دولہا اور دلہنیں

فرذوق احمد

محفلین
یہاں آپ یہ بتائیں کہ آپ لوگوں کو کیسی دلہن چاہیں ۔۔۔ظاہر ہے خیال ہی ظاہر کرنا ہے تو کیوں نہ بندہ اپنی حسر ت اس دھاگے پر شئیر کرے بزرگ دوست بھی اپنے خیالات بتا سکتے ہیں :p

سب سے پہلے میں بتاتا ہوں کہ وہ کیسی ہوں

ایسی ہوں کہ میرے گھر والوں کی خدمت کریں اور مجھے محبت کرنے والی ہوں :p :?
اور ایسی

کبھی خوابوں کی طرح آنکھ پردے میں رہوں
کبھی خواہش کی طرح دل میں بلا لیں تمکو

اور ایسی ہوں کے جس کے ساتھ چلتے ہوئے زندگی کو ہر موڑ خوبصورت اور آسان لگے

اور ایسی

وہ میرے نام کی نسبت سے معتبر ٹھرے
گلی گلی میری رسوائیوں کا ساتھی ہو

اور جسے پا کر یہ احساس سچ لگے کہ واقعی دنیا میں محبت نام کی کوئی چیز ہے اور جو بہت خوبصورت ہے

---------------------------------------------------------------------------------------------------------
اب باری آپ لوگوں کی سب کو دعوتِ عام :p
 
ماوراء

محفلین
~~
فرزوق، آپ تو ایسے کہہ رہے کہ دلہنیں بازار سے مل جاتیں ہیں۔ اور آپ نے پسند کرنی ہے کہ آپ کو دلہن کیسی چاہیے۔ بے چاری دلہنیں۔ چچ چچ چچ۔ اس کی جگہ آپ آئیڈیل (لائف پارٹنر) کے بارے میں پوچھ سکتے تھے۔ :?

اچھا، اب میں بتاتی ہوں۔ :wink:

ہممم۔۔۔دلہن آسمان سے اتری ہو۔ بالکل حور پری ہو۔ میں اس کی عزت کروں نہ کروں وہ میری اور میرے گھر والوں کی خوب عزت کرے۔ جس کو میں آسانیاں دوں نہ دوں لیکن جب میں مشکل میں ہوں تو وہ میری ساری مشکلات آسان کر دے۔ اور گلی گلی رسوائیوں کی ساتھی ٹھہرے۔ :?

میں تو اس سے زیادہ تعریف بیان نہیں کر سکتی۔ اور کوئی دولہا ہی آ کر کچھ بیان کرے گا۔ :?
~~
 
قیصرانی

لائبریرین
بیوی تعلیم یافتہ ہو، لیکن کوئی حد مقرر نہیں‌۔ شکل کی کوئی بات نہیں‌کہ یہ اللہ پاک ہمیشہ ہی خوب بناتے ہیں۔ مزاج اچھے ہوں۔ نئے خاندان کو اچھی تربیت دے سکے۔ بہت ہے۔
بےبی ہاتھی
 
ماوراء نے کہا:
~~
فرزوق، آپ تو ایسے کہہ رہے کہ دلہنیں بازار سے مل جاتیں ہیں۔ اور آپ نے پسند کرنی ہے کہ آپ کو دلہن کیسی چاہیے۔ بے چاری دلہنیں۔ چچ چچ چچ۔ اس کی جگہ آپ آئیڈیل (لائف پارٹنر) کے بارے میں پوچھ سکتے تھے۔ :?

اچھا، اب میں بتاتی ہوں۔ :wink:

ہممم۔۔۔دلہن آسمان سے اتری ہو۔ بالکل حور پری ہو۔ میں اس کی عزت کروں نہ کروں وہ میری اور میرے گھر والوں کی خوب عزت کرے۔ جس کو میں آسانیاں دوں نہ دوں لیکن جب میں مشکل میں ہوں تو وہ میری ساری مشکلات آسان کر دے۔ اور گلی گلی رسوائیوں کی ساتھی ٹھہرے۔ :?

میں تو اس سے زیادہ تعریف بیان نہیں کر سکتی۔ اور کوئی دولہا ہی آ کر کچھ بیان کرے گا۔ :?
~~

صحیح پوچھا ہے فرذوق نے ، ایسے ہی بچہ سمجھ کر اسے پریشان نہ کرو :p

آئیڈیل کا تو مطلب ہی مثالی ہے اور کون ہوا ہے اور کہاں ملا ہے کوئی مثالی۔ دلہن ملنے کے امکانات تو بہت روشن ہوتے ہیں اس لیے اس نے بالکل صحیح پوچھا اور یہی کہا نہ کہ آپ کیسی چاہتے ہیں ، یہ تو نہیں کہا کہ ایسی ہی ہو ۔

میں تو چاہتا تھا کہ چاند سی دلہن ہو پھر کسی نے بتایا کہ چاند میں تو داغ ہے تب سے سوچ رہا ہو کہ کیسی ہو دلہن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے ارمانوں کی ہی بات ہے نہ
:wink:
 
فرذوق احمد

محفلین
دراصل آپی بندے کا خیالی پلاؤں بھی تو ہوتا ہی ہے نہ :p آگے خدا بہتر جانتا ہے
نہیں ایسا تو خیر نہیں کی میں اس کی عزت نہ کروں اگر میں ایسا کروں گا تو تیسرے دن ھی بھاگ کھڑی ہو گی :p
وہ میں نے لکھا ہے نہ اس سے اس کے ساتھ چلتے ہوئے زندگی کا ہر موڑ آسان اور خوبصورت لگے اسی بات سے ظاہر ہے کہ یہ موڑ تب ہی آئے گا جب میں اس کی عزت کروں گا

اور قیصرانی بھائی آپ انشاءاللہ ایسی ہی بیوی ملے گی پریشان نہ ہو
اور سنا ہے کہ آپ کہ ہاتھ بھی کھٹے ہو رہے ہیں :p میرا مطلب ہے پیلے ہو رہے ہیں

۔ اور محب بھائی تو کیا ہوا ایک شعر یاد آ گیا آپ کے نام

کیا ہوا اگر وہ اپنی باری نہیں کھولتی
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں

اور محب بھائی بے فقر رہے آپ بہنوں کی عادت ہوتی ہے ایویں پریشان کرتے رہنے کی
 
فرذوق ماورا نے مجھے اتنا پریشان نہیں کیا جتنا تمہارے

بے فقر رہنے نے ، بھائی فقر کی عادت نہیں تو بے فقر کی کیسے ہوگی۔
 
فرذوق احمد

محفلین
ارے محب بھائی میں نے بھی تو اپنے آپ کو تسلی دینے کے لیے کہا ہے نہ

ویسے اعجاز بھائی سے پوچھنا چاہیئے کہ ان دلہن کیسی چاہیئے
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
~~
فرزوق، آپ تو ایسے کہہ رہے کہ دلہنیں بازار سے مل جاتیں ہیں۔ اور آپ نے پسند کرنی ہے کہ آپ کو دلہن کیسی چاہیے۔ بے چاری دلہنیں۔ چچ چچ چچ۔ اس کی جگہ آپ آئیڈیل (لائف پارٹنر) کے بارے میں پوچھ سکتے تھے۔ :?

اچھا، اب میں بتاتی ہوں۔ :wink:

ہممم۔۔۔دلہن آسمان سے اتری ہو۔ بالکل حور پری ہو۔ میں اس کی عزت کروں نہ کروں وہ میری اور میرے گھر والوں کی خوب عزت کرے۔ جس کو میں آسانیاں دوں نہ دوں لیکن جب میں مشکل میں ہوں تو وہ میری ساری مشکلات آسان کر دے۔ اور گلی گلی رسوائیوں کی ساتھی ٹھہرے۔ :?

میں تو اس سے زیادہ تعریف بیان نہیں کر سکتی۔ اور کوئی دولہا ہی آ کر کچھ بیان کرے گا۔ :?
~~

صحیح پوچھا ہے فرذوق نے ، ایسے ہی بچہ سمجھ کر اسے پریشان نہ کرو :p

آئیڈیل کا تو مطلب ہی مثالی ہے اور کون ہوا ہے اور کہاں ملا ہے کوئی مثالی۔ دلہن ملنے کے امکانات تو بہت روشن ہوتے ہیں اس لیے اس نے بالکل صحیح پوچھا اور یہی کہا نہ کہ آپ کیسی چاہتے ہیں ، یہ تو نہیں کہا کہ ایسی ہی ہو ۔

میں تو چاہتا تھا کہ چاند سی دلہن ہو پھر کسی نے بتایا کہ چاند میں تو داغ ہے تب سے سوچ رہا ہو کہ کیسی ہو دلہن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے ارمانوں کی ہی بات ہے نہ
:wink:

~~
میں تو اس بچے کو کب سے سمجھانے کی کوشش کر رہی ہوں کہ ایسے سوال نہ پوچھا کرے۔ اور یہ بچہ مانتا ہی نہیں۔ خیر۔۔

میں تو دلہن والے اور آئیڈیل والے دونوں سوالوں کے خلاف ہوں۔ میں نے تو تھوڑا سا سوال بدلنے کی کوشش کی تھی کہ کچھ اس طریقے سے پوچھ لیتا۔ لیکن اگر دیکھا جائے تو اس کے سوال کا یہی مطلب بنتا ہے۔ دلہن ایک دن تو مل ہی جائے گی۔ تو پہلے سے ہی قیاس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم کسی سے توقعات رکھ رہے ہوتے ہیں۔ اور جب کوئی ہماری توقعات پر پورا نہیں اترتا تو ہمیں بعد میں دکھ کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوتا۔ خیر۔۔۔۔ میری تو دعا ہے کہ ہر بچے کو اچھی ہی دلہن ملے۔ آمین۔ :p
~~
 
فرذوق احمد

محفلین
آپی جی آپ کو اس بات کے لیے لمبی آمین کہنے چاہیے تھی کیونکہ ایسا بہت مشکل ہوتا ہے
تو اس لیے کہ لیے چاہیں کہ بندہ لمبی ساری آمین کہے
ایسے
آمییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییین ثما آمین
 
زیک

مسافر
دلہنیں

farzooq ahmed نے کہا:
یہاں آپ یہ بتائیں کہ آپ لوگوں کو کیسی دلہن چاہیں ۔

شادی کے گیارہ سال بعد اب اس سوال کا جواب کیا دوں۔ خیر کچھ خصوصیات جن کا ذکر باقی لوگ شاید نہ کریں: feminist ہو، اپنے شوہر کو پارٹنر سمجھے نہ کہ مجازی خدا۔ خدمت نہ کرے بلکہ شیئر کرے۔
 
شمشاد

لائبریرین
فرذوق جس کے پاس پہلے سے ہی ایک ہو وہ اب کیا کرئے؟

اور ایک بات اور کہ تمہیں خالی دلہن نہیں لکھنا چاہیے تھا اب دیکھو نا اس محفل میں جو خواتین ہیں انہوں نے دلہن لے کر کیا کرنا ہے انہیں تو دولہا چاہیے

تو یہ ٹھیک تھا کہ آپ کو کیسی دلہن یا دولہا چاہیے؟
:wink:
 
شمشاد

لائبریرین
اور آج تو بات بھی نہیں کرنی دوسری دلہن کی کہ آج میری پہلی والی کی سالگرہ ہے، ایسا نہ کہ معاملہ بگڑ جائے :wink: دو چار دن بعد بے شک کر لیں گے۔ :wink:
 
دلہنیں

زکریا نے کہا:
farzooq ahmed نے کہا:
یہاں آپ یہ بتائیں کہ آپ لوگوں کو کیسی دلہن چاہیں ۔

شادی کے گیارہ سال بعد اب اس سوال کا جواب کیا دوں۔ خیر کچھ خصوصیات جن کا ذکر باقی لوگ شاید نہ کریں: feminist ہو، اپنے شوہر کو پارٹنر سمجھے نہ کہ مجازی خدا۔ خدمت نہ کرے بلکہ شیئر کرے۔

زکریا ، صرف feminist لکھ دیتے اس کے بعد مجازی خدا ، خدمت جیسے الفاظ تو بہت اجنبی محسوس ہوتے ہیں۔ :)

ویسے feminist کی اصطلاح اب بہت بدنام ہو چکی ہے ، اس میں تو شوہر کی گنجائش بھی چند سالوں میں مشکل لگتی ہے مجھے :wink:
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
اور آج تو بات بھی نہیں کرنی دوسری دلہن کی کہ آج میری پہلی والی کی سالگرہ ہے، ایسا نہ کہ معاملہ بگڑ جائے :wink: دو چار دن بعد بے شک کر لیں گے۔ :wink:
شمشاد بھائی، آپ کو اور بھابی کو بہت بہت مبارکباد۔ کہیں‌تو الگ دھاگہ کھول دیں؟
بےبی ہاتھی
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
اور آج تو بات بھی نہیں کرنی دوسری دلہن کی کہ آج میری پہلی والی کی سالگرہ ہے، ایسا نہ کہ معاملہ بگڑ جائے :wink: دو چار دن بعد بے شک کر لیں گے۔ :wink:
شمشاد بھائی، آپ کو اور بھابی کو بہت بہت مبارکباد۔ کہیں‌تو الگ دھاگہ کھول دیں؟
بےبی ہاتھی

جی بہت بہت شکریہ آپ کی مبارک باد کا۔

نہیں نیا دھاگہ کھولنے کی ضرورت نہیں۔

ہاں آج ثناء اللہ بھائی کی شادی تھی، امید ہے بخیریت انجام پا گئی ہو گی۔
 
Top