دھوکہ

نیلم

محفلین
ہمارا اس دنیا میں مختلف لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے‘ ہمیں اکثر وہ لوگ دھوکا دیتے ہیں جن پر ہم سب سے زیادہ بھروسا کرتے ہیں۔ وہ لوگ ہمیں پیار کرتے ہیں جن سے ہمیں قطعاً کوئی امید نہیں ہوتی۔ بعض دفعہ وہ انسان جسے ہم ہمیشہ نظر انداز کرتے ہیں‘ ہماری ایک مسکراہٹ دیکھنے کے لیے اپنی جان لگا دیتا ہے اور ہمیں خود پر رونے پر مجبور کردیتا ہے۔ کچھ لوگ ہمیں اس وقت چھوڑ دیتے ہیں جب ہمیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے اور کچھ لوگ اس وقت تک ہمارے ساتھ رہتے ہیں جب ہم انہیں چھوڑ جانے کا کہہ دیتے ہیں۔
دنیا اس طرح کے لوگوں کا ملاپ ہے۔
ہمیں بس یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کون سا ہاتھ ملانے کے لیے ہے اور کون سا ہاتھ تھامنے کے لیے۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
صحیح بات ہے کہ دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا

لیکن

یہ سمجھنے کے بجائے اگر ہم خود اپنی اپنی جگہ باوفا، پرخلوص اور ساتھ نبھانے والے بن جائیں تو بس زندگی گل و گلزار ہوجائے
 
ہاں لیکن کبھی کبھی یہ سب کچھ کرنےکےباوجود بھی انسان لاحاصل ہی رہتاہے
 
عسکری

معطل
یہ کیا پینے کے بعد ایسا فلسفہ آتا ہے ؟:p اس کا جواب لکھ دیتا ہوں اپنا

سب سے جا کر کہہ دینا پیامبر میرے
ہمین کسی کی ضرورت نہیں ہے نا ہی ہمیں کسی پر اعتبار ہے نا ہم کسی رشتے کے قائل ہیں۔نا ہی ہم کسی سے پیار کرتے ہیں اور نا ہی ہم کسی سے امید لگاتے ہیں۔نا کوئی ہم سے پیار کرتا ہے نا نا ہی ہم نے کسی سے کوئی امید لگائی ہے ۔ نا ہی ہمیں کسی کی مسکراہٹ چاہیے اور نا ہی ہمیں اب رونا آتا ہے کسی بات پر ۔ہمارے لیے سب مر گئے ماں باپ بہن بھائی رشتے دار جو کچھ تھا سب ختم ۔ نا ہی ہمیں کوئی مجبور کر سکتا ہے اور نا ہی ہمیں کسی کے چھوڑ جانے کا ڈر ہے
اس طرح لوگوں کا ملاپ ہوتا ہے اجنبیوں کی طرح
ہم جانتے ہیں سب ہاتھ ملانے والے ہیں ہاتھ تھامنے والا کوئی بھی نہیں نا ہی ہم کسی کو اپنا ہاتھ تھامنے دیں گے۔ اور ہم اپنے سہارے پر اچھی طرح جی سکتے ہیں کر دیکھ لو اپنی آنکھوں سے جسے سب نے تباہ کیا وہ کیسا آباد ہر اپنی قوت پر ۔
سارے انسان دھوکہ دیتے ہین مطلبی ہوتے ہین اور کبھی بھی چھوڑ سکتے ہیں اس لیے ہم نے بغاوت کی ہے
اور پھر بھی عسکری خوش آباد ہے کہیں دوووووووووووووور
 
انتہا

خوش رہو میرے بھائی،
 
بات تو سچ ہےمگر بات ہےرسوائی کی۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہمارا اس دنیا میں مختلف لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے‘ ہمیں اکثر وہ لوگ دھوکا دیتے ہیں جن پر ہم سب سے زیادہ بھروسا کرتے ہیں۔ وہ لوگ ہمیں پیار کرتے ہیں جن سے ہمیں قطعاً کوئی امید نہیں ہوتی۔ بعض دفعہ وہ انسان جسے ہم ہمیشہ نظر انداز کرتے ہیں‘ ہماری ایک مسکراہٹ دیکھنے کے لیے اپنی جان لگا دیتا ہے اور ہمیں خود پر رونے پر مجبور کردیتا ہے۔ کچھ لوگ ہمیں اس وقت چھوڑ دیتے ہیں جب ہمیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے اور کچھ لوگ اس وقت تک ہمارے ساتھ رہتے ہیں جب ہم انہیں چھوڑ جانے کا کہہ دیتے ہیں۔
دنیا اس طرح کے لوگوں کا ملاپ ہے۔
ہمیں بس یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کون سا ہاتھ ملانے کے لیے ہے اور کون سا ہاتھ تھامنے کے لیے۔
ہمارا واسطہ مختلف قسم کے لوگوں سے پڑتا ہے۔ ایک طرح کے لوگوں سے پڑنے لگے تو یکسانیت ہی مار ڈالے۔ ہمیں وہ لوگ دھوکا دیتے ہیں۔ جنہیں ہم دھوکا نہیں دیتے۔ دھوکے سے بچنے کے لیئے دھوکہ دینے کے تمام اصول پتہ ہونے چاہیئے۔ اگر آپ دھوکا دینا نہیں جانتے تو دھوکا کھانا آپکا فرض عین ہے۔ :) ہمیں وہ لوگ پیار کرتے ہیں جنکا فرض ہے کہ وہ ہمیں پیار کریں۔ بعض دفعہ وہ انسان جسکو ہم نظر انداز کرتے ہیں ہمیں اس وقت نظر انداز کر کے اپنے گھٹیا پن کا ثبوت دیتا ہے جب ہم اسے نظر انداز نہیں کر رہے ہوتے۔ اور ہمیں رونے پر مجبور کر دیتا ہے۔ لہذا حساب برابر ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگ اس وقت چھوڑ دیتے ہیں جب ہماری توقعات ان سے ضرورت سے زیادہ ہو جاتیں ہیں۔ لہذا بندے کو چاہیئے کہ پہلے ہی اپنی توقعات کم رکھے تا کہ بعد میں سر پر راکھ مل کر نہ بھاگا پھرے۔ اور کچھ لوگ اتنے چپکو ہوتے ہیں کہ آپ کے بارہا منع کرنے کے باوجود آپکے سر پر سوار رہتے ہیں۔ یہی زندگی کا فلسفہ ہے۔ اور یہی جاری رہے گا۔

"زیادہ سر کھپانے کے نقصانات" از نیرنگ خیال سے اقتباس
 
زبردست :)
 
نیلم

محفلین
انسان یہ سب کرکے کبھی لاحاصل نہیں رہ سکتا
بھلا بھلائی کے بعد بھی کوئی لاحاصل رہ سکتا ہے؟
بلکل رہ سکتاہےآج کل کےدور میں جس کےساتھ اچھا کرو،وہ ہی آپ کا سب سے بڑادشمن ہوگا،،اور میں یہ پرسنل تجربہ بیان کر رہی ہوں:)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بلکل رہ سکتاہےآج کل کےدور میں جس کےساتھ اچھا کرو،وہ ہی آپ کا سب سے بڑادشمن ہوگا،،اور میں یہ پرسنل تجربہ بیان کر رہی ہوں:)
پھر بھی نیکی رائیگاں تو نہیں جا سکتی نا
انسانوں کے روئیے کی تو بات کریں تو بہت مایوسی ہوتی ہے لیکن صلہ دینے والے وہ نہیں کوئی اور ہے
تو لاحاصل تو نہ رہے ہم؟
 
Top