دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد خان

محفلین
السلام علیکم
سب سے معذرت کے ساتھ
آج اس فورم پر پہلی دفعہ پوسٹ کیا
لیکن موضوع بعد میں دیکھا
کیونکہ یہ پہلی پوسٹ ہے اس لئے ڈیلیٹ نہیں کروں گا لیکن آئندہ خیال رکھوں گا
ان شاءاللہ
و علیکم السلام عبدالرؤف سلفی صاحب۔
اردو محفل میں خوش آمدید۔
آپ ایسا کریں کہ تعارف کے زمرے میں جائیں اور اپنا تعارف دیں، تاکہ دوسرے اراکین اردو محفل آپ سے متعارف ہو سکیں۔

یہ رہا تعارف کا زمرہ، یہاں کلک کریں۔
 

شمشاد خان

محفلین
مجھے حادثوں نے سجا سجا کے بہت حسین بنا دیا
مرا دل بھی جیسے دلہن کا ہاتھ ہو مہندیوں سے رچا ہوا
(بشیر بدر)

مہندی
 

شمشاد خان

محفلین
تری یاد آئے تو چپ رہوں ذرا چپ رہوں تو غزل کہوں
یہ عجیب آگ کی بیل تھی مرے تن بدن سے لپٹ گئی
(بشیر بدر)

بدن
 

شمشاد خان

محفلین
بات بن آئی ہے پھر سے کہ مرے بارے میں
اس نے پوچھیں مرے غم خوار سے باتیں کیا کیا
(احمد فراز)

غم خوار
 
Top