یہی سمجھ لو ہمیں تم کہ اِک مسافر ہیں جو چلتے چلتے کہیں تھم رہے رہے نہ رہے (نظیر اکبر آبادی) سمجھ
شمشاد لائبریرین جون 10، 2012 #801 یہی سمجھ لو ہمیں تم کہ اِک مسافر ہیںجو چلتے چلتے کہیں تھم رہے رہے نہ رہے(نظیر اکبر آبادی)سمجھ
م مزمل حسین محفلین جون 10، 2012 #802 سمجھا رہے تھے مجھ کو سبھی ناصحان شہر پھر رفتہ رفتہ خود اسی کافر کے ہو گئے ناصح
عمر سیف محفلین جون 10، 2012 #803 باتیں ناصح کی سُنیں، یار کے نظارے کیے آنکھیں جنت میں رہیں، کان جہنم میں رہے اُن کے تڑپانے کی طاقت جو نہیں ہم میں نہ ہو کاش اپنے ہی تڑپنے کی سکت ہم میں رہے (امیر مینائی) تڑپا
باتیں ناصح کی سُنیں، یار کے نظارے کیے آنکھیں جنت میں رہیں، کان جہنم میں رہے اُن کے تڑپانے کی طاقت جو نہیں ہم میں نہ ہو کاش اپنے ہی تڑپنے کی سکت ہم میں رہے (امیر مینائی) تڑپا
شمشاد لائبریرین جون 10، 2012 #804 تسلّی یہ خوب آپ فرما رہے ہیںکہ ٹھہرے ہوئے دل کو تڑپا رہے ہیں(ریاض خیر آبادی)دل
عمر سیف محفلین جون 10، 2012 #805 بچپن سے ہی یہ کہتے ہیں انداز آپ کے جو اہلِ دل ہیں وہ ہمیں دلبر بنائیں گے (جلیل بانکپوری) دلبر
م مزمل حسین محفلین جون 10، 2012 #806 حیراں ہوں دل کو روؤں، کہ پیٹوں جگر کو میں؟ مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں جگر
محمداحمد لائبریرین جون 10، 2012 #807 ایسی جگر خراش کہاں تھیں کہانیاں راوی کے رنج بھی تو پسِ داستاں ملے داستاں
شمشاد لائبریرین جون 10، 2012 #809 وہ داستاں تمہیں اب بھی یاد ہے کہ نہیںجو خون تھوکنے والوں کی بے حسی ہی رہی(جون ایلیا)خون
شمشاد لائبریرین جون 10، 2012 #810 مزمل حسین نے کہا: داستاں ختم ہونے والی ہے تم مری آخری محبت ہو آخری مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ آخری بات تم سے کہنا ہےیاد رکھنا نہ تم کہا میرا(جون ایلیا)
مزمل حسین نے کہا: داستاں ختم ہونے والی ہے تم مری آخری محبت ہو آخری مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ آخری بات تم سے کہنا ہےیاد رکھنا نہ تم کہا میرا(جون ایلیا)
شمشاد لائبریرین جون 11، 2012 #812 ضبط نے کہا: لفظ ???? مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ وہ اوپر والے شعر میں دیا ہوا تھا "خون"
عمر سیف محفلین جون 11، 2012 #813 لکھتا ہوں کوئی شعر میں جب خون جگر سے پتھر بھی پگھلتے ہوئے پاتا ہوں اثر سے اثر
شمشاد لائبریرین جون 11، 2012 #814 مری ہر بات بے اثر ہی رہینَقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا (جون ایلیا) بیان
عمر سیف محفلین جون 12، 2012 #815 بات کی طرز کو دیکھو تو کوئی جادو تھا پر ملی خاک میں کیا سحر بیانی اس کی طرز
عمر سیف محفلین جون 12، 2012 #817 اک بات کہیں گے انشاء تمہیں ریختہ کہتے عمر ہوئی تم لاکھ جہان کا علم پڑھے کوئی میرسا شعر کہا تم نے جہان
اک بات کہیں گے انشاء تمہیں ریختہ کہتے عمر ہوئی تم لاکھ جہان کا علم پڑھے کوئی میرسا شعر کہا تم نے جہان
شمشاد لائبریرین جون 12، 2012 #818 نہ کم سمجھ سفرِ عمرِ یک نفس کو جمالؔاِس ایک راہ میں سارا جہان پڑتا ہے(جمال احسانی) سفر
عمر سیف محفلین جون 12، 2012 #819 تھکا گیا ہے مسلسل سفر اداسی کا اور اب بھی ہے میرے شانے پہ سر اداسی کا مسلسل
شمشاد لائبریرین جون 12، 2012 #820 یہ اضطرابِ مسلسل عذاب ہے امجدمِرا نہیں تو کسی اور ہی کا ہو جائے(امجد اسلام امجد)عذاب