دو مکالموں کے لطیفے

فہد اشرف

محفلین
اور اردو میں گھنہ بھائی کہتے ہیں۔:biggrin:
شاید ہندی کا لفظ ہے یا ہو سکتا ہے پنجابی کا ہو۔ ہمارا پالا اس لفظ سے پہلی بار ہندی میں ہی ہوا تھا، ہمارے ہندی کے سلیبس میں اینی فرینک کی ڈائری شامل تھی اسی میں پڑھا تھا کہ اس کا دوست پیٹر کچھ ”گھنہ“ سا ہے.اردو والے تو کم گو اور خاموش طبع کہہ کے کام چلا لیتے ہیں یہ الگ بات ہے کہ یہ الفاظ ذرا کم اثر ہیں۔
 
ہادیہ

محفلین
ویسے دلچسپ بات ہے کہ گھنہ مثبت معنوں میں کہا جاتا ہے اور میسنہ منفی حالانکہ معنی تقریبا ملتا جلتا ہے۔
اچھااا۔۔!! یہ "مثبت" معنی میں لیا جاتا ہے میں بھی کہوں عدنان بھائی "متفق" کا بٹن بار بار کیوں دبا رہے ہیں۔۔:p:D
 
شاید ہندی کا لفظ ہے یا ہو سکتا ہے پنجابی کا ہو۔ ہمارا پالا اس لفظ سے پہلی بار ہندی میں ہی ہوا تھا، ہمارے ہندی کے سلیبس میں اینی فرینک کی ڈائری شامل تھی اسی میں پڑھا تھا کہ اس کا دوست پیٹر کچھ ”گھنہ“ سا ہے.اردو والے تو کم گو اور خاموش طبع کہہ کے کام چلا لیتے ہیں یہ الگ بات ہے کہ یہ الفاظ ذرا کم اثر ہیں۔
کم گو یا خاموش طبع کا معنی گھنہ جیسا نہیں ہے۔ گھنہ کا معنی یہ ہوتا ہے کسی خاص معاملے کے بارے میں کافی معلومات ہوں مگر گھنہ شخص جان بوجھ کر اس بات کا اظہار نہ کرے کہ اسے علم ہے۔ جبکہ کم گو یا خاموش طبع وہ ہے جسے زیادہ بولنے کی عادت نہ ہو
 
کنہا

یار یہ گھنہ، بار بار کنہ گوشت یاد دلا رہا ہے ۔ شاید سین خے اس کی ترکیب بھی جانتی ہوں۔
 
ابھی مہران مصالحوں کی ویب سائٹ پر دیکھا کہ کنہ گوشت کی اصل املاء کنا گوشت ہے۔ تو اب سوال یہ ہے کہ اگر گوشت اردو میں بھی "کنا" ہے تو پنجابی کنا آدمی اردو میں گھنہ کیسے ہوگیا؟ کنے کا کنا ہی کیوں نہ رہا ؟ :thinking:
 
آپ سوچ لیں پھر بتا دیجیے گا۔ میں نے تو عدنان بھائی کے کہنے کے بعد اپنے مراسلے میں تدوین کردی تھی "کُنہ" کو "گھنہ" کردیا تھا۔:)
 
اس پر سوچنے سے زیادہ تحقیق کی ضرورت ہے۔ اگر استاد محترم محمد یعقوب آسی صاحب موجود ہوتے تو پنجابی اور اردو کی یکساں مہارت کی وجہ سے ضرور بتا دیتے۔
 
زمانہ طالب علمی میں ہم ایک خان صاحب سے ایک "مناظرہ" ہار گئے، آپ بھی سنیں اور ہماری شکست پر ہماری ڈھارس بندھائیں۔
(خان صاحب Nestle کو "نیسٹل"پڑھ رہے تھے)
ہم: نیسٹل نہیں ہوتا، نیسلے ہوتا ہے۔
خان صاحب: ہاہاہاہاہاہاہا، بے وقوف سپیلنگ دیکھو، تمہیں t نظر نہیں آ رہا؟
ہم: جی نظر ارہا ہے لیکن یہ سائیلنٹ ہے۔
خان صاحب: ہاہاہاہاہاہاہا، t بھی کبھی سائلنٹ ہوا ہے!
ہم: ہاں ہوتا ہے۔
خان صاحب: کوئی مثال دو۔
ہم: (مثال ایک دم ذہن سے اتر گئی۔ بھونچکے بیٹھے رہے)
خان صاحب (شدید طنزیہ انداز) ہاں کہو کہو "telenor" ہاہاہاہا
اور ہم مناظرہ ہار گئے۔
 
ہادیہ

محفلین
اب یہ تو نہیں معلوم کہ کہاں کی پنجابی، مگر جب بھی سنا، ایسا ہی معلوم ہوا۔ لفط بہرحال اردو نہیں پنجابی ہے۔
عبدالقیوم چوہدری
میں بھی تو پنجابی ہوں ۔ جب میں نے کُنہ کہا تھا تب "گھنہ" بنادیا۔۔۔ پنجابی لفظ کنہ ہی استعمال کرتے ہیں۔چوہدری بھیا تو مہمان بن گئے ہیں آتے ہی نہیں ۔کبھی کبھی آتے ہیں:(
 
آپ نے اردو میں کنہ کہا ہوگا یہ سمجھنا چاہئے کہ جب پنجابی بندہ اردو میں کنا ہو تو وہ تو وہ کنہ نہیں رہتا بلکہ گھنہ ہو جاتا ہے۔ البتہ گوشت کو معافی ہے وہ ہر زبان میں کنے کا کنا ہی رہے گا۔
 
میں نے اردو میں نہیں کہا تھا بلکہ اسی زبان کا لفظ استعمال کیا تھا جو میں نے سنا ہوا ہے یعنی مادری زبان "پنجابی" میں۔۔ یہ تو عدنان بھائی سے پتہ چلا یہ کنہ نہیں گھنہ بن جاتا اردو زبان میں:)
 
Top