دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں : چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل

شمشاد

لائبریرین
پاکستان میں 15 سے 64 سال کے مردوں کی تعداد: 6 کروڑ 16 لاکھ
اسی عمر کی عورتوں کی تعداد: 5 کروڑ 76 لاکھ

لہذا پاکستان میں عورتوں کو ایک سے زیادہ شادی کی اجازت ہونی چاہیئے۔
اسلام میں اگر عورت کو ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ شوہر رکھنے سے منع کیا گیا ہے تو اس کی وجہ ہے۔

کیا یہ اصول آپ پر لاگو ہو سکتا ہے؟
 

زیک

مسافر
اسلام میں اگر عورت کو ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ شوہر رکھنے سے منع کیا گیا ہے تو اس کی وجہ ہے۔

کیا یہ اصول آپ پر لاگو ہو سکتا ہے؟
کیا آپ نے پڑھا کہ میں کس بات کا جواب دے رہا تھا؟ ایک رکن نے مرد کی ایک سے زائد شادیوں کا جواز خواتین کی تعداد زیادہ ہونا بتائی تھی۔ میری پوسٹ سے ثابت ہے کہ پاکستان میں مرد عورتوں سے زیادہ ہیں۔ آخری جملہ rhetorical touch تھا۔

باقی اسلام کے متعلق اسی تھریڈ میں اور پوسٹس موجود ہیں۔
 
افسوسناک حصہ اس خبر کا یہ ہے کہ یہ ملاء -- بچوں سے شادی کرنے کے حق میں بھی ہیں۔ کوئی ذرا نکاح کے معانی تو لکھے یہاں ۔ مجھے تو شرم آتی ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
نکاح عربی زبان کا لفظ ہے، اسم ہے اور مذکر ہے۔
اس کے معنی عقد، بیاہ یا شادی ہے۔
 

arifkarim

معطل
اگر کم عمری میں شادی اور دوسری شادی کی کھلی اجازت کی بات مغرب میں کسی نے کی ہوتی تو اسے اسلام دشمنی گردانا جاتا مگر یہ پاکستان کی اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے۔ لگتا ہے یہی عین اسلام ہے!

جن کے دوست ایسے ہوں انکو دشمن "کفار" کی اسلام دشمنی سے کیا لینا دینا؟
 
Top