔ :)
 

عاطف بٹ

محفلین
ماشااللہ ماشااللہ دونوں کے رُخ روشن کے درشن بھی ہو گئے آخر
کبھی یہاں ملاقات کا پروگرام نہ بنایا جائے
نجیب بھائی اپنے اوتار کے مقابلے میں کافی سنجیدہ لگ رئے ہیں
پتہ نہیں پوز ہے یا حقیقت ہے
کواکب ہیں کچھ نظر آتے ہوں کچھ :)
بہت شکریہ سید صاحب
آپ جب بھی لاہور آنا چاہیں، ہم آپ کی میزبانی کے لئے حاضر ہیں۔ :)
 

متلاشی

محفلین
بہت شکریہ نجیب بھائی، آپ کے تعاون کے بغیر یہ سب ناممکن تھا! :)
جی بالکل انشاءاللہ۔ میرا تو ارادہ ہے کہ آئندہ اتوار کو لاہور میں موجود تمام اراکینِ محفل کو پاک ٹی ہاؤس میں ظہرانے پر دعوت دی جائے۔ آپ کی کیا رائے ہے نجیب بھائی؟
ساجد بھائی، باباجی ، حسیب نذیر ، کھوکھر ، عبدالرزاق قادری ، آپ سب لوگ بھی بتائیے کہ آپ کا کیا خیال ہے اس بارے میں؟
بہت خوب عاطف بٹ بھائی۔۔۔! نیکسٹ گیدرنگ میں ہمیں بھی یاد رکھئے گا۔۔۔۔! اپنا کنٹیکٹ نمبر آپ کو پی ایم کر رہا ہوں۔۔۔!
 

عاطف بٹ

محفلین
محبت کے لئے ممنون ہوں
مجلسی آدمی ہوں
اردو ورلڈ کی طرف سے کئی گیٹ ٹو گیدر اٹنڈ کر چکا ہوں
شاید آپ لاہور کے نہیں ہیں؟
بہت شکریہ
ابا جی رحمۃ اللہ علیہ سے لے کر میری بیٹی تک ہماری تیسری نسل لاہور میں پیدا ہوئی ہے، سو اس اعتبار سے ہم پکّے لاہورئیے ہیں۔ :)
 
Top