ناظم رضا مصباحی
محفلین
جملہ محفلین السلام علیکم ۔
آج یہاں میں پہلی بار مخاطب ہوں۔ اس سے قبل القلم سے وابستہ تھا اور شاید ہی کوئی دن گزرتا ہو جس دن القلم پر حاضری نہ ہوتی ہو۔ ٹھیک ایک سال پہلے مجھے ذہنی اور جسمانی پریشانیوں کا سامنا ہو ا اور دنیا سے رابطہ ختم سا ہوگیا ، جب دوبارہ مرتبط ہوا تو بڑا افسوس ہو ا کہ القلم کہیں کھو گیا ، کئی نئے نستعلیق خطوط کی آمد ہونے کو ہے ۔اردو خطوط پر کام جو کہ بہت سست ہو گیا تھا اب اس میں دوبارہ تیزی کو دیکھ کر میرا بھی من پھر سے اسی جانب مائل ہونے لگا۔
مجھے یاد ہے میں نے قبلہ سید شاکر القادری صاحب سے بھی عرض کیا تھا کہ حضور ایک معیاری دہلوی نستعلیق خط کی تخلیق بھی آپ کے ہاتھوں ہونی چاہیے اور اس کے لیے حتی المقدور میںنے مدد کا بھی وعدہ کیا تھا لیکن چوں کہ سید صاحب کے پاس ویسے بھی کاموں کی بھیڑ ہے اور آپ کو فطرۃً لاہوری طرز تحریر سے دلچسپی ہے اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ سید صاحب اس طرف کچھ توجہ دیں گے۔ اس لیے میں اردو محفل کے توسط سے اپنی اس خواہش کا دوبارہ اظہار کررہا ہوں اور کتابوں اور نیٹ پر تلاش کے دوران دہلوی طرز کے کچھ نمونے جو میں نے محفوظ کیے ہیں انہیں یہاں شیئر کر رہا ہوں۔
عبد المجید دہلوی اور یوسف دہلوی کے ان نمونوں کے علاوہ مجھے اور نہ مل سکے البتہ ان کے بعد خطاط ہند خلیق ٹونکی صاحب کی خطاطی کے کچھ نمونے میں نے ’’قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ‘‘ کی مطبوعہ کتاب اردو خوشنویسی سے اسکین کیے ہیں اور کچھ نمونے ان کی کتابت کردہ مشہور ومعروف کتب سے بھی اخذ کیے جاسکتے ہیں۔اگر کسی خط کو بیس بناکر اس سلسلے میں کوئی صاحب پیش رفت کرتے ہیں تو مجھ سمیت بہتوں کو بے انتہا خوشی ہوگی۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ بہت سے لوگ نوری نستعلیق کو بنیاد بناکر پورے دہلوی طرز تحریر کو ہی اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں!!!

آخری تدوین: