دیئے گئے لفظ پر شاعری

شمشاد

لائبریرین
گو نہ سمجھوں اس کی باتیں، گونہ پاؤں اس کا بھید
پر یہ کیا کم ہے؟ کہ مجھ سے وہ پری پیکر کھلا
(چچا)
 

تیشہ

محفلین
:mad::mad: پھر آپ لفظ دینا بھول گئے ہیں نا اففف :mad: :mad: ہزار بار بولا ہے یاد سے لفظ لکھا کریں :mad: ہر بار چچا لکھ جاتے ہیں ، اب کے چچا لکھا تو میں گولی مار جاؤں گی چاچے مامے سب کو :mad: لفظ دیا کریں
 

شمشاد

لائبریرین
آپ خود سے کوئی آسان سا لفظ لے لیا کریں ناں۔ اور چچا تو اسد اللہ خان غالب کو کہتے ہیں اور اس کو تو گزرے ہوئے کوئی ڈھائی سو سال تو ہو گئے ہیں، اب اسے گولی کیسے ماریں گی۔

اگلا لفط ہے " بات "
 

شمشاد

لائبریرین
کیا تماشا ہے کہ وہ [blink]ناراض[/blink] ہیں!
دشمنی ہے ساز کو آواز سے!
(سرور)

تماشا
 

شمشاد

لائبریرین
قط۔رہ قط۔رہ اک ہیولیٰ ہے نئے [blink]ناس۔۔ور[/blink] کا
خُوں بھی ذوقِ درد سے، فارغ مرے تن میں نہیں
(چچا)

قطرہ
 

فرخ منظور

لائبریرین
ایک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب
خونِ جگر ودیعتِ مژگانِ یار تھا
(مرزا)

اگلا لفظ "ودیعت"
 

شمشاد

لائبریرین
بہ نیم غمزہ ادا کر حقِ ودیعتِ ناز
نیامِ پردۂ زخمِ جگر سے خنجر کھینچ
(چچا)

زخم
 

الف عین

لائبریرین
وہ خار خار ہے شاخِ گلاب کی مانند
میں زخم زخم ہوں، پھر بھی گلے لگاؤں اسے
فراز

گلاب
 

سارہ خان

محفلین
چمن کے سارے پھول اسے گلاب کہتے ہیں
صرف ہم ہی نہیں سب ہی اسے لاجواب کہتے ہیں ۔۔


چمن ۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
سارہ کے شعر پر تو یہی یاد آ رہا ہے
چمن میں رہ کے ویرانہ مرا دل ہوتا جاتا ہے
خوشی کے ساتھ اب کچھ غم بھی شامل ہوتا جاتا ہے


شامل
 

شمشاد

لائبریرین
وہ بندہ ، جس کو عرفاں اپنا حاصل ہو نہیں سکتا
کبھی خاصانِ حق کی صف میں [blink]شامل[/blink] ہو نہیں سکتا
(سید نصیر الدین نصیر)


حق
 
Top