دوسرے پلیٹ فارمز کی تشیہر اردو محفل پر ؟؟؟؟

سلام ورحمۃ !
مرے نام سے اردو محفل کے دوست اس بات کا اندازہ لگا چکے ہوں گے کہ یہ بندہ نیا نیا آیا ہے۔ اول تو مجھے اپنی بات کے لیے یہی سیکشن کا بہتر لگا ، اگر ایسا نہیں ہے تو ایڈمن حضرات اسے کسی اور سیکشن میں منتقل کر سکتے ہیں۔
موجودہ زمانے میں لوگ اردو کی ترویج کے لیے یا نوجوان ان تھک عاشق فیسبک ، ٹیوٹر ، انسٹاگرام پہ بہت سے پیجز بنا کے بیٹھے ہیں جہاں انتہا درجے کی تھکی ہوی ، زہر آلود شاعری یا ادب پوسٹ کیا جاتا ہے ۔ اس کے تدارک کے لیے بندہ نے ایک پیج بنایا چند عرصہ قبل تاکہ معیاری کلام، بہترین ادب پیش کیا جاوے ۔ معیار کو بہتر سے بہتر رکھنے کے لیے دو تین شعرا سے باقاعدہ پہلے رائے بھی لے جاتی ہے ۔

سوال یہ ہے کہ اردو محفل کی زمین پر اتنی وسعت ہے کہ ان ذاتی پیجز یا پلیٹ فارم کی تشہیر کی جاسکے ؟؟؟
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پہلے تو اس کے لیے آپ منتظمین کو مینشن کریں اور دوسرا اپنے دستخط میں اپنے فیس بک پیج کا ایڈریس درج کر دیں۔
ایک بات اور،میرے خیال میں اگر فیس بک پر اردو محفل کا اکاؤنٹ یا پیج بنا لیا جائے تو زیادہ بہتر رہے گا۔ جس میں صرف شاعری ہی نہیں بلکہ عمدہ نثر بھی شئیر کی جائے۔
 
آخری تدوین:
پہلے تو اس کے لیے آپ منتظمین کو مینشن کریں اور دوسرا اپنے دستخط میں اپنے فیس بک پیج کا ایڈریس درج کر دیں۔
ایک بات اور،میرے خیال میں اگر فیس بک پر اردو محفل کا اکاؤنٹ یا پیج بنا لیا جائے تو زیادہ بہتر رہے گا۔ جس میں صرف شاعری ہی نہیں بلکہ عمدہ نثر بھی شئیر کی جائے۔
منتظمین میں صرف مجھے سید عاطف کا علم ہے ۔ باقی لوگوں کے بارے مجھے ضرور آگاہ کریں اگر آپ کے پاس وقت ہو تو ۔
جہاں تک ستخط کی بات ہے تو بہت اچھی رائے ہے ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے سگنیچرز میں میرے فیس بُک پیج اور بلاگ دونوں کے روابط ہیں اور دونوں پر(ٹُھکی ہوئی) شاعری ہی ہے!
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اردو محفل پر تو یہاں کے ممبران نے اپنی سوشل میڈیا کے صفحات اور یوٹیوب چینل کو اعلانیہ پیش کر رکھا ہے ۔
مثلاََ میرا یو ٹیوب چینل یا میرا فیسبک صفحہ وغیرہ کی طرح کے دستخط یا دھاگے بھی۔
البتہ فیس بک کا مواد محفل پر یا محفل کا مواد فیس بک پر ہواور کن اصول و قواعد کے تحت ہو، اس سے کسی شے کا تدارک ہوتا نظر نہیں آتا ۔
البتہ یہ بھی کہ مسئلہ انتظامی نوعیت کا ہے ۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
آخر میں عاجزانہ اور انکسارانہ گزارش ہے جو عموما ہم کرتے نہیں کہ ہماری جتنی بھی باتیں طبع نازک پہ ناگوار گزری ہوں آپ ان کا بھرپور انتقام ہمارے بھیا سے لے سکتے ہیں...
اس سلسلہ میں ان کی خدمات چوبیس گھنٹے حاضر رہیں گی...
زحمت دینے کا پیشگی شکریہ!!!
 

سید عمران

محفلین
میرے سگنیچرز میں میرے فیس بُک پیج اور بلاگ دونوں کے روابط ہیں اور دونوں پر(ٹُھکی ہوئی) شاعری ہی ہے!
ہاہاہا...
بڑے بڑوں نے ایسی بات کردی کہ ہمارے کہنے کو کچھ نہ بچا!!!
مرزا بھائی یہ بڑے سرکار ہیں...
ان کی باتوں کو سچ بالکل نہ گردانیں...
ایک کان سے سنیں دوسرے سے نکال دیں...
بڑے بڑے استاد ان کو بڑا استاد مانتے ہیں...
ان کے پیجز پر جائیں اور ودیا ساگر پائیں...
وارث بھائی حد ہوتی ہے انکساری کی بھی...
کبھی ہمیں ایسا کرتے دیکھا!!!
 
Top