دھرنا آباد کے گرد و نواح میں کون کون رہتا ہے؟

میرا انشاءاللہ 10 دسمبر 2014 کے بعد اسلام آباد جو آجکل دھرنا آباد کے نام سے مشہور کی سیر کا پروگرام ہے۔ جو محفلینز اس "عظیم" ہستی سے ملنے کے خواہش مند ہوں وہ ذاتی پیغام پہ رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر خدانخواستہ جیب خالی ہو تو عمران خان کے آزادی ٹاؤن کا رُخ بھی کیا جا سکتا ہے۔ پرستاروں کی تعداد بڑھنے کی صورت میں ایک اجتماعی ملاقات کا دن اور وقت طے کرنے کی سہولت موجود ہے۔ آپکی لوڈشیڈنگ اور گیس کی بندش کا منتظر۔
عارف کریم :)

امجد میانداد عبدالقیوم چوہدری منقب سید عباس اعوان شاکرالقادری عبدالمجید

خوش آمدید،

لگتا ہے آپ نے یہ لڑی اڑن طشتری میں بیٹھ کر لکھی :)

ضرور ملیں گے آپ سے، آپ آئیے تو سہی :)
 

arifkarim

معطل
شہرِ اقتدار میں خوش آمدید۔
اپنا پلان بتایئے پھر مل بیٹھنے کا پروگرام بناتے ہیں ان شاء اللہ۔
:)
فی الحال تو ہٹلر کے شہر اقتدار برلن میں ہوں۔ اسکے بعد شیخین کے شہر اقتدار ابوظہبی کو زحمت دوں گا اور وہاں سے منزل عمران خان کے شہر اقتدار دھرنا آباد ہوگی :)

مشرق وسطیٰ میں بیسیوں ممالک شامل ہیں۔ پاکستانی پاسپورٹ ہونے کی وجہ سے آپ یہودیوں کے آبائی وطن اسرائیل میں نہیں گھس سکتے۔ اسکے علاوہ جس مرضی برادر اسلامی میں جا کر دھکے کھائیں۔ ہمیں کوئی پرواہ نہیں :)

اسرائیل کے علاوہ کچھ بھی سمجھ لی جیے۔ مشرق وسطیٰ چھوٹا تو نہیں
ایران؟ :)

ضرور ملیں گے آپ سے، آپ آئیے تو سہی :)
یہ ملاپ کیلئے خوش آمدید کہہ رہے ہیں یا طنزیہ لہجے میں دھمکیاں دے رہے ہیں؟ سعد رفیق اور رانا ثناءاللہ والا "ملاپ" ہمیں قبول نہیں۔ اس سے ملنے سے قبل ہی طبیعت درست ہو جاتی ہے :)
 
پاکستانی پاسپورٹ ہونے کی وجہ سے آپ یہودیوں کے آبائی وطن اسرائیل میں نہیں گھس سکتے
آدھی بات ٹھیک ۔۔ آدھی غلط۔۔ یہ فلسطینیوں کا بھی اتنا ہی آبائی وطن ہے، جتنا یہودیوں کا ہے۔۔
اسکے علاوہ جہاں مرضی جا کر دکھے کھائیں۔ ہمیں کوئی پرواہ نہیں :)
ارے آپ سے کسی نے کہا کہ پرواہ کی جیے۔۔
 
یہ ملاپ کیلئے خوش آمدید کہہ رہے ہیں یا طنزیہ لہجے میں دھمکیاں دے رہے ہیں؟ سعد رفیق اور رانا ثناءاللہ والا "ملاپ" ہمیں قبول نہیں۔ اس سے ملنے سے قبل ہی طبیعت درست ہو جاتی ہے :)

نہیں میں قطعی طور پر ملنے کا یقین دلانے والے انداز میں کہا :)
 
Top