دیئے گئے لفظ پر شاعری

شمشاد

لائبریرین
ہم سانجھ سمے کی چھایا ہیں تم چڑھتی رات کے چندر ماہ
ہم جاتے ہیں تم آتے ہو پھر میل کی صورت کیونکر ہو
(انشاء)

چھایا / چھاؤں
 

شمشاد

لائبریرین
کسی نے دور سے دیکھا کوئی قریب آیا
امیر شہر میں جب بھی کوئی غریب آیا
(رام ریاض)

امیر
 

شمشاد

لائبریرین
فاصلہ چند قدم کا ہے منا لیں چل کر
صبح آئی ہے مگر دور کھڑی ہے یارو
(جان نثار اختر)

قدم
 

شمشاد

لائبریرین
وہ جانِ جاں نہیں آتا تو موت ہی آتی
دل و جگر کو کہاں تک بھلا لہو کرتے
(خواجہ حیدر علی آتش)

لہو
 

شمشاد

لائبریرین
پاؤں سے خواب باندھ کے شام وصال کے
اک دشت انتظار کو جادہ کیے ہوئے
(امجد اسلام امجد)

وصال
 

عثمان رضا

محفلین
محبتوں میں ہر اِک لمحہ وصال کا ہوگا یہ طے ہوا تھا
بچھڑ کے بھی ایک دوسرے کا خیال ہوگا یہ طے ہوا تھا

طے
 

شمشاد

لائبریرین
پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہے
نئے پرندوں کو اُڑنے میں وقت تو لگتاہے

جسم کی بات نہیں تھی ان کے دل تک جانا تھا
لمبی دوری طے کرنے میں وقت تو لگتا ہے


دور / دوری
 

عثمان رضا

محفلین
لاکھ دوری ہو مگر عہد نبھاتے رہنا
جب بھی بارش ہو میرا سوگ مناتے رہنا
تم گئے ہو تو سر شام یہ عادت ٹھہری
بس کنارے پہ کھڑے ہاتھ ہلاتے رہنا

ہاتھ
 

شمشاد

لائبریرین
دور گگن پر ہنسنے والے نرمل کومل چاند
بے کل من کہتا ہے آو، ہاتھ لگائیں تمہیں
(ظہور نظر)


چاند
 

شمشاد

لائبریرین
پتھر کی طرے تم نے مرا سوگ منایا
دامن نہ کبھی چاک کیا، بال نہ کھولے
(رام ریاض)


پتھر
 

شمشاد

لائبریرین
فرصت کسے ہے داد ہُنر جو کسی کو دے
جادو خود اپنے فن کا جگائے ہوئے ہیں لوگ
(جمیل عظیم آبادی)


جادو
 

عثمان رضا

محفلین
کس سے ملوں اور کس سے بچھڑ وں اس جادو کے میلے میں
آنکھیں اور دل دونوں مل کر پڑ گئے عجب جھمیلے میں

عجب/عجیب
 
Top