دیئے گئے لفظ پر شاعری

مغزل

محفلین
جناب ہم اس گوشے میں پہلی بار حاضر ہوئے ہیں ۔۔ ادب آداب سے ناواقف ہیں۔۔
غلطی سرذد ہونے پر رہنمائی کیجئے گا۔۔۔ شعر حاضرِ خدمت ہے۔ ملاحظہ کیجئے۔


نقش فریادی ہے کسی کی شوخیءِ تحریر کا
کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا

(غالب)

اگلا لفظ ہے " کاغذی "
 

شمشاد

لائبریرین
بس یہی اس دھاگے کا قاعدہ قانون ہے کہ دیئے ہوئے لفظ کو شعر میں استعمال کرنا ہے۔ اور پھر اسی شعر میں سے کوئی لفظ اگلے شعر کے لیے دینا ہے۔ جیسا کہ آپ نے کیا ہے۔
-----------------------------------------------------------------------------------

کھلےگا کس طرح مضموں مرے مکتوب کا یا رب
قسم کھائی ہے اس کافر نے کاغذ کے جلانے کی
(چچا)

اگلا لفظ " کافر "
 

شمشاد

لائبریرین
ساگر بھائی آپ نے اپنے شعر میں سے کوئی لفظ نہیں دیا۔ تو میں خود ہی ایک لفظ " ادا " منتخب کر کے شعر لکھ دیتا ہوں۔

منصبِ شیفتگی کے کوئی قابل نہ رہا
ہوئی معزولئ انداز و ادا میرے بعد
(چچا)

اگلا لفظ " انداز"
 

شمشاد

لائبریرین
چپکے چپکے مجھ کو روتے دیکھ پاتا ہے اگر
ہنس کے کرتا ہے بیانِ شوخئ گفتارِ دوست
(چچا)

دوست
 

تیشہ

محفلین
کافروں کے دیس میں رہتی ہیں، ہر دوسرے تیسری کافر ادا ہے وہاں پر، کسی کو بھی پکڑ لیتیں۔


:confused:

ادھر کے کافر :confused: کافر نے مجھے پکڑ لینا تھا :confused: :rolleyes:



اے دیدہ در ، اے خوش نظر، ذرا دیکھو تو اس کافر کو
کیا تیور ہیں ، کیا سج دھج ہے ، کیا حسن ہے کیا زیباتی ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بے فکر رہیں، آپ کو کوئی نہیں پکڑے گا۔
اور آپ نے اگلا لفظ نہیں دیا، تو میں نے خود ہی " حسن " چن لیا۔

فروغِ حُسن سے ہوتی ہے حلِّ مُشکلِ عاشق
نہ نکلے شمع کے پاسے ، نکالے گرنہ خار آتش
(چچا)

اب شمع
 

تیشہ

محفلین
بے فکر رہیں، آپ کو کوئی نہیں پکڑے گا۔
اور آپ نے اگلا لفظ نہیں دیا، تو میں نے خود ہی " حسن " چن لیا۔

فروغِ حُسن سے ہوتی ہے حلِّ مُشکلِ عاشق
نہ نکلے شمع کے پاسے ، نکالے گرنہ خار آتش
(چچا)

اب شمع




اک شمع کی لو اور دو سائے
میں رات گئے چھت پر لائی ،

اگلا لفظ سائے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
باجو اگر اس کے باقی کے اشعار بھی لکھ دیں تو کیا ہی بات ہے۔
--------------------------------------------------------------------------------------------------------

ایجاد کرتی ہے اُسے تیرے لیے بہار
میرا رقیب ہے نَفَسِ عطر سائے گُل
(چچا)
 

تیشہ

محفلین
باجو اگر اس کے باقی کے اشعار بھی لکھ دیں تو کیا ہی بات ہے۔
--------------------------------------------------------------------------------------------------------

ایجاد کرتی ہے اُسے تیرے لیے بہار
میرا رقیب ہے نَفَسِ عطر سائے گُل
(چچا)




چھوڑئیے ناں آپ نے کیا کرنی ہے ۔:confused: اب کون ڈھونڈے ۔:confused:

اگلا لفظ تو یاد سے لکھا کریں ناں :confused:
 
Top