ماہی احمد
لائبریرین
اب تو آپ آ ہی گئے ہیں اب کیسے کروں؟کوئی بات نہیں بھتیجی۔ اب کر لیں ٹیگ
اب تو آپ آ ہی گئے ہیں اب کیسے کروں؟کوئی بات نہیں بھتیجی۔ اب کر لیں ٹیگ
جزاک اللہ عائشہزبردست ماہی
بلی بھی اچھی ہوتی ہے، دھند بھیصبح ڈیوٹی پر جاتے وقت ایسی ہی دھند سے واسطہ پڑا تصاویر تو نہ بنا سکا مگربی اے کی بک میں پڑی ایک نظم کے چند بول یاد آ گئے،
یہ دھند بہت ہی ظالم ہے،
یہ بلی کی طرح دبے پاؤں آتی ہے،
اور ہر چیز پر چھا جاتی ہے،
سب کچھ ڈھانپ لیتی ہے،
اور دیکھنے کو کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔۔۔ ۔!
'اغلاط' ہوں تو معذرت، کیوں کہ نظم ایک تو انگلش میں تھی (جو یاد نہیں)میں نے توڑ مڑور کے ترجمہ کیا ہے اور ترجمہ بھی پورا یاد نہیں آزادی کے دن کسے یاد رہتے ہیں۔
احتیاط ہرصورت اپنی جگہ اہمیت رکھتی ہے۔پیدل چلنے والوں کے لیے دھند اچھی چیز ہے آرام سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں مگر سواروں کے لیے کچھ زحمت ہے، جیسے آج ہی واپسی پر ایک بائیک اور گاڑی گلے مل رہے تھے، کبھی کبھی یہ معصوم اور سفید دھند، سفید خون کی طرح بے رخی کے کے بے رحم قاتل بھی بن جاتی ہے اور کئی حادثات جنم لیتے ہیں جیسے بند کمرے کی بلی کوئی راستہ نہ پا کر آپ کے اوپر حملہ کر دیتی ہے
میرا نام لکھ کراب تو آپ آ ہی گئے ہیں اب کیسے کروں؟
اچھی تصویر ہے۔ ویسے پرسوں میں تُرکُو جا رہا تھا تو کیمرے کو بہت مس کیا۔ چھوٹی چھوٹی پہاڑیاں جن پر دھند کی تہہ در تہہ پرتیں بچھی تھیں اور کئی جگہ درمیان میں موجود پہاڑی گم تھی اور آس پاس کے مناظر نمایاںبہت اچھی تصویریں ہیں ماہی احمد ۔ شیئرنگ کے لیے بہت شکریہ۔
میں بھی جب صبح گھر سے نکلی تو کافی دھند تھی لیکن چونکہ حسبِ روایت میں جلدی میں تھی تو بس ایک تصویر بنا سکی۔
شکریہ۔ اور یہ تُر کُو کا حدود اربعہ و تعارف کیا ہے بھلا؟اچھی تصویر ہے۔ ویسے پرسوں میں تُرکُو جا رہا تھا تو کیمرے کو بہت مس کیا۔ چھوٹی چھوٹی پہاڑیاں جن پر دھند کی تہہ در تہہ پرتیں بچھی تھیں اور کئی جگہ درمیان میں موجود پہاڑی گم تھی اور آس پاس کے مناظر نمایاں
فن لینڈ کا انتہائی جنوب مغربی شہر ہے۔ ساحلی بندرگاہ بھی اور فن لینڈ کا قدیم دارلحکومت بھی، یعنی ہیلسنکی کی تعمیر سے قبل ترکو ہی دارلحکومت تھا۔ تیرہویں صدی سے یہاں مستقل بنیاد پر آبادی رہی ہے۔ 1،80،000 کے لگ بھگ آبادی ہے۔ میرا منتھلی بیسز پر چکر لگتا رہتا ہے۔ کبھی کام کے سلسلے میں اور کبھی کروز شپ پر جانے کے لئےشکریہ۔ اور یہ تُر کُو کا حدود اربعہ و تعارف کیا ہے بھلا؟
میں کافی دنوں سے سوچ رہی تھی کہ سردیوں کی صبح کی تصویر بنائی جائے۔ پچھلی بار کافی بنائی تھیں۔ اس بار موقع نہیں ملا۔ آج بس گھر سے نکلتے ہوئے دھند نظر آئی تو بنا لی۔
آزادی کے ہی تو دن یاد رہتے ہیںصبح ڈیوٹی پر جاتے وقت ایسی ہی دھند سے واسطہ پڑا تصاویر تو نہ بنا سکا مگربی اے کی بک میں پڑی ایک نظم کے چند بول یاد آ گئے،
یہ دھند بہت ہی ظالم ہے،
یہ بلی کی طرح دبے پاؤں آتی ہے،
اور ہر چیز پر چھا جاتی ہے،
سب کچھ ڈھانپ لیتی ہے،
اور دیکھنے کو کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔۔۔ ۔!
'اغلاط' ہوں تو معذرت، کیوں کہ نظم ایک تو انگلش میں تھی (جو یاد نہیں)میں نے توڑ مڑور کے ترجمہ کیا ہے اور ترجمہ بھی پورا یاد نہیں آزادی کے دن کسے یاد رہتے ہیں۔
ان دنوں اس سڑک پر چند نئے مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں تو اکثر گاڑیاں ایسی ملفوف ہی ملتی ہیں.کیا طالبان بھی آپ کے ہمسائے ہیں؟ بائیں طرف والی گاڑی سے شک گذرا