متلاشی

محفلین
InPage، SinaSoft، Winsoft، Maryam Soft سمیت دیگر اداروں سے بات کیجیے۔ کوئی نہ کوئی تو رسپانس دے گا ہی۔ ورنہ کب تک آپ اسے سینے سے لگائے رہیں گے۔ آپ کے یہاں تو شاید ہی کوئی ادارہ اس کی واجبی قیمت دینے کو تیار ہو۔ پھر بھی PakData وغیرہ سے رابطہ کر کے دیکھیے۔
گپتا جی اور سید منظر دونوں سے میرا رابطہ ہے ۔۔۔ وہ فونٹ کو بہت پسند کرتے ہیں لیکن آج کل ان دونوں کے اداروں کی مالی حالت خراب ہے
سینا سوفٹ اور مریم سوفٹ سے بھی رابطہ کیا تھا مگر چونکہ ان کے ہاں ایرانی نستعلیق زیادہ پسند کیا جاتا ہے اس لیے انہوں نے زیادہ دلچسپی نہیں لی ۔۔۔
پاک ڈیٹا والوں سے بھی رابطہ کر چکا ہوں ۔۔۔۔ پسند ہر کوئی کرتا ہے مگر قیمت دینے کو کوئی بھی تیار نہیں ۔۔۔۔
حتیٰ کہ میں نے مائیکرو سوفٹ اور مونو ٹائپ سے بھی رابطہ کیا تھا ۔۔۔ مونو ٹائپ والوں نے اپنا ایگریمنٹ بھیج دیا تھا مگر مجھے ان کی شرائط قبول نہ تھیں۔
مائیکروسوفٹ والوں کے بقول وہ سنگل شخص کو ڈیل نہیں کرتے ۔۔ کسی رجسٹرڈ کمپنی کے ذریعے ان سے رابطہ کیا جانا چاہیے ۔۔۔
 
arifkarim

معطل
مونو ٹائپ والوں نے اپنا ایگریمنٹ بھیج دیا تھا مگر مجھے ان کی شرائط قبول نہ تھیں۔
مائیکروسوفٹ والوں کے بقول وہ سنگل شخص کو ڈیل نہیں کرتے ۔۔ کسی رجسٹرڈ کمپنی کے ذریعے ان سے رابطہ کیا جانا چاہیے ۔۔۔
مونوٹائپ نے ۸۰ کی دہائی میں نوری نستعلیق بنا کر اردو کمیونٹی پر بہت بڑا احسان کیا تھا۔ اگر انکی شرائط قابل قبول نہیں بھی تھیں تو آپکو تھوڑی لچک دکھانی چاہیے تھی۔ اب پتا نہیں وہ دوبارہ رابطہ کرتے ہیں کہ نہیں۔
دوئم مائکروسافٹ والے پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں تو آپ بھی ایک لمیٹڈ کمپنی کھول کر انسے کمپنی ٹو کمپنی ڈیل کر لیں۔
 
آصف اثر

معطل

متلاشی

محفلین
arifkarim کی بات درست ہے۔ آپ کو لچک دکھانی چاہیے تھی متلاشی بھائی۔ ویسے شرائط کیا تھیں؟کیا وہ آپ سےسب کچھ اپنے نام کروانا چاہتے تھے؟
وہ فونٹ خریدنا نہیں تھے چاہتے بلکہ وہ ہمارا فونٹ سیل آؤٹ کروانا چاہتے تھے اور قیمت ہم رکھتے انہوں نے صرف سیل آوٹ کر کے 50 فی صد حصہ اپنےپاس رکھنا تھا
 
arifkarim

معطل
وہ فونٹ خریدنا نہیں تھے چاہتے بلکہ وہ ہمارا فونٹ سیل آؤٹ کروانا چاہتے تھے اور قیمت ہم رکھتے انہوں نے صرف سیل آوٹ کر کے 50 فی صد حصہ اپنےپاس رکھنا تھا
مونوٹائپ امیجنگ کی سائٹ پر ایک عرصہ تک نوری نستعلیق یونیکوڈ بھی سیل ہوتا رہا ہے۔ وہاں دنیا بھر کے لوگ فانٹس خریدتے ہیں اور کوئی بعید نہیں یہ وہاں بکنا شروع ہو جاتا۔
 
گپتا جی اور سید منظر دونوں سے میرا رابطہ ہے ۔۔۔ وہ فونٹ کو بہت پسند کرتے ہیں لیکن آج کل ان دونوں کے اداروں کی مالی حالت خراب ہے
سینا سوفٹ اور مریم سوفٹ سے بھی رابطہ کیا تھا مگر چونکہ ان کے ہاں ایرانی نستعلیق زیادہ پسند کیا جاتا ہے اس لیے انہوں نے زیادہ دلچسپی نہیں لی ۔۔۔
پاک ڈیٹا والوں سے بھی رابطہ کر چکا ہوں ۔۔۔۔ پسند ہر کوئی کرتا ہے مگر قیمت دینے کو کوئی بھی تیار نہیں ۔۔۔۔
حتیٰ کہ میں نے مائیکرو سوفٹ اور مونو ٹائپ سے بھی رابطہ کیا تھا ۔۔۔ مونو ٹائپ والوں نے اپنا ایگریمنٹ بھیج دیا تھا مگر مجھے ان کی شرائط قبول نہ تھیں۔
مائیکروسوفٹ والوں کے بقول وہ سنگل شخص کو ڈیل نہیں کرتے ۔۔ کسی رجسٹرڈ کمپنی کے ذریعے ان سے رابطہ کیا جانا چاہیے ۔۔۔

میرے خیال میں ان سب کو چھوڑ کر آپ ان پیج والوں سے ہی ڈیل کرنے کی کوشش کریں۔ آپ کا فونٹ برصغیر ہند و پاک میں ہی چلے گا۔ فیض نستعلیق کے فیل ہونے کے بعد ویسے بھی انہیں دہلوی سے ہٹ کر ایک فونٹ کی ضرورت ہے اسی لیے وہ ادھر ادھر ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں، کبھی شاکر القادری کبھی زہیر البازی۔۔۔۔بعد می فونٹ کا بنٹنا تو طے ہے لیکن تب تک آپ کو اس کا معاوضہ تو مل چکا ہو گا۔ :)
 
آپ اچھا مذاق کرتے ہیں۔ بھائی انپیج کا فیض لاہوری نستعلیق فلاپ نہیں ہوا۔ وہ تو یہ انپیج سے نکل کر یونیکوڈ ہو گیا تو اسکی قدر ختم ہو گئی۔ اسی طرح البازی کے نسخ فانٹس بھی انپیج کو سیل کرنے کیلئے دئے گئے تھے۔ اور بقول سید منظر انپیج 3 کی 1000 سی ڈی بھی نہیں بکی۔ تو جہاں اردو سافٹوئیر کی صنعت کا یہ حال ہو، وہاں انپیج کو مزید فانٹس بیچ کر کیا معرکہ مار لیں گے؟ پہلے انپیج والے اپنا سافٹویر تو اچھی تعداد میں بیچ کر دکھائیں پھر دیگر فانٹ سازوں کے فانٹس بیچنے کا مرحلہ آئے گا۔
 
وہ فونٹ خریدنا نہیں تھے چاہتے بلکہ وہ ہمارا فونٹ سیل آؤٹ کروانا چاہتے تھے اور قیمت ہم رکھتے انہوں نے صرف سیل آوٹ کر کے 50 فی صد حصہ اپنےپاس رکھنا تھا
Decotype والے "ہمارے نستعلیق" میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے ڈیکو ٹائپ نستعلیق بنا رکھا ہے۔ ان سے رابطہ کیا ہے آپ نے؟
ہاں ابھی اینڈرائڈ ڈیولپرس نے بھی اپنی ڈیوائسس میں کوئی آفیشیلی نستعلیق نہیں ڈالا ہے۔ ان سے بھی رابطہ کرکے دیکھیں۔
 
arifkarim

معطل
ہمارا فونٹ عام ریلیز کرنے کے لیے ہی بنایا گیا ہے لیکن بات یہ ہے کہ اس فونٹ کی محنت کی قیمت کون ادا کر سکتا ہے ؟؟؟؟ اس کے بنانے میں جتنی محنت لگی ہے اگر کوئی اس کا آدھا حصہ بھی دے دے تو ہم فونٹ مفت ریلیز کرنے پر تیار ہیں ۔۔۔ :) بات یہ ہے کہ یہاں ہرکوئی مفت کے پیچھے پڑا ہے ۔۔ فی الوقت ہمارا ذریعہ معاش ہی یہ فونٹ ہے ۔۔۔۔ ہمارا اس کے علاوہ کوئی سورس آف انکم نہیں ۔۔۔ اگر ہمارے پاس اس کے متبادل کوئی سورس آف انکم ہو یا حکومتِ وقت ہمیں سپورٹ کرے تو ہم اسے مفت بھی ریلیز کر دیں گے ۔۔۔ ! باقی جو فونٹس عارف بھائی یا دیگر لوگوں نے بنائے ہیں وہ ان کا ہابی تھا جب کہ ہمارا یہ پروفیشن ہے
یہاں آپ شاید متضاد بات کر رہے ہیں۔ ایک طرف کہتے ہیں کہ فانٹ عام ریلیز کیلئے بنایا گیا ہے تو دوسری طرف فونٹ کا معاوضہ بھی مانگ رہے ہیں۔ عام ریلیز کیلئے بنائے جانے والے فانٹس قیمتاً جاری نہیں کئے جا سکتے۔
تاج نستعلیق کی عام ریلیز سے قبل اسکے خالقین کو غالباً دو لاکھ روپے محفل کے توسط سے اکٹھا کر کے دئے گئے تھے۔ مگر فانٹ ریلیز ہو جانے کے باوجود عوام میں وہ پزیرائی حاصل نہ کر سکا جتنی محنت اسکو بنانے اور اسکی تشہیر پر صرف کی گئی تھی۔ اور یہی وجہ ہے کہ آئندہ ا س قسم کے کمیونٹی بیسڈ پراجیکٹس پر عوام سرمایہ کاری کرنے سے اجتناب کریگی جب تک اس فانٹ کی افادیت عوام پر کھل کر عیاں نہ ہو جائے۔
 
arifkarim

معطل
Decotype والے "ہمارے نستعلیق" میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے ڈیکو ٹائپ نستعلیق بنا رکھا ہے۔ ان سے رابطہ کیا ہے آپ نے؟
ہاں ابھی اینڈرائڈ ڈیولپرس نے بھی اپنی ڈیوائسس میں کوئی آفیشیلی نستعلیق نہیں ڈالا ہے۔ ان سے بھی رابطہ کرکے دیکھیں۔
ڈیکوٹائپ نستعلیق والے تو بس اپنے اے سی ای انجن کے گُن گاتے ہیں۔ انہیں اوپن ٹائپ فانٹس سے کوئی خاص دلچسپی نہیں۔
اینڈروئیڈ کے فانٹس تو اوپن سورس ہونے کی وجہ سے زیادہ تر مفت ہی ہوتے ہیں۔
 
متلاشی

محفلین
یہاں آپ شاید متضاد بات کر رہے ہیں۔ ایک طرف کہتے ہیں کہ فانٹ عام ریلیز کیلئے بنایا گیا ہے تو دوسری طرف فونٹ کا معاوضہ بھی مانگ رہے ہیں۔ عام ریلیز کیلئے بنائے جانے والے فانٹس قیمتاً جاری نہیں کئے جا سکتے۔
تاج نستعلیق کی عام ریلیز سے قبل اسکے خالقین کو غالباً دو لاکھ روپے محفل کے توسط سے اکٹھا کر کے دئے گئے تھے۔ مگر فانٹ ریلیز ہو جانے کے باوجود عوام میں وہ پزیرائی حاصل نہ کر سکا جتنی محنت اسکو بنانے اور اسکی تشہیر پر صرف کی گئی تھی۔ اور یہی وجہ ہے کہ آئندہ ا س قسم کے کمیونٹی بیسڈ پراجیکٹس پر عوام سرمایہ کاری کرنے سے اجتناب کریگی جب تک اس فانٹ کی افادیت عوام پر کھل کر عیاں نہ ہو جائے۔
آپ نے اوپر ذکر کیا کہ ہم فونٹ سیل آؤٹ کرنا ہی نہیں چاہتے ۔۔۔ ہماری نیت ہی نہیں ۔۔۔۔ یعنی ہماری نیت خراب یا بد ہے ۔۔۔۔ اور بھی دبے لفظوں میں بہت کچھ کہہ گئے آپ ۔۔۔۔
یہاں کچھ مسئلہ نیت کا بھی ہے۔ جسکی نیت ہی ریلیز کرنا نہ ہو، وہ ساری عمر بھی فانٹ پر کام کرتے رہیں تو اسے جاری نہیں کر پائیں گے۔ ہم نے ہمیشہ نیک نیتی سے فانٹ سازی پر کام کیا اور اسی وجہ سے حسب وعدہ وقت پر فانٹس ڈلیور کئے ہیں۔ سیاست دانوں اور فانٹ سازوں میں فرق ہوتا ہے۔
عام ریلیز سے میری مراد یہ ہے کہ ہر خاص و عام ہمارا فونٹ خرید کر اسے استعمال کر سکتا ہے ۔۔۔۔۔ کیا ایسا کرنا کوئی گناہ ہے کیا ؟؟؟؟؟؟
 
زیک

مسافر
ہمارا فونٹ عام ریلیز کرنے کے لیے ہی بنایا گیا ہے لیکن بات یہ ہے کہ اس فونٹ کی محنت کی قیمت کون ادا کر سکتا ہے ؟؟؟؟ اس کے بنانے میں جتنی محنت لگی ہے اگر کوئی اس کا آدھا حصہ بھی دے دے تو ہم فونٹ مفت ریلیز کرنے پر تیار ہیں
محنت کا آدھا کتنے روپے یا ڈالر ہے؟
 
arifkarim

معطل
آپ نے اوپر ذکر کیا کہ ہم فونٹ سیل آؤٹ کرنا ہی نہیں چاہتے ۔۔۔ ہماری نیت ہی نہیں ۔۔۔۔ یعنی ہماری نیت خراب یا بد ہے ۔۔۔۔ اور بھی دبے لفظوں میں بہت کچھ کہہ گئے آپ ۔۔۔۔
ارے جناب ہماری آپ سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ ہم نے محض عام ریلیز اور ان ہاؤس پبلشنگ کیلئے استعمال کئے جانے فانٹس میں فرق بتلایا تھا۔ آپ اپنے فانٹس لوکلی استعمال کریں۔ کون روک رہا ہے۔ لیکن عوام کو عام ریلیز کا لارا نہ لگائیں جب آپ اسے صرف فروخت کرنا ہی چاہتے ہوں ۔

عام ریلیز سے میری مراد یہ ہے کہ ہر خاص و عام ہمارا فونٹ خرید کر اسے استعمال کر سکتا ہے ۔۔۔۔۔ کیا ایسا کرنا کوئی گناہ ہے کیا ؟؟؟؟؟؟
ہاہاہا۔ عام ریلیز کی ایسی تعریف پہلے کبھی نہیں سنی۔ عام ریلیز کا مطلب پبلک ریلیز ہے نہ کہ فانٹ کو پے وال کے پیچھے چھپانا۔ آپ اپنا فانٹ ضرور فروخت کیلئے رکھیں۔ پر اسے عام فروخت کہیں نہ کہ عام ریلیز۔
 
5 ہزار ڈالر سے اوپر کا فونٹ نہیں دیکھا۔
ایک ہوتی ہے فونٹ فروخت کرنا، یقینا اسکی قیمت اتنی زیادہ نہیں ہوتی، پھر بھی آپکو بتادوں کے ڈیکوٹائپ کے تصمیم پلگ ان کی قیمت ایک سال کیلئے ہزار ڈالر کے لگ بگ ہے ، اسکے بعد اگلے سال کیلئے آپکو دوبارہ پوری فیس دینی پڑھے گی۔
یہاں پر بات ہورہی ہے فونٹ کے حقوق کے سیل کرنے کے، جو کہ یقینا لاکھوں میں ہی ہوگی، مزید معلومات کیلئے مرزا جمیل احمد مرحوم کی روح مبارک سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
 
متلاشی

محفلین
محنت کا آدھا کتنے روپے یا ڈالر ہے؟
دس سال تقریبا والد صاحب نے اس فونٹ پر کام کیا اور 5 سال سے زائد کا عرصہ مجھے ہو چکا ہے ۔۔۔ اور یہ فونٹ والد صاحب کی شب و روز کی محنت کا نتیجہ ہے ۔۔۔
آپ خود ہی اندازہ لگا لیں کہ اس فونٹ کی ٹوٹل قیمت مکمل حقوق کے ساتھ کتنی ہونی چاہیے ؟
 
Top