نگا ہیں ملا نا، نگا ہیں چرانا! کوئی اُن سے سیکھے نظر میں سمانا (سرور عالم راز سرور) نگاہ / نگاہیں
شمشاد لائبریرین اپریل 18، 2012 #361 نگا ہیں ملا نا، نگا ہیں چرانا! کوئی اُن سے سیکھے نظر میں سمانا (سرور عالم راز سرور) نگاہ / نگاہیں
عمر سیف محفلین اپریل 18، 2012 #362 دل و نگاہ پہ کس طور کے عذاب اُترے وہ ماہتاب ہی اُترا،نہ اُس کے خواب اُترے اگلا حرف عذاب
عمر سیف محفلین اپریل 18، 2012 #364 کبھی تو دھوپ کبھی ابر کی رِدا مانگے یہ کشتِ غم بھی عجب موسم و ہوا مانگے فقیر جھولی کی کلیاں لٹانے آیا ہے امیر شہر کو ڈر ہے نہ جانے کیا مانگے اگلا حرف فقیر
کبھی تو دھوپ کبھی ابر کی رِدا مانگے یہ کشتِ غم بھی عجب موسم و ہوا مانگے فقیر جھولی کی کلیاں لٹانے آیا ہے امیر شہر کو ڈر ہے نہ جانے کیا مانگے اگلا حرف فقیر
شمشاد لائبریرین اپریل 18، 2012 #365 بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالب تماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں (چچا) بھیس
عمر سیف محفلین اپریل 18، 2012 #366 بس اک وقت کا خنجر میری تلاش میں ہے جو روز بھیس بدل کر میری تلاش میں ہے اگلا حرف خنجر
شمشاد لائبریرین اپریل 18، 2012 #367 تجھے خبر نہیں شاید کہ ہم وہاں ہیں جہاںیہ فن نہیں اذیت ہے زندگی بھر کییہاں گلوئے جنوں پر کمند پڑتی ہےیہاں قلم کی زباں پر ہے نوک خنجر کی(فراز)قلم
تجھے خبر نہیں شاید کہ ہم وہاں ہیں جہاںیہ فن نہیں اذیت ہے زندگی بھر کییہاں گلوئے جنوں پر کمند پڑتی ہےیہاں قلم کی زباں پر ہے نوک خنجر کی(فراز)قلم
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 18، 2012 #368 اک دوات ایک قلم ہو تو غزل ہوتی ہے جب یہ سامان بہم ہو تو غزل ہوتی ہے دلاور فگار دوات
شمشاد لائبریرین اپریل 18، 2012 #369 سوئے محشر نہ قلم ہے نہ سیاہی نہ دوات مرگِ درویش کا قصّہ میں لکھوں کیسے لکھوں محشر
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 19، 2012 #370 محشر کا خیر کچھ بھی نتیجہ ہو اے عدم! کچھ گفتگو تو کُھل کے کریں گے خُدا سے ہم گفتگو
عمر سیف محفلین اپریل 19، 2012 #371 نہ گفتگو سے نہ وہ شاعری سے جائے گا عصا اٹھاؤ کہ فرعون اِسی سے جائے گا اگلا حرف فرعون
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 19، 2012 #372 رہے ہیں اور ہیں فرعون میری گھات میں اب تک مگر کیا غم کہ میری آستیں میں ہے یدبیضا نامعلوم یدبیضا
عمر سیف محفلین اپریل 19، 2012 #373 ہوائے دہر چلی ہے بڑی ُرعونت سے دیارِ عشق میں کوئی جلا رہا ہے چراغ وہ ہاتھ بھی یدِبیضا سے کم نہیں عاجز جو خاکِ ارضِ وطن سے بنا رہا ہے چراغ اگلا حرف چراغ
ہوائے دہر چلی ہے بڑی ُرعونت سے دیارِ عشق میں کوئی جلا رہا ہے چراغ وہ ہاتھ بھی یدِبیضا سے کم نہیں عاجز جو خاکِ ارضِ وطن سے بنا رہا ہے چراغ اگلا حرف چراغ
شمشاد لائبریرین اپریل 19، 2012 #374 کسی چراغ میں ہم ہیں کسی کنول میں تمکہیں جمال ہمارا کہیں تمہارا ہے(امجد اسلام امجد)
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 19، 2012 #375 محترم اگلا لفظ تو آپ نے بتایا ہی نہیں۔ میں بھی لفظ چراغ ہی لے رہا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہی چراغ بجھا جس کی لو قیامت تھی اُسی پہ ضرب پڑی جو شجر پُرانا تھا اب " ضرب "
محترم اگلا لفظ تو آپ نے بتایا ہی نہیں۔ میں بھی لفظ چراغ ہی لے رہا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہی چراغ بجھا جس کی لو قیامت تھی اُسی پہ ضرب پڑی جو شجر پُرانا تھا اب " ضرب "
شمشاد لائبریرین اپریل 19، 2012 #376 ہزار بار کہانی میں میرے ہیرو نےدعا کی ضرب سے دست ِستم کو توڑ دیا (منصور آفاق) دعا
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 20، 2012 #377 وہ دل ہی کیا تیرے ملنے کی جو دعا نہ کرے میں تجھ کو بھول کے زندہ رہوں، خدا نہ کرے قتیل شفائی زندہ
شمشاد لائبریرین اپریل 20، 2012 #378 ایسے زندہ تھے کہ جینے کی علامت ہم تھے سب خرد مند بنے پھرتے ہیں ہر محفل میں (اعتبار ساجد) محفل
عمر سیف محفلین اپریل 22، 2012 #379 اک محفل میں کئی محفلیں ہوتی ہیں شریک جس کو بھی پاس سے دیکھو گے وہ تنہا ہوگا اگلا حرف شریک
شمشاد لائبریرین اپریل 22، 2012 #380 نہ حریفِ جاں نہ شریکِ غم شبِ انتظار کوئی تو ہوکسے بزمِ شوق میں لائیں ہم دلِ بے قرار کوئی تو ہو(فراز)بے قرار
نہ حریفِ جاں نہ شریکِ غم شبِ انتظار کوئی تو ہوکسے بزمِ شوق میں لائیں ہم دلِ بے قرار کوئی تو ہو(فراز)بے قرار