دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

پپو

محفلین
کہیں آنسوؤں کی ہے داستاں‘ کہیں مسکراہٹیں بے حساب ہیں
کئی چہرے اس میں چھپے ہوئے‘ اک عجیب سا یہ نقاب ہے​
نقاب​
 

شمشاد

لائبریرین
آرائشِ جمال کو مشاطہ چاہیئے
بے باغبا ن کے رہ نہیں سکتا چمن درست
(حیدر علی آتش)

چمن
 

شمشاد

لائبریرین
مدتوں سے یہی عالم نہ توقع نہ امید
دل پکارے ہی چلا جاتا ہے جانا! جاناں !
احمد فراز


مدت
 

شمشاد

لائبریرین

اس بتِ مغرور کو کیا ہو کسی پر التفات
جس کے حسنِ روز افزوں کی یہ اک ادنیٰ ہے بات
ماہِ نو نکلے پہ گزری ہوں گی راتیں پان سات
"اس رُخِ روشن کے آگے ماہِ یک ہفتہ کی رات
تابشِ خورشیدِ پُر تنویر آدھی رہ گئی"
(چچا)


بُت
 

محمداحمد

لائبریرین
تُو تو سرمایہ ٗ ہستی ہے ترا ذکر ہی الگ​
ہم تو دشمن کو بھی اے دوست دعا دیتے ہیں​
ذکر​
 

محمد وارث

لائبریرین
ذکر اس پری وش کا اور پھر بیاں اپنا
بن گیا رقیب آخر، تھا جو راز داں اپنا

غالب

اگلا لفظ - پری
 

شمشاد

لائبریرین
سامنا حور و پری نے نہ کیا ہے، نہ کریں
عکس تیرا ہی مگر، تیرے مقابِل آئے
(چچا)


عکس
 

شمشاد

لائبریرین
نہ سرا ملا ہے کوئی، نہ سراغ زندگی کا
یہ ہے میری کوئی ہستی، کہ ہے داغ زندگی کا
(محمد وارث)


داغ
 

مزمل حسین

محفلین
داغ دل، داغ جگر، نقش وفا، نقش جفا
نہ مٹانے سے مٹیں گے یہ ابھرنے والے
داغ کہتے ہیں جنہیں، دیکھیے، وہ بیٹھے ہیں
آپ کی جان سے دور، آپ پہ مرنے والے ہیں

داغ دہلوی

جگر
 
Top