دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

عمر سیف

محفلین
عذابِ ہجر بڑھا لوں اگر اجازت ہو
اک اور زخم کھا لوں اگر اجازت ہو
برائے نام بنامِ شبِ وصال یہاں
شبِ فراق منا لوں اگر اجازت ہو

اجازت
 

شمشاد

لائبریرین
تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو
میں دل کسی سے لگا لوں اگر اجازت ہو
(جون ایلیا)


ہجر
 

عمر سیف

محفلین
ہجر میں خوں رُلاتے ہو، کہاں ہوتے ہو
لوٹ کے کیوں نہیں آتے ہو، کہاں ہوتے ہو ؟؟

لوٹ
 

شمشاد

لائبریرین
انتہائے لذتِ آوارگی دیکھے کوئی​
بارہا لوٹ آئے ہیں آثارِ منزل دیکھ کر​
(سید عبد الحمید عدم)​
منزل​
 

عمر سیف

محفلین
میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا

کارواں
 

شمشاد

لائبریرین
کشمکش خیال میں قطع سفر ہی ہو نہ جائے؟
کوششِ راہبر نہ دیکھ، جذبہء کارواں ہے اور
(ساغر نظامی)
خیال
 

شمشاد

لائبریرین
سانپ کو اس نے اجازت ہی نہیں دی وصل کی
گھر کے دروازے سے باہر دودھ برتن میں رکھا
(منصور آفاق)


گھر
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بات کہ صورت کے بھلے دل کے بُرے ہوں
اللہ کرئے جھوٹ ہو بہتوں سے سُنا ہے
(بشیر بدر)

جھوٹ
 

شمشاد

لائبریرین
عرفان بھائی اپنے دیئے ہوئے شعر میں سے آگے بھی تو کوئی لفظ دینا تھا۔
--------------------------------------------------------------------


رات کی سانس ہو گئی بھاری
اِک ستارے کی ہے نموداری
(انعام ندیم)


سانس
 

عمر سیف

محفلین
چوڑیاں کر نہیں سکتی ہیں تشدد برداشت
جاتے جاتے وہ کلائی کو مروڑا نہ کرے
مروڑنا ۔۔۔
 

عمر سیف

محفلین
کہیں پنگھٹوں کی ڈگر نہیں، کہیں آنچلوں کا نگر نہیں
یہ پہاڑ دھوپ کے پیڑ ہیں، کہیں سایہ دار شجر نہیں

پیڑ
 

شمشاد

لائبریرین
یہ خزاں کی زرد سی شال میں جو اداس پیڑ کے پاس ہے​
یہ تمہارے گھر کی بہار ہے اسے آنسوؤں سے ہرا کرو​
(بشیر بدر)


آنسو
 
Top